بانی: شاہنواز خان

اہم خبریں
no image
او آئی سی کا سندھ طاس معاہدہ برقرار رکھنے پر زور
no image
آئی ایم ایف سے بجٹ مذاکرات کامیاب، پانی پاکستان کا حق، بھارتی عزائم کو ناکام بنانے کیلئے صوبوں کیساتھ ملکر پانی ذخیرہ کریں گے، وزیراعظم
no image
بلوچستان لائف لائن ہے، فتنہ الہندوستان کا ہر قیمت پر خاتمہ ہوگا: عطا تارڑ
no image
آئندہ مالی سال کے لیے 1000 ارب روپے کا وفاقی ترقیاتی بجٹ منظور
no image
پاکستان بیلاروس کے ساتھ معاشی شراکت داری بڑھانے کا خواہاں ہے، آئی ٹی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم بنایا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی بیلاروس کے وفد سے گفتگو
no image
مراکش میں تعلیم کے خواہش مند پاکستانیوں کیلیے بڑی خوشخبری
no image
بجٹ مذاکرات: آئی ایم ایف کے مزید مطالبات سامنے آگئے
no image
ایران نے امریکا کی یورینیم افزودگی کم کرنیکی تجویز مسترد کر دی
no image
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال پر آج اہم اجلاس
no image
روس کا خطرہ، برطانیہ کا جنگی تیاری کا اعلان، 91 ارب ڈالرز کے اخراجات متوقع
no image
غزہ پر اسرائیلی حملے خوفناک اور ناقابل قبول ہیں، برطانوی وزیراعظم
no image
جنگ بندی کیلئے صدر ٹرمپ کےکردارکو سراہتے ہیں، انہوں نے ثابت کیا کہ وہ امن کے پیامبر ہیں: وزیراعظم
no image
اے اللہ! فلسطینیوں کی مدد فرما، شہدا کو معاف کر، ان کے دشمنوں کو تباہ و برباد کر دے، خطبہ حج
no image
راولپنڈی اوورلوڈنگ اور زائد کرایہ وصولی کے خلاف کریک ڈان شروع
no image
چائنا میڈیا گروپ اور بحریہ یونیورسٹی کی عالمی یوم ماحولیات پر تقریب
no image
کامسٹیک میں آبی بحران اور سندھ طاس معاہدہ پر سیمینار
no image
راولپنڈی، گھریلو ناچاقی پر شوہر کےہاتھوں بیوی قتل
no image
راولپنڈی، انسدادِ ڈینگی ، ضلعی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس
no image
ٹی20 کے بعد ٹیسٹ کی کپتانی! سلمان آغا سے متعلق نئی پیشگوئی
no image
شملہ معاہدہ اب غیر مؤثر ہو چکا ہے، اور ہم ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر 1948 کی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں -خواجہ آصف
no image
پاکستان کا بھرپور جواب: بھارت کی آبی جارحیت پر نئے ڈیمز بنانے کا فیصلہ
no image
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ، نرخ ہزاروں روپے بڑھ گئے
no image
’بچے دو ہی اچھے‘ پالیسی ختم؛ ویتنام میں 2 سے زائد بچے پیدا کرنے کی اجازت
no image
نیویارک میں خالصتان زندہ باد کے نعرے ، بھارتی سفارتی وفد کو کوڑے کے پیچھے چھپنا پڑا
no image
امریکی صدر ٹرمپ نے 12 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگا دی
no image
آئندہ پاک بھارت کشیدگی میں عالمی رہنماؤں کو مداخلت کا موقع نہیں ملےگا، بلاول بھٹو
no image
وزیراعظم شہباز شریف کا عید الاضحیٰ پر سعودی عرب کے دورہ پر پہنچ گئے، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی
no image
ریل اور روڈ کے ذریعے وسطی ایشیائی ممالک اور یورپ و روس تک رسائی گیم چینجر ہے،عبدالعلیم خان
no image
پاک فضائیہ کے سربراہ سے بیلاروس کے ایئر فورس کمانڈر کی ملاقات، باہمی دفاعی تعاون،دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی عزم کا اعادہ
no image
پی ٹی اے نے صارفین کو ’سم‘ سے متعلق خبردار کردیا
no image
قربانی کا گوشت زیادہ عرصے تک محفوظ نہ کریں: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی
no image
وزیر اعلیٰ سندھ اور چیئرمین پی سی بی کی ملاقات، سندھ میں کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال

بلوچستان میں دہشت گردی نیٹ ورک کے پیچھے بھارتی ہاتھ

Published on June 3, 2025

Blog Image

                                                                                      تحریر: شاہنواز خان 

 

