بانی: شاہنواز خان

اہم خبریں
no image
او آئی سی کا سندھ طاس معاہدہ برقرار رکھنے پر زور
no image
آئی ایم ایف سے بجٹ مذاکرات کامیاب، پانی پاکستان کا حق، بھارتی عزائم کو ناکام بنانے کیلئے صوبوں کیساتھ ملکر پانی ذخیرہ کریں گے، وزیراعظم
no image
بلوچستان لائف لائن ہے، فتنہ الہندوستان کا ہر قیمت پر خاتمہ ہوگا: عطا تارڑ
no image
آئندہ مالی سال کے لیے 1000 ارب روپے کا وفاقی ترقیاتی بجٹ منظور
no image
پاکستان بیلاروس کے ساتھ معاشی شراکت داری بڑھانے کا خواہاں ہے، آئی ٹی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم بنایا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی بیلاروس کے وفد سے گفتگو
no image
مراکش میں تعلیم کے خواہش مند پاکستانیوں کیلیے بڑی خوشخبری
no image
بجٹ مذاکرات: آئی ایم ایف کے مزید مطالبات سامنے آگئے
no image
ایران نے امریکا کی یورینیم افزودگی کم کرنیکی تجویز مسترد کر دی
no image
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال پر آج اہم اجلاس
no image
روس کا خطرہ، برطانیہ کا جنگی تیاری کا اعلان، 91 ارب ڈالرز کے اخراجات متوقع
no image
غزہ پر اسرائیلی حملے خوفناک اور ناقابل قبول ہیں، برطانوی وزیراعظم
no image
جنگ بندی کیلئے صدر ٹرمپ کےکردارکو سراہتے ہیں، انہوں نے ثابت کیا کہ وہ امن کے پیامبر ہیں: وزیراعظم
no image
اے اللہ! فلسطینیوں کی مدد فرما، شہدا کو معاف کر، ان کے دشمنوں کو تباہ و برباد کر دے، خطبہ حج
no image
راولپنڈی اوورلوڈنگ اور زائد کرایہ وصولی کے خلاف کریک ڈان شروع
no image
چائنا میڈیا گروپ اور بحریہ یونیورسٹی کی عالمی یوم ماحولیات پر تقریب
no image
کامسٹیک میں آبی بحران اور سندھ طاس معاہدہ پر سیمینار
no image
راولپنڈی، گھریلو ناچاقی پر شوہر کےہاتھوں بیوی قتل
no image
راولپنڈی، انسدادِ ڈینگی ، ضلعی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس
no image
ٹی20 کے بعد ٹیسٹ کی کپتانی! سلمان آغا سے متعلق نئی پیشگوئی
no image
شملہ معاہدہ اب غیر مؤثر ہو چکا ہے، اور ہم ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر 1948 کی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں -خواجہ آصف
no image
پاکستان کا بھرپور جواب: بھارت کی آبی جارحیت پر نئے ڈیمز بنانے کا فیصلہ
no image
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ، نرخ ہزاروں روپے بڑھ گئے
no image
’بچے دو ہی اچھے‘ پالیسی ختم؛ ویتنام میں 2 سے زائد بچے پیدا کرنے کی اجازت
no image
نیویارک میں خالصتان زندہ باد کے نعرے ، بھارتی سفارتی وفد کو کوڑے کے پیچھے چھپنا پڑا
no image
امریکی صدر ٹرمپ نے 12 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگا دی
no image
آئندہ پاک بھارت کشیدگی میں عالمی رہنماؤں کو مداخلت کا موقع نہیں ملےگا، بلاول بھٹو
no image
وزیراعظم شہباز شریف کا عید الاضحیٰ پر سعودی عرب کے دورہ پر پہنچ گئے، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی
no image
ریل اور روڈ کے ذریعے وسطی ایشیائی ممالک اور یورپ و روس تک رسائی گیم چینجر ہے،عبدالعلیم خان
no image
پاک فضائیہ کے سربراہ سے بیلاروس کے ایئر فورس کمانڈر کی ملاقات، باہمی دفاعی تعاون،دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی عزم کا اعادہ
no image
پی ٹی اے نے صارفین کو ’سم‘ سے متعلق خبردار کردیا
no image
قربانی کا گوشت زیادہ عرصے تک محفوظ نہ کریں: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی
no image
وزیر اعلیٰ سندھ اور چیئرمین پی سی بی کی ملاقات، سندھ میں کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال

