
گوادر اور لسبیلہ میں آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کا اختتام
گوادر اور لسبیلہ میں آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 مکمل ہوگیا، اختتامی تقریبات میں طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

گوادر اور لسبیلہ میں آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 مکمل ہوگیا، اختتامی تقریبات میں طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا، گیارہویں جماعت میں کامیابی کا تناسب 65.31 جبکہ بارہویں جماعت میں 85.95 فیصد رہا

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے طلبہ و طالبات نے پی ایم اے کاکول کا مطالعاتی دورہ کیا، جہاں انہوں نے کیڈٹس کی پریڈ، تربیتی سرگرمیوں اور پیشہ ورانہ تیاری کا مشاہدہ کیا۔

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔ لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ڈیرہ غازی خان سمیت مختلف بورڈز کے نتائج میں پاس ہونے والے طلبہ کی شرح میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے۔ لاہور بورڈ میں کامیابی کی شرح 46.51 فیصد جبکہ راولپنڈی بورڈ میں 37.56 فیصد رہی۔ ملتان بورڈ نے 52.11 فیصد پاس شرح ریکارڈ کی اور فیصل آباد بورڈ میں 51.21 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے۔

FPSC نے CSS 2026 کے تحریری امتحان کا نتیجہ جاری کردیا، 17 ہزار 351 امیدواروں میں سے صرف 476 کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 2.74 فیصد رہا۔

لندن کے ٹرافلگر اسکوائر میں کیمبرج یونیورسٹی کے سابق پروفیسر جیسن آرڈے کی یاد میں منعقدہ تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکا نے ان کی علمی خدمات، طلبہ کے لیے کام اور سماجی کردار کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ایم ڈی کیٹ امتحان ملتوی درخواست مسترد ہونے کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے امتحان اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق کرانے کی راہ ہموار کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ اس کے سامنے صرف ایک درخواست گزار موجود ہے، جبکہ وکیل نے ایف ایس سی پریکٹیکل امتحانات کے باعث تیاری کے لیے وقت کم ملنے کا مؤقف اختیار کیا تھا۔

بی آئی ایس ای ملتان کے میٹرک امتحان 2026 کے نتائج میں بورے والا کے طلبہ نے سائنس اور آرٹس گروپس میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرکے علاقے کا نام روشن کر دیا۔

گوجرانوالہ بورڈ نے دسویں جماعت (SSC Part II) سالانہ امتحان 2026 کے نتائج جاری کر دیے۔ طلبہ رول نمبر، ایس ایم ایس اور گزٹ کے ذریعے اپنا رزلٹ چیک کر سکتے ہیں۔

پشاور بورڈ میٹرک 2026 کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کر دیے گئے۔ دسویں جماعت میں 70.2 فیصد جبکہ نویں جماعت میں 99 فیصد کامیابی کا تناسب ریکارڈ کیا گیا۔ طلبہ اپنے نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر چیک کر سکتے ہیں۔