بانی: شاہنواز خان

اہم خبریں
no image
او آئی سی کا سندھ طاس معاہدہ برقرار رکھنے پر زور
no image
آئی ایم ایف سے بجٹ مذاکرات کامیاب، پانی پاکستان کا حق، بھارتی عزائم کو ناکام بنانے کیلئے صوبوں کیساتھ ملکر پانی ذخیرہ کریں گے، وزیراعظم
no image
بلوچستان لائف لائن ہے، فتنہ الہندوستان کا ہر قیمت پر خاتمہ ہوگا: عطا تارڑ
no image
آئندہ مالی سال کے لیے 1000 ارب روپے کا وفاقی ترقیاتی بجٹ منظور
no image
پاکستان بیلاروس کے ساتھ معاشی شراکت داری بڑھانے کا خواہاں ہے، آئی ٹی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم بنایا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی بیلاروس کے وفد سے گفتگو
no image
مراکش میں تعلیم کے خواہش مند پاکستانیوں کیلیے بڑی خوشخبری
no image
بجٹ مذاکرات: آئی ایم ایف کے مزید مطالبات سامنے آگئے
no image
ایران نے امریکا کی یورینیم افزودگی کم کرنیکی تجویز مسترد کر دی
no image
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال پر آج اہم اجلاس
no image
روس کا خطرہ، برطانیہ کا جنگی تیاری کا اعلان، 91 ارب ڈالرز کے اخراجات متوقع
no image
غزہ پر اسرائیلی حملے خوفناک اور ناقابل قبول ہیں، برطانوی وزیراعظم
no image
جنگ بندی کیلئے صدر ٹرمپ کےکردارکو سراہتے ہیں، انہوں نے ثابت کیا کہ وہ امن کے پیامبر ہیں: وزیراعظم
no image
اے اللہ! فلسطینیوں کی مدد فرما، شہدا کو معاف کر، ان کے دشمنوں کو تباہ و برباد کر دے، خطبہ حج
no image
راولپنڈی اوورلوڈنگ اور زائد کرایہ وصولی کے خلاف کریک ڈان شروع
no image
چائنا میڈیا گروپ اور بحریہ یونیورسٹی کی عالمی یوم ماحولیات پر تقریب
no image
کامسٹیک میں آبی بحران اور سندھ طاس معاہدہ پر سیمینار
no image
راولپنڈی، گھریلو ناچاقی پر شوہر کےہاتھوں بیوی قتل
no image
راولپنڈی، انسدادِ ڈینگی ، ضلعی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس
no image
ٹی20 کے بعد ٹیسٹ کی کپتانی! سلمان آغا سے متعلق نئی پیشگوئی
no image
شملہ معاہدہ اب غیر مؤثر ہو چکا ہے، اور ہم ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر 1948 کی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں -خواجہ آصف
no image
پاکستان کا بھرپور جواب: بھارت کی آبی جارحیت پر نئے ڈیمز بنانے کا فیصلہ
no image
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ، نرخ ہزاروں روپے بڑھ گئے
no image
’بچے دو ہی اچھے‘ پالیسی ختم؛ ویتنام میں 2 سے زائد بچے پیدا کرنے کی اجازت
no image
نیویارک میں خالصتان زندہ باد کے نعرے ، بھارتی سفارتی وفد کو کوڑے کے پیچھے چھپنا پڑا
no image
امریکی صدر ٹرمپ نے 12 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگا دی
no image
آئندہ پاک بھارت کشیدگی میں عالمی رہنماؤں کو مداخلت کا موقع نہیں ملےگا، بلاول بھٹو
no image
وزیراعظم شہباز شریف کا عید الاضحیٰ پر سعودی عرب کے دورہ پر پہنچ گئے، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی
no image
ریل اور روڈ کے ذریعے وسطی ایشیائی ممالک اور یورپ و روس تک رسائی گیم چینجر ہے،عبدالعلیم خان
no image
پاک فضائیہ کے سربراہ سے بیلاروس کے ایئر فورس کمانڈر کی ملاقات، باہمی دفاعی تعاون،دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی عزم کا اعادہ
no image
پی ٹی اے نے صارفین کو ’سم‘ سے متعلق خبردار کردیا
no image
قربانی کا گوشت زیادہ عرصے تک محفوظ نہ کریں: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی
no image
وزیر اعلیٰ سندھ اور چیئرمین پی سی بی کی ملاقات، سندھ میں کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال

فضا کا بادشاہ کون؟ پاک فضائیہ نے دنیا کو دکھا دیا

Published on May 20, 2025

Blog Image

                                                                                     تحریر :شہباز خان

  

تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی پاکستان پر حملہ ہوا، اس قوم نے نہ صرف سینہ سپر ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا بلکہ دشمن کو ایسی چوٹ دی کہ وہ مدتوں یاد رکھے۔ مئی 2025 میں ہونے والی پانچ روزہ فضائی جنگ نے یہ ثابت کر دیا کہ صرف جدید اسلحہ یا مہنگے جنگی جہاز ہی کامیابی کی ضمانت نہیں ہوتے، بلکہ اصل طاقت جذبے، حکمتِ عملی، اور قومی اتحاد میں ہوتی ہے۔ اور ان تمام صفات کا عملی مظاہرہ ایک بار پھر پاک فضائیہ نے کر کے دکھایا۔
جنگ کھیڈ نئیں ہوندی زنانیاں دی۔ایک بار پھر قوم کی آواز
ڈاکٹر رشید انور کے انقلابی ترانے "جنگ کھیڈ نئیں ہوندی زنانیاں دی" نے 60 برس بعد ایک بار پھر پاکستانی فضاؤں میں گونج کر قومی شعور کو بیدار کیا۔ یہ صرف ایک ترانہ نہیں، بلکہ پاکستانی قوم کی غیرت، دلیری اور بے مثال قربانیوں کی روحانی ترجمانی ہے۔ جب دشمن نے فضا میں حملہ کیا، یہی نغمہ پاک فضائیہ کے جوانوں کے دل میں دھڑک رہا تھا۔
فضا میں پہلی ضرب — بھارت کی حیرانی، دنیا کی توجہ
بھارت نے 6 مئی کی شب، سینکڑوں جہازوں کے ذریعے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس کا مقصد اچانک حملہ کر کے پاکستان کو دفاعی پوزیشن پر لانا تھا۔ مگر بھارت یہ بھول گیا تھا کہ پاکستان کی فضائیہ 2025 کی نہیں، بلکہ آنے والے وقتوں کی تیار فوج ہے۔
پاکستان نے 35 سے 40 JF-17 تھنڈر طیارے فوری طور پر فضا میں بلند کیے اور دشمن کے طیاروں کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی واپس دھکیل دیا۔ تین رافیل طیارے مار گرائے گئے، جن پر بھارت کو غیر معمولی فخر تھا۔ یہ وہ لمحہ تھا جب دنیا نے دیکھا کہ ’’فضا کا بادشاہ‘‘ کون ہے۔
ڈیجیٹل وار ۔ خاموش محاذ پر بڑی فتح
جنگ صرف گولی اور بم سے نہیں جیتی جاتی، اب میدان سائبر اسپیس کا بھی ہے۔ پاکستان نے نہ صرف بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا، بلکہ اس کا مکمل فضائی کمانڈ سسٹم ہیک کر کے بھارت کو اندھا کر دیا۔ بھارت کی فضائیہ افراتفری اور کنفیوژن کا شکار ہو گئی۔ سسٹمز ناکام، راڈار جام، اور کمیونیکیشن منقطع ۔ بھارت کیلئے یہ ایک نیا میدانِ شکست تھا۔
چین کی دوستی: باتوں سے نکل کر عملی مدد تک
یہ جنگ پاکستان اور چین کی اس دوستی کا عملی ثبوت بن گئی جسے ’’ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری‘‘ کہا جاتا ہے۔ چین نے پاکستان کو نہ صرف JF-17 تیار کرنے میں مدد دی، بلکہ اس بار جدید J-35 اسٹیلتھ طیارے بھی فراہم کیے۔ یہ وہ ٹیکنالوجی ہے جو صرف امریکہ اور چین کے پاس تھی۔کہا جا رہا ہے کہ چین نے امریکہ کی مخالفت کے باوجود یہ طیارے پاکستان کو فراہم کیے۔ اس سے پاکستان نے فضا میں برتری حاصل کی اور بھارت کا خواب چکنا چور کر دیا۔
بھارت کی غلط فہمی، مودی کی سیاسی جوا بازی
نریندر مودی نے سوچا تھا کہ پہلگام واقعے کو جواز بنا کر پاکستان پر حملہ کرے گا اور انتخابات میں عوامی حمایت حاصل کرے گا۔ مگر جنگ کے نتائج برعکس نکلے۔ راہول گاندھی نے بھارتی پارلیمنٹ میں مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ "مودی کا سب سے بڑا جرم پاکستان اور چین کو ایک ساتھ لاکھڑا کرنا ہے"۔
امریکی مداخلت اور عالمی ردعمل
جنگ جیسے ہی شدت اختیار کر گئی، امریکہ فوری طور پر متحرک ہوا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کو متنبہ کیا کہ اگر لڑائی بند نہ کی گئی تو امریکہ تجارتی تعلقات منقطع کر دے گا۔ اس دھمکی اور پاک فضائیہ کی فیصلہ کن کارروائی کے بعد بھارت سیز فائر پر مجبور ہو گیا۔
امریکی صدر نے بعد ازاں اپنے سعودی عرب کے دورے کے دوران فخر سے کہا:
مجھے خوشی ہے کہ میں نے ایک بڑی جنگ کو روکا۔ پاکستان اور بھارت نے ہوش مندی کا مظاہرہ کیا۔
پاک فوج کا حوصلہ، قوم کا اعتماد
جنرل عاصم منیر کی قیادت میں "آپریشن بنیان مرصوص" پاکستان کی عسکری تاریخ میں ایک سنہرا باب ہے۔ ایک طرف دشمن کے طیارے گرائے گئے، دوسری طرف پاکستان نے 28 سے زائد بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا۔ اس کامیابی نے پاکستان کی سیاسی قیادت کو بھی استحکام دیا اور عوام کے دلوں میں فوج کے لیے اعتماد میں اضافہ ہوا۔
نتیجہ: فضا کا بادشاہ وہی، جو دشمن کے غرور کو توڑ دے
پاکستان نے اس جنگ میں دشمن کو بتایا کہ ہم صرف دفاع کرنے والی قوم نہیں، بلکہ پیش قدمی، منصوبہ بندی اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ دشمن کے ہر وار کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاک فضائیہ نے ثابت کر دیا کہ فضا پر راج وہی کرتا ہے جس کے دل میں جذبۂ شہادت، ہاتھ میں مہارت، اور پیچھے قوم کی دعائیں ہوں۔

 

Back to News