بانی: شاہنواز خان

اہم خبریں
no image
او آئی سی کا سندھ طاس معاہدہ برقرار رکھنے پر زور
no image
آئی ایم ایف سے بجٹ مذاکرات کامیاب، پانی پاکستان کا حق، بھارتی عزائم کو ناکام بنانے کیلئے صوبوں کیساتھ ملکر پانی ذخیرہ کریں گے، وزیراعظم
no image
بلوچستان لائف لائن ہے، فتنہ الہندوستان کا ہر قیمت پر خاتمہ ہوگا: عطا تارڑ
no image
آئندہ مالی سال کے لیے 1000 ارب روپے کا وفاقی ترقیاتی بجٹ منظور
no image
پاکستان بیلاروس کے ساتھ معاشی شراکت داری بڑھانے کا خواہاں ہے، آئی ٹی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم بنایا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی بیلاروس کے وفد سے گفتگو
no image
مراکش میں تعلیم کے خواہش مند پاکستانیوں کیلیے بڑی خوشخبری
no image
بجٹ مذاکرات: آئی ایم ایف کے مزید مطالبات سامنے آگئے
no image
ایران نے امریکا کی یورینیم افزودگی کم کرنیکی تجویز مسترد کر دی
no image
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال پر آج اہم اجلاس
no image
روس کا خطرہ، برطانیہ کا جنگی تیاری کا اعلان، 91 ارب ڈالرز کے اخراجات متوقع
no image
غزہ پر اسرائیلی حملے خوفناک اور ناقابل قبول ہیں، برطانوی وزیراعظم
no image
جنگ بندی کیلئے صدر ٹرمپ کےکردارکو سراہتے ہیں، انہوں نے ثابت کیا کہ وہ امن کے پیامبر ہیں: وزیراعظم
no image
اے اللہ! فلسطینیوں کی مدد فرما، شہدا کو معاف کر، ان کے دشمنوں کو تباہ و برباد کر دے، خطبہ حج
no image
راولپنڈی اوورلوڈنگ اور زائد کرایہ وصولی کے خلاف کریک ڈان شروع
no image
چائنا میڈیا گروپ اور بحریہ یونیورسٹی کی عالمی یوم ماحولیات پر تقریب
no image
کامسٹیک میں آبی بحران اور سندھ طاس معاہدہ پر سیمینار
no image
راولپنڈی، گھریلو ناچاقی پر شوہر کےہاتھوں بیوی قتل
no image
راولپنڈی، انسدادِ ڈینگی ، ضلعی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس
no image
ٹی20 کے بعد ٹیسٹ کی کپتانی! سلمان آغا سے متعلق نئی پیشگوئی
no image
شملہ معاہدہ اب غیر مؤثر ہو چکا ہے، اور ہم ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر 1948 کی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں -خواجہ آصف
no image
پاکستان کا بھرپور جواب: بھارت کی آبی جارحیت پر نئے ڈیمز بنانے کا فیصلہ
no image
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ، نرخ ہزاروں روپے بڑھ گئے
no image
’بچے دو ہی اچھے‘ پالیسی ختم؛ ویتنام میں 2 سے زائد بچے پیدا کرنے کی اجازت
no image
نیویارک میں خالصتان زندہ باد کے نعرے ، بھارتی سفارتی وفد کو کوڑے کے پیچھے چھپنا پڑا
no image
امریکی صدر ٹرمپ نے 12 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگا دی
no image
آئندہ پاک بھارت کشیدگی میں عالمی رہنماؤں کو مداخلت کا موقع نہیں ملےگا، بلاول بھٹو
no image
وزیراعظم شہباز شریف کا عید الاضحیٰ پر سعودی عرب کے دورہ پر پہنچ گئے، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی
no image
ریل اور روڈ کے ذریعے وسطی ایشیائی ممالک اور یورپ و روس تک رسائی گیم چینجر ہے،عبدالعلیم خان
no image
پاک فضائیہ کے سربراہ سے بیلاروس کے ایئر فورس کمانڈر کی ملاقات، باہمی دفاعی تعاون،دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی عزم کا اعادہ
no image
پی ٹی اے نے صارفین کو ’سم‘ سے متعلق خبردار کردیا
no image
قربانی کا گوشت زیادہ عرصے تک محفوظ نہ کریں: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی
no image
وزیر اعلیٰ سندھ اور چیئرمین پی سی بی کی ملاقات، سندھ میں کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال

بنیان مرصوص ، پاکستان کی عظمت کا گواہ بننے والی جنگ

Published on May 13, 2025

Blog Image

                                                              شیراز خان          

 