بنیانِ مرصوص: وعدہ وفا ہوا"

Published on May 12, 2025

Blog Image

                                                       تحریر : شہباز خان

 

الحمدللہ، افواجِ پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار اور پرعزم ہیں۔ بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت اور پاکستانی فضائی حدود کی ڈرون کے ذریعے خلاف ورزی، ایک غیر ذمہ دارانہ اقدام تھا جس نے نہ صرف علاقائی امن کو خطرے میں ڈالا بلکہ بے گناہ پاکستانیوں کے خون سے ہولی کھیلی۔
پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے آپریشن "بنیانِ مرصوص" کا آغاز کیا — ایک ایسا قدم جو نہ صرف دشمن کو منہ توڑ جواب تھا بلکہ پاکستانی قوم کے عزم، حوصلے اور عسکری صلاحیتوں کا عملی مظہر بھی بن کر سامنے آیا۔ یہ آپریشن محض ایک جنگی حکمتِ عملی نہیں بلکہ ایک واضح پیغام تھا: پاکستان اپنی سرزمین، فضائی و زمینی حدود اور خودمختاری پر کسی قسم کی آنچ برداشت نہیں کرے گا۔
افواجِ پاکستان نے پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور جذبۂ حب الوطنی سے سرشار ہو کر دشمن کو مؤثر جواب دیا، جس سے نہ صرف پاکستان کے دفاعی نظریے کی مضبوطی ظاہر ہوئی بلکہ یہ بھی ثابت ہو گیا کہ ہماری افواج ہر لمحہ تیار اور بیدار ہیں۔ "بنیانِ مرصوص" ایک ایسے عزم کا نام ہے جو فولاد سے بھی زیادہ مضبوط اور ناقابلِ تسخیر ہے۔
یہ کارروائی دراصل قوم کے اُس اعتماد کی ترجمان ہے جو اسے اپنی مسلح افواج پر ہے، اور ایک بار پھر یہ اتحاد دشمن کے مذموم عزائم کے آگے دیوار بن کر کھڑا ہو گیا،پاکستان نے قوم سے جو وعدہ کیا تھا، وہ وعدہ نبھایا۔ افواجِ پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ محض وردی پوش افراد نہیں، بلکہ وطن کے محافظ اور عوام کے اعتماد کا مظہر ہیں۔ جب دشمن نے ناپاک ارادوں کے ساتھ سرحدوں کی خلاف ورزی کی، تو ہمارے جوان سینہ سپر ہو کر میدانِ عمل میں اُترے اور اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطن کی حرمت کا پرچم بلند رکھا۔
قوم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ یہ سپاہی صرف بندوقیں نہیں تھامے ہوئے، بلکہ جذبۂ شہادت سے سرشار تھے۔ انہوں نے اپنی قربانیوں سے دفاعِ وطن کی وہ داستان رقم کی جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔ آج ہم ان عظیم شہدا کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے لہو سے اس پاک دھرتی کی حفاظت کا حق ادا کیا۔
ان کی قربانیاں ہمیں یہ پیغام دیتی ہیں کہ پاکستان کا دفاع صرف ایک ادارے کی نہیں، پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اور جب قوم اور افواج ایک صف میں ہوں، تو کوئی دشمن میلی آنکھ سے وطن کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔
یہ لمحہ ہمیں صرف فخر کا احساس نہیں دلاتا بلکہ ایک نئے عہد کی یاد دہانی بھی کراتا ہے ۔ کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں، اور جب بات وطن کے دفاع کی ہو تو ہر پاکستانی افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوتا ہے۔ دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کے لیے ہمیں قومی یکجہتی، بلند حوصلے، اور قربانی کے اس جذبے کو زندہ رکھنا ہوگا جو ہماری پہچان ہے۔ یہی جذبہ ہماری اصل طاقت ہے، اور یہی وہ بنیاد ہے جس پر ایک مضبوط، خودمختار اور پُرامن پاکستان تعمیر ہوتا ہے۔آئیں، ہم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے یہ عہد کریں کہ ہم اپنے وطن کے دفاع، ترقی اور استحکام کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار رہیں گے۔
پاکستان زندہ باد! 
افواجِ پاکستان پائندہ باد!

Back to News