بانی: شاہنواز خان

اہم خبریں
no image
او آئی سی کا سندھ طاس معاہدہ برقرار رکھنے پر زور
no image
آئی ایم ایف سے بجٹ مذاکرات کامیاب، پانی پاکستان کا حق، بھارتی عزائم کو ناکام بنانے کیلئے صوبوں کیساتھ ملکر پانی ذخیرہ کریں گے، وزیراعظم
no image
بلوچستان لائف لائن ہے، فتنہ الہندوستان کا ہر قیمت پر خاتمہ ہوگا: عطا تارڑ
no image
آئندہ مالی سال کے لیے 1000 ارب روپے کا وفاقی ترقیاتی بجٹ منظور
no image
پاکستان بیلاروس کے ساتھ معاشی شراکت داری بڑھانے کا خواہاں ہے، آئی ٹی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم بنایا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی بیلاروس کے وفد سے گفتگو
no image
مراکش میں تعلیم کے خواہش مند پاکستانیوں کیلیے بڑی خوشخبری
no image
بجٹ مذاکرات: آئی ایم ایف کے مزید مطالبات سامنے آگئے
no image
ایران نے امریکا کی یورینیم افزودگی کم کرنیکی تجویز مسترد کر دی
no image
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال پر آج اہم اجلاس
no image
روس کا خطرہ، برطانیہ کا جنگی تیاری کا اعلان، 91 ارب ڈالرز کے اخراجات متوقع
no image
غزہ پر اسرائیلی حملے خوفناک اور ناقابل قبول ہیں، برطانوی وزیراعظم
no image
جنگ بندی کیلئے صدر ٹرمپ کےکردارکو سراہتے ہیں، انہوں نے ثابت کیا کہ وہ امن کے پیامبر ہیں: وزیراعظم
no image
اے اللہ! فلسطینیوں کی مدد فرما، شہدا کو معاف کر، ان کے دشمنوں کو تباہ و برباد کر دے، خطبہ حج
no image
راولپنڈی اوورلوڈنگ اور زائد کرایہ وصولی کے خلاف کریک ڈان شروع
no image
چائنا میڈیا گروپ اور بحریہ یونیورسٹی کی عالمی یوم ماحولیات پر تقریب
no image
کامسٹیک میں آبی بحران اور سندھ طاس معاہدہ پر سیمینار
no image
راولپنڈی، گھریلو ناچاقی پر شوہر کےہاتھوں بیوی قتل
no image
راولپنڈی، انسدادِ ڈینگی ، ضلعی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس
no image
ٹی20 کے بعد ٹیسٹ کی کپتانی! سلمان آغا سے متعلق نئی پیشگوئی
no image
شملہ معاہدہ اب غیر مؤثر ہو چکا ہے، اور ہم ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر 1948 کی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں -خواجہ آصف
no image
پاکستان کا بھرپور جواب: بھارت کی آبی جارحیت پر نئے ڈیمز بنانے کا فیصلہ
no image
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ، نرخ ہزاروں روپے بڑھ گئے
no image
’بچے دو ہی اچھے‘ پالیسی ختم؛ ویتنام میں 2 سے زائد بچے پیدا کرنے کی اجازت
no image
نیویارک میں خالصتان زندہ باد کے نعرے ، بھارتی سفارتی وفد کو کوڑے کے پیچھے چھپنا پڑا
no image
امریکی صدر ٹرمپ نے 12 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگا دی
no image
آئندہ پاک بھارت کشیدگی میں عالمی رہنماؤں کو مداخلت کا موقع نہیں ملےگا، بلاول بھٹو
no image
وزیراعظم شہباز شریف کا عید الاضحیٰ پر سعودی عرب کے دورہ پر پہنچ گئے، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی
no image
ریل اور روڈ کے ذریعے وسطی ایشیائی ممالک اور یورپ و روس تک رسائی گیم چینجر ہے،عبدالعلیم خان
no image
پاک فضائیہ کے سربراہ سے بیلاروس کے ایئر فورس کمانڈر کی ملاقات، باہمی دفاعی تعاون،دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی عزم کا اعادہ
no image
پی ٹی اے نے صارفین کو ’سم‘ سے متعلق خبردار کردیا
no image
قربانی کا گوشت زیادہ عرصے تک محفوظ نہ کریں: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی
no image
وزیر اعلیٰ سندھ اور چیئرمین پی سی بی کی ملاقات، سندھ میں کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل:جنرل عاصم منیر جائز حقدار