گزشتہ دنوں خطے میں ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی اپنے عروج پر پہنچی اور حالات نے اچانک جنگ کا رخ اختیار کر لیا۔ بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی حدود میں نہتے شہریوں، معصوم بچوں اور بے گناہ عورتوں کو نشانہ بنایا۔ یہ قدم بزدلی اور غیر ذمہ دارانہ سوچ کا عکاس تھا۔ تاہم، دشمن شاید یہ بھول گیا تھا کہ پاکستان کوئی کمزور ملک نہیں، بلکہ ایک ایٹمی قوت ہے جو امن کی خواہاں ضرور ہے، مگر اپنی سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتا،
بھارت کی اس ناپاک جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب پاک فوج نے "آپریشن بنیان مرصوص" کی صورت میں دیا۔ یہ آپریشن نہ صرف عسکری اعتبار سے ایک کامیاب حکمت عملی کا مظہر تھا، بلکہ اس نے دشمن کو ایک ایسی شکست سے دوچار کیا جسے وہ چھپانے کی لاکھ کوشش کے باوجود دنیا سے نہیں چھپا سکا۔ بھارت کا "تماشا سندور" نامی حملہ دنیا کی نظروں میں مضحکہ خیز اور بے بنیاد ثابت ہوا، جب کہ پاکستان کی جانب سے کیا گیا ردعمل جرات، مہارت اور حب الوطنی کی اعلیٰ مثال بن کر دنیا کے سامنے آیا۔
اس جنگ نے جہاں پاکستان کی عسکری قوت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو ثابت کیا، وہیں ایک اور حیران کن اور خوش آئند پہلو یہ تھا کہ پاکستان ایک بار پھر یک جان ہو گیا۔ کیا پنجابی کیا سندھی، بلوچی، پختون ، کشمیری اور گلگتی سب ایک پرچم تلے متحد ہو گئے۔ اس اتحاد کا منظر دیدنی تھا، جب ہر زبان، ہر رنگ، ہر نسل کے پاکستانی کی نظریں پاک فوج پر تھیں اور ایک ہی آواز میں وطن کی فتح کی دعا کر رہا تھا۔
 بھارت میں بسنے والے مسلمان بھی اس بار پیچھے نہ رہے اور جس طرح ممکن ہوا ہندوتوا کو فاش کیا، انہوں نے دل سے پاکستان کے لیے دعائیں کیں اور اس کے حق میں آواز بلند کی۔ ہر بار کی طرح اس بار خاص طور پر سکھ برادری کی طرف سے پاکستان کی حمایت اور غیر معمولی جذبہ دیکھا گیا۔ پوری دنیا نے دیکھا کہ جب نیت صاف ہو، مقصد حق پر ہو اور دفاع مضبوط ہو، تو دشمن کے پروپیگنڈے دم توڑ جاتے ہیں۔
پاکستان کی اس شاندار فتح پر نہ صرف ہمارے برادر اسلامی ممالک بلکہ ترکی، آذربائیجان، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا جیسے دوست ممالک کی عوام نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی پرچموں کی بہار تھی، لوگوں نے پاک فوج کے حق میں پوسٹس لکھیں، دعائیں کیں اور عالمی سطح پر پاکستان کی سربلندی کا جشن منایا۔ یہ مناظر ثابت کرتے ہیں کہ پاکستان تنہا نہیں، بلکہ دنیا بھر میں اس کے دوست موجود ہیں جو اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
دوسری جانب بھارت کو اس عبرتناک شکست کے بعد شدید عالمی دباؤ اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ نہ صرف اس کے عوام میں بے چینی بڑھ گئی بلکہ اس کا میڈیا بھی سچ چھپانے میں ناکام رہا۔ آج بھارت کے ارباب اختیار نہ اپنے عوام کو جواب دے پا رہے ہیں، نہ ہی دنیا کو مطمئن کر پائے ہیں۔ ایسے میں مذاکرات کی میز پر آنا ان کے لیے مجبوری بن چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تین نکاتی مذاکرات کا عمل زیر غور ہے، جن میں سرفہرست مسئلہ کشمیر ہے۔ اس موقع پر بھارت کو سمجھ لینا چاہیے کہ اب وقت بدل چکا ہے۔ پاکستان نے جس جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا ہے، اس کے بعد اگر بھارت پھر سے طاقت کے زعم میں آ کر کوئی غلطی کرے گا، تو نتیجہ اس بار کہیں زیادہ سنگین ہو گا۔
اب وقت آ گیا ہے کہ بھارت ضد، ہٹ دھرمی اور فریب کاری کی پالیسی ترک کر کے حقیقت کا سامنا کرے اور خطے کے امن کو موقع دے۔ مذاکرات کو سنجیدگی سے لیا جائے، پاکستان کے جائزمطالبات تسلیم کیے جائیں، اور مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔ بصورت دیگر، تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان اپنی خودداری اور خودمختاری پر کبھی آنچ نہیں آنے دیتا۔
آخر میں یہی کہوں گا کہ یہ جنگ ہمیں متحد کر گئی، ہمارے ایمان کو تازہ کر گئی، اور دنیا کو ایک بار پھر یاد دلا گئی کہ "پاکستان زندہ باد" صرف نعرہ نہیں، بلکہ ہر پاکستانی کا ایمان ہے اور ایمان پر جان دیں گے۔

 

Back to News