Category: سپورٹس

جی ایم بشیر ایشین گیمز 2026 میں برانز میڈل جیتتے ہوئے

جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 شوٹنگ مقابلوں میں پاکستان کو برانز میڈل جتوا دیا

پاکستانی شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے 25 میٹر ریپیڈ فائر پسٹل مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے برانز میڈل جیت لیا، جس کے بعد پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 6 ہوگئی۔

بابر اعظم کے آؤٹ ہوتے ہی تماشائی گراؤنڈ میں داخل

بابر اعظم کے آؤٹ ہوتے ہی تماشائی گراؤنڈ میں داخل، سیکیورٹی انتظامات پر سوالات

اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراؤنڈ میں پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے میچ کے دوران بابر اعظم کے آؤٹ ہوتے ہی تماشائی گراؤنڈ میں داخل ہوگئے اور قومی کرکٹر کو گھیر کر سیلفیاں بناتے رہے۔

رومیش پاتھیرج ایشین گیمز 2026 میں جیولین تھرو کا گولڈ میڈل جیتنے کے بعد، ارشد ندیم چوتھے نمبر پر

سری لنکا کے رومیش پاتھیرج نے ایشین گیمز میں جیولین تھرو کا گولڈ میڈل جیت لیا، ارشد ندیم چوتھے نمبر پر

سری لنکا کے رومیش پاتھیرج نے ایشین گیمز 2026 میں جیولین تھرو کا گولڈ میڈل جیت لیا، یشویر سنگھ اور روہت یادیو نے سلور اور برونز حاصل کیے، ارشد ندیم چوتھے رہے۔

ٹخنوں تک لمبے بال والا فٹبالر انگویلا کونکاکاف نیشنز لیگ میچ

فٹبالر کے ٹخنوں تک لمبے بال کھینچنے پر اینٹیگا کے 2 کھلاڑی ریڈ کارڈ کا شکار

کونکاکاف نیشنز لیگ کے میچ میں انگویلا کے 36 سالہ کھلاڑی اسکیپیو کے ٹخنوں تک لمبے بال مخالف ٹیم کے لیے مسئلہ بن گئے۔ ان کے بال کھینچنے پر اینٹیگا کے دو کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ ملا، اور ٹیم نے میچ 9 کھلاڑیوں کے ساتھ ختم کیا۔

صاحبزادہ فرحان پاکستان T20I ٹیم کے کپتان

پاکستان کے نئے T20 کپتان کا امکان، صاحبزادہ فرحان نے مستقبل میں قیادت جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کردی

صاحبزادہ فرحان نے پاکستان کی T20I کپتانی مستقبل میں جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ PCB کی جانب سے مستقل کپتان کے بارے میں تاحال باضابطہ فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

پاکستان ٹینس ٹیم ایشین گیمز کے لیے جاپان روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر

پاکستان ٹینس ٹیم ایشین گیمز کے لیے جاپان روانہ

پاکستان ٹینس ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے لیے جاپان روانہ ہوگئی، جس میں اعصام الحق، عقیل خان، مزمل مرتضیٰ، محمد شعیب، اُشنا سہیل اور ماہین آفتاب قریشی شامل ہیں۔ محمد حسیب اسلم کوچ جبکہ کرنل ضیاء الدین طفیل ٹیم منیجر کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ایشین گیمز 2026 کرکٹ، پاکستان اور بھارت کے میچز

ایشین گیمز 2026 کرکٹ: پاکستان اور بھارت سمیت تمام میچز، نتائج اور میڈلز

ایشین گیمز 2026 کرکٹ: پاکستان اور بھارت سمیت تمام میچز، نتائج اور میڈلز آئیچی ناگویا، جاپان — 19 ستمبر 2026: ایشین گیمز 2026 میں کرکٹ مقابلوں کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگیا ہے، جہاں خواتین کا ٹورنامنٹ 22 ستمبر تک جبکہ مردوں کا مقابلہ 24 ستمبر سے 3 اکتوبر تک

بابر اعظم OGDCL کے گیسٹ پلیئر کی حیثیت سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی

بابر اعظم کی 7 سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے گیسٹ پلیئر بن گئے

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں، جہاں وہ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں OGDCL کے گیسٹ پلیئر کی حیثیت سے حصہ لیں گے۔

وسیم اکرم پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے

وسیم اکرم پاکستان کی کوچنگ کیوں نہیں کرنا چاہتے؟ وجہ سامنے آگئی

پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ وسیم اکرم نے ایک بار پھر قومی ٹیم کی مستقل کوچنگ کی ذمہ داری لینے سے معذرت کرلی۔ وسیم اکرم کے مطابق کوچنگ کے دوران شکست کی صورت میں کوچ کو اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ سوشل میڈیا اور میڈیا کا دباؤ بھی اس کام کو انتہائی مشکل بنا دیتا ہے۔ تاہم سابق فاسٹ باؤلر نے کھلاڑیوں کے ساتھ کیمپس یا ٹورنامنٹس میں کام کرنے کے لیے اپنی آمادگی ظاہر کی ہے۔

فاطمہ نسیم کا 340 پنچز کا عالمی ریکارڈ

فاطمہ نسیم کا عالمی ریکارڈ، ایک منٹ میں 340 پنچز لگا کر بھارتی کھلاڑی کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستانی مارشل آرٹس کھلاڑی فاطمہ نسیم نے ہاتھوں میں انڈے پکڑ کر ایک منٹ میں 340 پنچز لگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی کھلاڑی کے پاس تھا۔

لیونل میسی کا ارجنٹائن کی قومی فٹبال ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لیونل میسی کا انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ارجنٹائن کے عظیم فٹبالر لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ 39 سالہ میسی نے کہا کہ انہوں نے قومی ٹیم کے لیے اپنا سب کچھ دے دیا اور اب وقت آگیا ہے کہ ایک باب اختتام پذیر ہو۔

جھنگ کے نوجوان فاسٹ بولر قیوم خان 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرتے ہوئے

جھنگ سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والا نوجوان فاسٹ بولر قیوم خان پی سی بی کی نظروں میں

پاکستان کرکٹ میں ایک اور تیز رفتار فاسٹ بولر سامنے آگیا۔ جھنگ کے نوجوان قیوم خان نے تقریباً 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کر کے پاکستان کرکٹ بورڈ کی توجہ حاصل کرلی، جس کے بعد انہیں خصوصی تربیت کے لیے لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کیا گیا ہے۔

ژاؤ شِن تونگ ووہان اوپن 2026

ژاؤ شِن تونگ کی شاندار کامیابی، سنوکر کی عالمی نمبر ایک پوزیشن پر قبضہ

چین کے سنوکر اسٹار ژاؤ شِن تونگ نے ووہان اوپن کے کوارٹر فائنل میں نیل رابرٹسن کو 5-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ کامیابی کے ساتھ ہی ژاؤ شِن تونگ سنوکر کے نئے عالمی نمبر ایک بن گئے اور جوڈ ٹرمپ کی دو سالہ حکمرانی ختم ہوگئی۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:49 AM
طلوع آفتاب06:12 AM
ظہر11:54 AM
عصر03:07 PM
مغرب05:35 PM
عشاء06:58 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6