Published on May 22, 2025

Blog Image

                                                                                                تحریر : شاہنواز خان

 

آپریشن بنیان مرصوص کی بہترین جنگی حکمت عملی اپنانے اور بھارت کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کرنے پر وفاقی حکومت نے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دیدی ہے  جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو مدت ملازمت پوری ہونے پر بھی ان کی ملک کیلئے خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ بھارت کیخلاف جنگ کے دوران گرانقدر خدمات سر انجام دینے والے افواج پاکستان کے افسران،جوانان،غازیان اور سول شہریوں کو اعلیٰ سرکاری ایوارڈ سے نوازا جائیگا،وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ان بڑے فیصلوں کی متفقہ منظوری دی گئی ہے، قبل ازیں وزیراعظم نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ان فیصلوں پر اعتماد میں لیا ہے۔پاکستان اور بھارت قبل ازیں بھی تین جنگیں لڑ چکے ہیں مگر 10مئی 2025 ملکی تاریخ کا وہ ناقابل فراموش اور قابل فخر دن بن چکا ہے،جب افواج پاکستان نے اپنے سے 5گنا بڑی فوجی طاقت بھارت کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا  اور جارح پسند بھارتی وزیراعظم ناک رگڑنے پر مجبور ہوا۔ افواج پاکستان نے بھارت کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا۔ دشمن نے ایک گھنٹے میں مکمل طور پر گھنٹے ٹیک دیئے۔فاشسٹ مائنڈ سیٹ کی ہندوتوا بھارتی حکومت نے جنگ رکوانے کیلئے دنیا کی سپر پاور امریکا کی منت سماجت کی امریکی مداخلت اور درخواست پر پاکستان جنگ بندی روکنے پر آمادہ ہوا جبکہ عالمی میڈیا اور دنیا بھر کے دفاعی ماہرین نے بھارت کی  شکست اور پاکستان کی جیت کا ببانگ دھل اعلان اور اعتراف بھی کیا ہے۔ اس امر میں کچھ شک نہیں کہ حکومت کا 1971کی جنگ کا بدلہ لینے پر آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کےعہدے پر ترقی دینا لائق تحسین اقدام ہے اور آرمی چیف اس کے حقیقی اہل بھی ہیں، حکومت کا یہ فیصلہ اس بات کا غماز ہے کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں،شہدا اور غازیوں کی خدمات کو فراموش نہیں کرتیں۔ پاک  بھارت جنگ میں غیر معمولی جرآت اور بہادرانہ فیصلے کر کے اور افواج پاک کو فرنٹ سے لیڈ کر  کے فیلڈ مارشل نے دنیا کی جنگی تاریخ کا نقشہ ہی بدل ڈالا ہے۔دنیا حیران ہے افواج پاکستان نے کس قدر ہمت،جرآت،عزم و  بلند حوصلے سے اپنی جنگی برتری کو منوا یا ہے ا سپر قوم کو فخر کرنا بنتا ہے بیشک اتنی بڑی کامیابی اللہ تعالیٰ کی حمایت کے بغیر ممکن نہ تھی۔
