سپریم کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزائیں معطل کردیں، رہائی کا حکم

سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پوسٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزائیں معطل کرتے ہوئے دونوں کو 2 لاکھ روپے فی کس کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
کفایت شعاری مہم: بازار 9، شادی ہال 10 اور ریسٹورنٹس 11 بجے بند ہوں گے

وفاقی حکومت نے کفایت شعاری اور ایندھن بچت کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کردیا، جس کے تحت بازار 9، شادی ہال 10 اور ریسٹورنٹس 11 بجے بند ہوں گے۔
مریم نواز نے سرکاری طیارہ استعمال کرنے کے اخراجات ادا کردیے، 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے جمع

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے دوران سسرکاری طیارہ کے استعمال کے اخراجات کی مد میں پنجاب حکومت کو 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے ادا کردیے۔
شاپنگ بیگ کی رقم کیوں وصول کی؟ کپڑوں کے بڑے برینڈ KHAADI کو بھاری جرمانہ

پشاور کی صارف عدالت نے شاپنگ بیگ کی 30 روپے رقم وصول کرنے کے کیس میں KHAADI کو صارف کو رقم واپس کرنے، 25 ہزار روپے صارف کو دینے اور 25 ہزار روپے قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے کا ہوگیا

پاکستان میں دو روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا ہے۔ 24 کیرٹ فی تولہ سونا 7 ہزار 900 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے کا ہوگیا۔
بحیرہ عرب میں بھارتی اور پاکستانی بحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارت کار طلب کرلیے

بحیرہ عرب میں بھارتی اور پاکستانی بحری جہازوں کے تصادم کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارتی حکام کو طلب کرلیا۔ بھارت اور پاکستان نے واقعے کا ذمہ دار ایک دوسرے کو قرار دیتے ہوئے 1991 کے معاہدے کا حوالہ دیا۔
امریکی سینیٹ میں کرپٹو قانون سازی ناکام، بٹ کوائن کی قیمت میں بھی بڑی کمی

امریکی سینیٹ میں Digital Asset Market Clarity Act کو آگے بڑھانے کے لیے مطلوبہ 60 ووٹ حاصل نہ ہوسکے۔ ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کے اختلافات کے باعث قانون سازی رک گئی، جبکہ بٹ کوائن کی قیمت تقریباً 5 فیصد کم ہوگئی۔
پنجاب میں خصوصی انسداد پولیو مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی

پنجاب کے 13 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم 21 سے 27 ستمبر تک جاری رہے گی، ایک کروڑ 6 لاکھ 48 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈیلرز کا ریلیف اسکیم پر اعتراض، اسکیم کے تحت پیٹرول دینے سے انکار

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومتی ریلیف اسکیم کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشاورت کے بغیر تیار اسکیم پر عمل درآمد مشکل ہے اور ڈیلرز اس کے تحت پیٹرول فراہم نہیں کریں گے۔
مکہ کی جانب ڈرون کا دعویٰ، حوثیوں کی تردید، سعودی عرب نے تیل لوڈنگ روکی؛ ایران کا چین سے رابطہ

سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ کی سمت بھیجا گیا ڈرون مار گرایا گیا، تاہم حوثیوں نے الزام مسترد کردیا۔ خطے میں کشیدگی کے دوران سعودی تیل لوڈنگ اور ایران چین سفارتی رابطے بھی اہم پیش رفت ہیں۔