کاروبار

پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز

ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے بڑھ گئی، وزیر مملکت خزانہ

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھ کر 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی، جبکہ جون 2026 تک مقررہ ہدف بھی حاصل کرلیا گیا۔

جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان پٹرولیم لیوی پر مذاکرات

پٹرولیم لیوی کے خاتمے کا مطالبہ، جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا آغاز

جماعت اسلامی اور حکومتی ٹیم کے درمیان پٹرولیم لیوی کے معاملے پر مذاکرات شروع ہوگئے، لیاقت بلوچ کی قیادت میں وفد نے حکومت کے سامنے لیوی کا بوجھ کم یا ختم کرنے سے متعلق تجاویز پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان میں تیار گاڑیوں کی بنگلہ دیش کو ایکسپورٹ

پاکستانی گاڑیوں کی بنگلہ دیش ایکسپورٹ ستمبر سے شروع، 5 ہزار کا معاہدہ

پاکستان میں تیار کردہ گاڑیوں کی بنگلہ دیش کو آزمائشی بنیادوں پر ایکسپورٹ ستمبر 2026 سے شروع ہوگی، پہلے مرحلے میں 100 گاڑیاں بھیجی جائیں گی جبکہ مجموعی طور پر 5 ہزار گاڑیوں کی برآمد کا معاہدہ طے پا چکا ہے۔

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول سستا اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 345 روپے 87 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 378 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

ایم ایل ون منصوبہ، وزیراعظم شہباز شریف کی اے ڈی بی نائب صدر سے ملاقات

ایم ایل ون منصوبہ: پاکستان اور اے ڈی بی کا اہم پیش رفت پر غور

وزیراعظم شہباز شریف اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر ینگ منگ یانگ کی ملاقات میں ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن، معاشی اصلاحات، توانائی، برآمدات، اے آئی اور نئی کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹیجی 2026-2030 پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، 24 قیراط سونا فی تولہ 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 200 روپے مہنگا

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں مسلسل پانچ روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ 24 قیراط سونا 11 ہزار 200 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے فی تولہ ہوگیا۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں 11 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے پر آگیا

پاکستان اور عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 11 ہزار 300 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے پر آگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 688 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 89 ہزار 262 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 113 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 315 ڈالر پر آگیا۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 2 ستمبر 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا، جس کے بعد عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر اضافی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:24 AM
طلوع آفتاب05:48 AM
ظہر12:05 PM
عصر03:38 PM
مغرب06:21 PM
عشاء07:46 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6