جمعہ, جولائی 18, 2025
  • Contact Us
  • About Us
Advertisement
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

وزیراعظم کا (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ، حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 17, 2025
in بریکنگ نیوز, پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف کا این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ

وزیراعظم شہباز شریف این ڈی ایم اے سینٹر میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے

586
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر اسلام آباد کا دورہ کیا اور حالیہ مون سون شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند دونوں کے دوران این ڈی ایم اے کا دوسرا وزٹ کر رہا ہوں، حالیہ دنوں میں چکوال، لاہور اور پہاڑی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

اسحاق ڈار کا اہم امریکی دورہ – اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت میں پاکستان کی بڑی سفارتی سرگرمیاں

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان قائم مقام وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی کی ملاقات

آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2025، پورے پاکستان سے باصلاحیت طلبا کی شرکت

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ برسوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی جا رہی ہے اس سلسلے میں ہمیں ابھی سے منصوبہ بندی کرنا ہوگی، موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے خود کو تیار کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے وفاق اور صوبوں کے ساتھ مل کر مربوط پلان بنائے، وفاقی حکومت قومی ادارے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا اس سال کے تجربے کو مدنظر رکھ کر کے آئندہ سالوں کی تیاری کریں، مون سون کے آئندہ سیزن کے لیے منصوبہ بندی کر کے نقصانات کو کم کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ مون سون سیزن کے دوران پنجاب میں بے پناہ بارشیں ہوئیں، حکومتِ پنجاب نے مریم نواز شریف کی قیادت میں ان حالات کا شاندار مقابلہ کیا، باقی صوبوں نے بھی بہترین کام کیا ہے، جس کی وجہ سے کم نقصانات ہوئے، لیکن جو جانیں حالیہ مون سون سیزن کے دوران ضائع ہوئیں، ان کے لیے دعائے مغفرت کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ لوگوں میں شعور کا اُجاگر کرنے کے لیے وفاق، صوبوں اور این ڈی ایم اے کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، راولپنڈی میں 15 گھنٹے میں 230 ملی میٹر بارش برسنے پر ندی نالے بپھر گئے، نالہ لئی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے پر سائرن بجادیے گئے جبکہ پاک فوج گوالمنڈی پل پہنچ گئی، چکوال میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد 423 ملی میٹر بارش برسنے پر ڈیم کا بند ٹوٹ گیا تھا، 24 گھنٹے میں حادثات و واقعات میں 54 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

Tags: NDMApm pakistanUrdu Newsاین ڈی ایم اےبارش کی تباہ کاریاںچکوالراولپنڈیسیلابی صورتحالقومی آفاتکلاؤڈ برسٹمریم نواز شریفموسمیاتی تبدیلیمون سون بارشیںنالہ لئینیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹروزیراعظم شہباز شریف
Previous Post

اسلام آباد پولیس 4 لاکھ کی کرپشن ، اے ایس آئی کی محرر کے خلاف ڈی آئی جی کو درخواست

Next Post

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان قائم مقام وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی کی ملاقات

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

"نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوتے ہوئے"
پاکستان

اسحاق ڈار کا اہم امریکی دورہ – اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت میں پاکستان کی بڑی سفارتی سرگرمیاں

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 18, 2025
اسحاق ڈار اور سراج الدین حقانی کی کابل میں ملاقات
پاکستان

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان قائم مقام وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی کی ملاقات

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 17, 2025
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025 میں شریک طلباء گروپ سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے
پاکستان

آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2025، پورے پاکستان سے باصلاحیت طلبا کی شرکت

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 17, 2025
"وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ حیدرآباد میں بارش کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے"
پاکستان

حیدرآباد میں بارش کے بعد بدانتظامی، وزیراعلیٰ سندھ نے ذمہ داری تسلیم کرلی

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 17, 2025
وزیراعظم شہباز شریف زرعی فنانسنگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے
بریکنگ نیوز

وزیراعظم کا بڑا اقدام: کسانوں کو آسان شرائط پر قرض دینے کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 17, 2025
دمشق میں اسرائیلی بمباری کے بعد وزارت دفاع کے قریب دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے
انٹر نیشنل

اسرائیل کا بڑا حملہ! دمشق میں وزارت دفاع پر بمباری، صدارتی محل کے قریب دھماکے

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 17, 2025
جیسمین منظور کی شیئر کردہ تصویر، آنکھ پر سوجن کے ساتھ
پاکستان

اینکر پرسن جیسمین منظور کا سابق شوہر پر تشدد کا الزام تصاویر بھی شیئر کردیں

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 16, 2025
Next Post
اسحاق ڈار اور سراج الدین حقانی کی کابل میں ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان قائم مقام وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی کی ملاقات

آج کی مقبول خبریں

  • لیاقت باغ راولپنڈی میں شہید بینظیر بھٹو کی ویران یادگار

    ہیروز کی یاد گاریں، بے حسی کا نشان کیوں۔۔۔؟

    588 shares
    Share 235 Tweet 147
  • وزیراعظم کا بڑا اقدام: کسانوں کو آسان شرائط پر قرض دینے کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • راولپنڈی میں طوفانی بارش، نالہ لئی میں سیلابی صورتحال، نشیبی علاقے زیرِ آب

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • مشرقی عراق کے شاپنگ مال میں آتشزدگی، 60 سے زائد افراد ہلاک

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • اسلام آباد پولیس 4 لاکھ کی کرپشن ، اے ایس آئی کی محرر کے خلاف ڈی آئی جی کو درخواست

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
رٰئس الاخبار نیوز

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Plaza No 80
Lower Ground Floor,
Street 34 and 35
INT Centre Sector - G-10/1
Islamabad

✉ info@raeesulakhbar.com

☎ 2231 613 51 92+

🕑 24 گھنٹے سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar