ڈی جی آئی ایس پی آر کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو: فیض حمید کے کورٹ مارشل پر قیاس آرائیوں سے گریز کریں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی جاری ہے، اور یہ مکمل طور پر قانونی و عدالتی عمل ہے، اس لیے اس معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے گزشتہ شب افغانستان میں کوئی کارروائی نہیں کی، اور پاکستان جب بھی کوئی آپریشن کرتا ہے تو باقاعدہ اعلان کرکے کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کبھی سویلین آبادی کو نشانہ نہیں بناتا، مسئلہ افغان عوام سے نہیں بلکہ افغان عبوری حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف غیر مؤثر کارروائی سے ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف اوراردن کے شاہ عبداللہ دوم کی ملاقات، دوطرفہ اسٹریٹجک، اقتصادی و تجارتی روابط بڑھانے کا عزم

وزیراعظم شہبازشریف اوراردن کے شاہ عبداللہ دوم کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے درمیان اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور اردن کے درمیان اسٹریٹجک، اقتصادی اور دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی فورمز پر مشترکہ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں غزہ صورتحال، خطے کی سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]