پاکستان سے جنگی میدان میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی وزیراعظم کا خبث باطن کھل کر سامنے آ چکا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کا پاگل پن ہے کہ وہ بار بار  پاکستان کیخلاف جارحیت اور جنگ کی دھمکیاں کھلے عام د ے رہے ہیں۔ پاکستان کے کروڑوں لوگوں کیخلاف پانی کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔بھارتی فاشسٹ مزاج جنونی حکومت مقبوضہ کشمیر  کے دریاؤں سے پاکستان آنے والے پانی کا رخ موڑنے کیلئے  عملی طور پر پراجیکٹ شروع کر چکی ہے۔ بی جے پی کی حکومت کو ہندوستان بھر میں شدید عوامی دباؤ اور اپوزیشن کی کڑی تنقید کا سامنا ہے کہ کس طرح گودی میڈیا نے بھارتی شکست کو چھپا کر انڈین عوام کو گمراہ کیا تھا۔اب جبکہ بھارتی ڈیفنس  چیف اور بی جے پی کے لیڈر سبرا مینن سوامی کے کھلے عام اعتراف کہ’’ پاکستان نے ہمارے5جنگی طیارے مار گرائے جن میں رافیل بھی شامل ہیں‘ اس بیان کے بعد بھارت بھر میں طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ اسی دباؤ کے پیش نظر بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ نے پاکستان بھر میں اور بالخصوص بلوچستان میں اپنی پراکسی دہشتگرد تنظیموں کو فعال کر کے دہشتگرد حملوں کے ٹاسک سونپ دیئے ہیں۔ جمعہ کو بلوچستان کے ضلع  سوراب  میں دن دیہاڑے فتنہ الہندوستان کے30دہشتگردوں نے مرکزی بازار میں حملہ کر دیا ،دشہتگردوں نے بینک لوٹ لیا،تھانے پر حملہ کر کے آگ لگادی،جبکہ اے ڈی سی ریونیو  ہدایت اللہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جان وطن پر نچھاور کر دی۔ بلوچستان بھر میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد بیگناہ شہریوں کو موت کے گھاٹ اتا رہے ہیں۔ اس امر میں شک کی گنجائش نہیں ہے بلوچستان میں دشمن ملک بھارت اور بی ایل اے کا گٹھ جوڑ  ثابت شدہ ہے مگر یہ سوال  تو اپنی جگہ موجود ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کو سوراب میں د ہشتگردوں کی نقل و حمل اور منصوبے کا بر وقت ادراک نہیں ہو سکا اور کیسے دہشتگرد بھرے بازار میں لوٹ مار کرتے رہے اور پولس اسٹیشن کو بھی آگ لگا دی؟ ایسے سوالات لمحہ فکریہ ہیں اور اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ کہیں نا کہیں سیکورٹی لیپس موجود ہیں۔جنہیں دور کیا جانا لازم ہے،گو کہ فورسز نے  دہشتگردوں کا پیچھا بھی کیا اور 5کو مار گرایا مگر اتنی دیدہ دلیری سے حملہ الارمنگ صورتحال ہے۔بھارت پچھلے20سال سے پاکستان میں دہشتگردی اور تخریب کاری کی کارروائیوں  میں ملوث رہا ہے۔ سیکورٹی فورسز،عام شہریوں اور معصوم سکول بچوں  کو بم دھماکوں،دہشتگرد حملوں میں شہید کروانا  اور پاکستان کو ہر طرح سے نقصان پہنچانابھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ اور  انڈین حکومت کی ریاستی پالیسی کا اہم اور بڑ اجزو ہے۔ جس کا واضح ثبوت خضدار میں اسکول بچوں کو خود کش حملے کا نشانہ بنانا ہے ۔ حملہ انڈین پراکسی دہشتگرد بی ایل اے نے کیا جس میں5طالبات  اور ایک طالب علم2فوجی جوان شہید ہوئے ہیں۔ پاکستان تواتر سے خیبر پختونخوا اور خاص کر بلوچستان میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد حملوں پر عالمی سطح پر آواز اٹھاتا آیا ہے، قبل ازیں بھی 2009اور2016میںاقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں بھارتی دہشتگردی کے ڈوزیئر پیش کیے ہیں مگر نہ جانے کیوں عالمی برادری بھارت سے صرف نظر کیے ہوئے ہیں؟ اسے اسلامو فوبیا کا ایک المیہ ہی کہا جا سکتا ہے۔ 
 بلوچستان میں بھارتی پراکسی وار کی طرف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف نے اشارہ کررتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے نیٹ ورکس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔کوئٹہ میں گرینڈ عمائدین  جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی پراکسی وار اب چھپی نہیں بلکہ کھلی جارحیت میں تبدیل ہو چکی ہے، دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، چاہے اندرونی ہو یا بیرونی۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان آرمی ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے اور بلوچستان میں امن ناقابلِ سودے بازی ہے۔خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہے۔جرگے کے اختتام پر قبائلی عمائدین نے حکومت اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی بھی کیا۔اس موقع پر، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان بلوچستان کے لوگوں کے گلے شکوے مل بیٹھ کر دور کیے جا سکتے ہیں لیکن دہشتگردوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ بھارتی حمایت تافتہ دہشتگردوں کا قلع قمع کیا جائیگا۔وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے جو کچھ کہا ہے وہ سو فیصد درست  اور حقائق پر مبنی ہے۔بھارت  دو تین دھائیوں سے بلوچستان میں شورش کو بڑھاوا د یتا چلا آیا ہے اب پاکستان سے جنگ میں ذلت آمیز شکست  کے بعد نریندر مودی پر پاگل پن سوار ہے اور وہ رسوائی مٹانے کیلئے پاکستان کیخلاف کھلی جارحیت اور دہشتگردی پر اتر آیا ہے جسے روکنا ضروری ہے ورنہ بلوچستان میں سی پیک منصوبے متاثر ہو سکتے ہیں،بلوچستان کی ترقی کا عمل ڈی ریل ہو سکتا ہے  اور یہی تو بھارتی پراکسی وار کا اصل ہدف اور مقصد ہے۔  امید واثق ہے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت  بھارت کی فنڈڈ پراکیسز اور فتنہ الہندوستان کیخلاف بنیان مرصوص آپریشن کو توسیع دے کر پاکستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا وجود مٹا کر بلوچستان اور پاکستان کو ترقی۔امن و استحکام کے راستے پر گامزن کر د ے گی،دشمن مایوس و نامراد رہے گا۔انشا اللہ۔

 

 

 

 

 

Back to News