دین اسلام اور رہتی دنیا تک کیلئے ہدایت کی آخری کتاب کلام اللہ میں واضح اور کھلا حکم ہے کہ ظالم کیخلاف تلوار اٹھاو اور مد مقابل کئی گنا بڑی طاقت سے مت گھبرانا۔ ظلم،طاغوت اور جبر کی حکومتوں اور ممالک کیخلاف  جہاد فی سبیل اللہ کرو۔  پاک بھارت معروضی حالات کا بغور غائر جائزہ لیا جائے تو صاف عیاں ہو گا کہ انڈیا میں جب سے آر ایس ایس نظریے کی پر چارک بی جے بی کی جنونی مودی حکومت مسلط ہوئی ہے تو اس نے خود کو خطے کا تھانیدار سمجھ کر آس پڑوس کے ممالک میں در اندازی اور بد معاشی کو روایت بنا لیا تھا۔ بمگلہ دیش ہو یا بھوٹان ہو یا نیپال ہو کہ مالدیپ ہندوتوا بھارتی حکومت نےہرجگہ دست اندازی کی ہے۔جنونی شخص نریندر مودی بڑی فوجی قوت کے زعم میں مبتلا ہو چکا تھا۔مسلمان دشمنی ا سکا سیاسی اثاثہ اور قوت ہے۔ تکبر اور غرور کے نشے میں سر شار مودی شاید زمینی خدا بن بیٹھا تھا اسی گھمنڈ اور غرور میں وہ8اور 9مئی  کی شب پاکستان پ رچڑھ دوڑا تھا جس کے جواب میں
پاکستان کی فضائیہ نے چار5 گھنٹوں میں ہی مودی کا غرور ملیا میٹ کر دیا ہے جس کے بعد گودی میڈیا کو بھی سانپ سونگھ گیا ہے،اب تک صورتحال میں جو عالمی طاقتیں محض تماشائی بنی ہوئی تھیں وہ یکدم حرکت میں آ گئیں اور اپنے حلیف کو بچانے کیلئے  سر گرم ہوئیں۔اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ جب پاکستان نے عالمی سفارتی کوششوں سے تنازع نمٹانے اور بھارت کو جنگ سے روکنے کی کوششیں کی تھیں تو اس وقت امریکا ،جرمنی۔برطانیہ کہاں سوئے ہوئے تھے،امریکا نے بھی بھارت کو کھلی چھٹی دی ہوئی تھی کی وہ خود ہی جج بنے اور خود ہی فیصلہ سنا دے،پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جب ان کا علاقائی تھانیدار پٹ گیا تو عالمی طاقتوں کو امن کی یا دآ گئی ہے۔ ایسا کیونکر ہے اور کب تک برداشت کیا جائیگا؟ بہر کیف دیر آید درست آید  کے مترادف  امریکا کی ثالثی میں جنگ بندی پر اتفاق خوش آئند ہے، عالمی طاقتوں اور صاحب بہادر امریکا کو چاہئے کہ وہ  سیز فائر کو مستقل بنائیں اور بھارت کو جارحیت کا ذمہ دار ٹھہرا کو اس کی جوابدہی کی جائے تاکہ وہ پھر سے علاقائی امن و استحکام کو جنگ کے شعلوں میں دھکیلنے سے باز رہے ، یہ نہ صرف پاکستان بھارت،جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔بھارت حکومت اور فاشسٹ ذہنیت کے وزیراعظم نریندار مودی سے اب بھی کسی خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ حکومت پاکستان نے فیلڈ مارشل،ایئر چیف مارشل اور افواج پاکستان کے جوانوں کو عزت افزائی کی  ہے وہ بلاشبہ اس کے جائز حقدار ہیں،وزیراعظم پاکستان،افواج پاکستان اور وطن عزیز  کے ارباب اختیارات کو بھارت کی ازلی  مکارانہ چالوں  اور ریشہ دوانیوں کا بھی بر وقت اور بر محل توڑ سوچ لینا چاہئے اور کچھ شک بھی نہیں کہ حکومت اور افواج ہرسازش اور ریشہ دوانیوں کا ادراک رکھتی ہیں،عالمی طاقتوں کو بھی جارح ملک بھارت کو مسئلہ کشمیر،پانی اور دیگر تنازعات کے حل پرمجبور کر نا چاہئے کی یہی امن ،ترقی اور خوشحالی کا واحدراستہ ہے۔

 

Back to News