ایف بی آئی ایس ای نے میٹرک 2026 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا، سائنس گروپ میں افیرہ اعجاز پہلی پوزیشن پر
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) نے بدھ کے روز سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (SSC) پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بٹن دبا کر نتائج کا باضابطہ اعلان کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اکرام علی ملک نے امتحانات کے انعقاد اور بورڈ کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال 2 لاکھ 92 ہزار 831 امیدواروں نے ایس ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے امتحانات میں شرکت کی۔
چیئرمین کے مطابق امتحانات کے لیے ملک بھر میں 1,006 امتحانی مراکز قائم کیے گئے، جبکہ 2,012 سپروائزری افسران اور 6,996 نگران عملہ تعینات کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ 10 ہزار 706 اساتذہ نے پیپر چیکنگ کے لیے درخواست دی، جن میں سے 4 ہزار 855 ممتحنین کی خدمات حاصل کی گئیں۔ پہلی مرتبہ امتحانی پرچوں کی جانچ میں مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence – AI) سے بھی مدد لی گئی۔

ڈاکٹر اکرام علی ملک کے مطابق امتحانات کے دوران 86 غیر قانونی ذرائع (Unfair Means) کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
پارٹ ون اور پارٹ ٹو کا مجموعی نتیجہ
ایف بی آئی ایس ای بورڈ کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق ایس ایس سی پارٹ ون میں مجموعی کامیابی کا تناسب 59.77 فیصد رہا۔ اس مرحلے میں 1 لاکھ 50 ہزار 77 رجسٹرڈ امیدواروں میں سے 88 ہزار 646 کامیاب قرار پائے۔
دوسری جانب ایس ایس سی پارٹ ٹو میں 1 لاکھ 41 ہزار 653 امیدواروں میں سے 1 لاکھ 28 ہزار 70 نے کامیابی حاصل کی، جس کے ساتھ کامیابی کا مجموعی تناسب 91.33 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
پوزیشن ہولڈرز
سائنس گروپ میں افیرہ اعجاز نے 1,089 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آمنہ نعمان 1,088 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ حذیفہ حیدر 1,086 نمبر لے کر تیسری پوزیشن پر رہے۔
ہیومینیٹیز گروپ میں فاطمہ زہرا نے 1,037 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ محمد معاذ اور منال زاہد نے 1,031، 1,031 نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ انیسہ نثار 1,023 نمبر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔
ایف بی آئی ایس ای نے کامیاب ہونے والے تمام طلبہ و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کی جانب سے منعقدہ جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وزیر مملکت میڈم وجیہہ قمر صاحبہ ، چیئرمین فیڈرل… pic.twitter.com/1LG0pStTrH
— Anjum Aqeel Khan (@Anjumaqeelkhan_) July 29, 2026
READ MORE FAQS”
سوال 1: فیڈرل بورڈ میٹرک 2026 کے نتائج کب جاری ہوئے؟
جواب: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) نے میٹرک (SSC Part-I اور Part-II) سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج باضابطہ تقریب میں جاری کیے۔
سوال 2: میٹرک پارٹ ون کا مجموعی پاس فیصد کتنا رہا؟
جواب: ایس ایس سی پارٹ ون میں مجموعی کامیابی کا تناسب 59.77 فیصد رہا، جہاں 1,50,077 امیدواروں میں سے 88,646 کامیاب قرار پائے۔
سوال 3: میٹرک پارٹ ٹو کا مجموعی پاس فیصد کیا رہا؟
جواب: ایس ایس سی پارٹ ٹو میں مجموعی کامیابی کا تناسب 91.33 فیصد رہا، جہاں 1,41,653 امیدواروں میں سے 1,28,070 طلبہ و طالبات کامیاب ہوئے۔
سوال 4: سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن کس نے حاصل کی؟
جواب: سائنس گروپ میں افیرہ اعجاز نے 1,089 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ آمنہ نعمان دوسری اور حذیفہ حیدر تیسری پوزیشن پر رہے۔
سوال 5: ہیومینیٹیز گروپ میں پہلی پوزیشن کس کے نام رہی؟
جواب: ہیومینیٹیز گروپ میں فاطمہ زہرا نے 1,037 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ محمد معاذ اور منال زاہد مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن پر رہے۔
سوال 6: ایف بی آئی ایس ای بورڈ نے امتحانات میں کون سی نئی ٹیکنالوجی استعمال کی؟
جواب:ایف بی آئی ایس ای کے مطابق پہلی مرتبہ امتحانی پرچوں کی جانچ کے عمل میں مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد بھی لی گئی۔





