بانی: شاہنواز خان

اہم خبریں
no image
او آئی سی کا سندھ طاس معاہدہ برقرار رکھنے پر زور
no image
آئی ایم ایف سے بجٹ مذاکرات کامیاب، پانی پاکستان کا حق، بھارتی عزائم کو ناکام بنانے کیلئے صوبوں کیساتھ ملکر پانی ذخیرہ کریں گے، وزیراعظم
no image
بلوچستان لائف لائن ہے، فتنہ الہندوستان کا ہر قیمت پر خاتمہ ہوگا: عطا تارڑ
no image
آئندہ مالی سال کے لیے 1000 ارب روپے کا وفاقی ترقیاتی بجٹ منظور
no image
پاکستان بیلاروس کے ساتھ معاشی شراکت داری بڑھانے کا خواہاں ہے، آئی ٹی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم بنایا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی بیلاروس کے وفد سے گفتگو
no image
مراکش میں تعلیم کے خواہش مند پاکستانیوں کیلیے بڑی خوشخبری
no image
بجٹ مذاکرات: آئی ایم ایف کے مزید مطالبات سامنے آگئے
no image
ایران نے امریکا کی یورینیم افزودگی کم کرنیکی تجویز مسترد کر دی
no image
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال پر آج اہم اجلاس
no image
روس کا خطرہ، برطانیہ کا جنگی تیاری کا اعلان، 91 ارب ڈالرز کے اخراجات متوقع
no image
غزہ پر اسرائیلی حملے خوفناک اور ناقابل قبول ہیں، برطانوی وزیراعظم
no image
جنگ بندی کیلئے صدر ٹرمپ کےکردارکو سراہتے ہیں، انہوں نے ثابت کیا کہ وہ امن کے پیامبر ہیں: وزیراعظم
no image
اے اللہ! فلسطینیوں کی مدد فرما، شہدا کو معاف کر، ان کے دشمنوں کو تباہ و برباد کر دے، خطبہ حج
no image
راولپنڈی اوورلوڈنگ اور زائد کرایہ وصولی کے خلاف کریک ڈان شروع
no image
چائنا میڈیا گروپ اور بحریہ یونیورسٹی کی عالمی یوم ماحولیات پر تقریب
no image
کامسٹیک میں آبی بحران اور سندھ طاس معاہدہ پر سیمینار
no image
راولپنڈی، گھریلو ناچاقی پر شوہر کےہاتھوں بیوی قتل
no image
راولپنڈی، انسدادِ ڈینگی ، ضلعی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس
no image
ٹی20 کے بعد ٹیسٹ کی کپتانی! سلمان آغا سے متعلق نئی پیشگوئی
no image
شملہ معاہدہ اب غیر مؤثر ہو چکا ہے، اور ہم ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر 1948 کی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں -خواجہ آصف
no image
پاکستان کا بھرپور جواب: بھارت کی آبی جارحیت پر نئے ڈیمز بنانے کا فیصلہ
no image
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ، نرخ ہزاروں روپے بڑھ گئے
no image
’بچے دو ہی اچھے‘ پالیسی ختم؛ ویتنام میں 2 سے زائد بچے پیدا کرنے کی اجازت
no image
نیویارک میں خالصتان زندہ باد کے نعرے ، بھارتی سفارتی وفد کو کوڑے کے پیچھے چھپنا پڑا
no image
امریکی صدر ٹرمپ نے 12 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگا دی
no image
آئندہ پاک بھارت کشیدگی میں عالمی رہنماؤں کو مداخلت کا موقع نہیں ملےگا، بلاول بھٹو
no image
وزیراعظم شہباز شریف کا عید الاضحیٰ پر سعودی عرب کے دورہ پر پہنچ گئے، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی
no image
ریل اور روڈ کے ذریعے وسطی ایشیائی ممالک اور یورپ و روس تک رسائی گیم چینجر ہے،عبدالعلیم خان
no image
پاک فضائیہ کے سربراہ سے بیلاروس کے ایئر فورس کمانڈر کی ملاقات، باہمی دفاعی تعاون،دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی عزم کا اعادہ
no image
پی ٹی اے نے صارفین کو ’سم‘ سے متعلق خبردار کردیا
no image
قربانی کا گوشت زیادہ عرصے تک محفوظ نہ کریں: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی
no image
وزیر اعلیٰ سندھ اور چیئرمین پی سی بی کی ملاقات، سندھ میں کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال

بیانیے کی جنگ: پاکستان کیسے جیتا؟

Published on May 21, 2025

Blog Image

                                                                       تحریر: شہباز خان

 

نیا بدل چکی ہے۔ اب صرف توپ، ٹینک اور میزائلوں سے جنگیں نہیں لڑی جاتیں۔ اب جنگیں الفاظ سے، میڈیا سے اور بیانیے سے بھی لڑی جاتی ہیں۔ جدید دنیا میں معلومات ایک ہتھیار بن چکی ہیں، اور بیانیہ وہ محاذ ہے جہاں قومیں اپنی ساکھ، وقار اور فتح کا مقدمہ لڑتی ہیں۔ خوش آئند امر یہ ہے کہ حالیہ پاک-بھارت کشیدگی میں پاکستان نے صرف دفاعی میدان میں نہیں بلکہ میڈیا اور بیانیے کی جنگ میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کی۔
جب بھارت نے ایک بار پھر پاکستان پر الزامات اور حملوں کا سلسلہ چھیڑا، تو اس بار پاکستان نے جوابی کارروائی صرف سرحدوں پر نہیں کی بلکہ عالمی میڈیا، سفارتی حلقوں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ایک مربوط، واضح اور مضبوط بیانیہ پیش کیا۔ اس بیانیے کی قیادت پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کی، جنہوں نے ایک جرات مندانہ خطاب میں نہ صرف قوم کا حوصلہ بلند کیا بلکہ دشمن کو بھی واضح پیغام دیا کہ پاکستان کسی صورت کمزور نہیں۔
متحد قیادت، مربوط پیغام
اس بار ایک منفرد پہلو یہ تھا کہ عسکری اور سول قیادت ایک صفحے پر نظر آئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے وائس ایڈمرل راجہ رب نواز اور ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کے ہمراہ بریفنگز دے کر یہ پیغام دیا کہ پاکستان کی تینوں افواج یکجہتی اور تیاری کے ساتھ دشمن کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔ ان بریفنگز میں محض عسکری معاملات پر روشنی نہیں ڈالی گئی بلکہ بیانیہ، نفسیاتی جنگ، اور عالمی برادری تک پاکستان کا مؤقف پہنچانے کی حکمت عملی بھی شامل تھی۔
عالمی میڈیا کی سطح پر کامیاب سفارتکاری
بیانیے کی اس جنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے عالمی میڈیا کو بروقت اور مؤثر انداز میں انٹرویوز دیے۔ سی این این، بی بی سی، الجزیرہ اور دیگر بڑے اداروں پر پاکستان کا مؤقف نہ صرف سنا گیا بلکہ اسے سنجیدگی سے لیا گیا۔ پاکستان نے فیک نیوز کے طوفان کا نہایت پیشہ ورانہ انداز میں مقابلہ کیا اور بھارت کی گمراہ کن اطلاعات کو ثبوتوں کے ساتھ رد کیا۔
ڈیجیٹل میڈیا اور قومی یکجہتی کا اظہار
جہاں فیک نیوز اور پروپیگنڈہ کی یلغار تھی، وہاں پاکستان کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے سچائی کی روشنی پھیلائی۔ سوشل میڈیا پر افواج پاکستان، قومی مفادات اور قومی اتحاد کی بھرپور حمایت دیکھنے کو ملی۔ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ہر پاکستانی نے اپنے انداز میں ملک کا دفاع کیا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ قوم کا ہر فرد اس میڈیا وار کا سپاہی تھا۔
ایئر وائس مارشل اورنگزیب کی سوشل میڈیا پر موجودگی، افسران کی جاندار تقاریر، اور سچ پر مبنی معلوماتی مواد نے عوام کے دل جیت لیے۔ یہی وجہ ہے کہ جب جنرل عاصم منیر کرکٹ اسٹیڈیم پہنچے تو عوام نے والہانہ استقبال کیا۔ یہ سوشل میڈیا کی طاقت تھی جو عوامی شعور میں بدلا اور پھر اجتماعی ردعمل میں ڈھلا۔
اندرونی محاذ پر اتفاق اور برداشت
اس جنگ میں ایک اور خوش آئند بات یہ رہی کہ پاکستان کے عوام نے فرقہ واریت، لسانیت، اور سیاسی مخالفت کو ایک طرف رکھ کر یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے سوشل میڈیا پر پاک فوج اور قومی بیانیے کا دفاع کیا۔ اس اتحاد نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
نتیجہ: ایک ناقابل شکست قوم کا پیغام
10 مئی 2025ء کو جنگ کے خاتمے کے ساتھ ہی دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان صرف فوجی طاقت میں نہیں بلکہ بیانیے، سفارتکاری اور عوامی یکجہتی میں بھی ایک مضبوط ملک ہے۔ عالمی میڈیا نے پاکستان کے مؤقف اور حکمت عملی کو سراہا، اور بھارت کی کمزور سفارتی و معلوماتی پوزیشن کھل کر سامنے آ گئی۔
یہ جنگ صرف تین دنوں کی تھی مگر اس کی تیاری مہینوں پہلے کی گئی۔ پاکستان کے عسکری اور سفارتی حلقوں نے روایتی محاذ کے ساتھ ساتھ میڈیا وار کی شدت کو محسوس کیا اور ایک منظم حکمتِ عملی کے تحت ایسی حکمت، جرات اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا کہ دشمن کے ایوانوں میں لرزہ طاری ہو گی۔

 

Back to News