
کراچی میں گرمی برقرار، پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے ہفتہ تک موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ آج درجہ حرارت 38 جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے ہفتہ تک موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ آج درجہ حرارت 38 جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے 10 سے 15 اکتوبر کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کردی، تاہم لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے جبکہ پیر اور منگل کو مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب میں مون سون سیزن ختم ہونے کے بعد پی ڈی ایم اے نے مکمل اعداد و شمار جاری کر دیے۔ راولپنڈی میں سب سے زیادہ 1505 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ مون سون کے دوران حادثات میں 65 شہری جاں بحق اور 382 زخمی ہوئے۔

محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے، سندھ میں معمول سے 50.8 فیصد کم جبکہ کراچی میں 92 فیصد کم بارش ریکارڈ ہوئی۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ایم ڈی واسا کے مطابق تمام فیلڈ افسران کو متحرک کر دیا گیا ہے، عملہ اور ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں تعینات ہے، جبکہ نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

ہر سال 21 سے 24 ستمبر کے درمیان اعتدال خریفی (September Equinox) کا آغاز ہوتا ہے، جب سورج خط استوا کے عین اوپر سے گزرتا ہے اور دنیا بھر میں دن اور رات کا دورانیہ تقریباً یکساں یعنی 12، 12 گھنٹے ہو جاتا ہے۔ اس سال یہ مظہر 23 ستمبر کو رونما ہوا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نیویارک میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے شدید خطرہ ہے اور سیلاب سے بنیادی ڈھانچے کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے گرین کلائمیٹ اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈز سے مالی معاونت تیز کرنے اور کاپ 31 ایکشن ایجنڈے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور متاثرہ علاقوں میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 14 سے 15 ستمبر کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کردی، سندھ میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کردی۔

نیپال میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد جاری امدادی کارروائیوں میں بڑی کامیابی سامنے آئی ہے، جہاں ترشولی 3 اے ہائیڈرو پاور منصوبے کی ملبے سے بھری سرنگ سے 9 روز بعد دو افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں کو امید ہے کہ سرنگ کے اندر مزید افراد بھی زندہ موجود ہو سکتے ہیں، جس کے باعث انتہائی خطرناک حالات میں امدادی کارروائی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات سمیت مختلف علاقوں میں آئندہ چند گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت۔

اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، جبکہ راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں بھی مزید شدید بارشوں کا امکان ہے۔

ہری پور کے علاقے کالیلاڑ میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے واحد سڑک بند ہوگئی، متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع جبکہ اسکول بھی متاثر ہوا۔

این ڈی ایم اے نے 30 اگست سے 4 ستمبر 2026 تک ملک کے مختلف علاقوں کے لیے موسمی ایڈوائزری جاری کردی۔ پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں کہیں کہیں بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

نیپال میں 26 اگست کے تباہ کن سیلاب کے بعد ایک بار پھر بڑے سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا، تبت میں لینڈ سلائیڈنگ سے بننے والی جھیل میں پانی بڑھنے پر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔

نیپال اور تبت کے سرحدی علاقوں میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ نیپال میں کم از کم 165 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 826 افراد لاپتہ ہیں، جن میں 529 سیاح شامل ہیں۔ نیپالی فوج نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے 2,000 اہلکار تعینات کر دیے ہیں

محکمہ موسمیات نے 27 اگست سے ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں طغیانی آگئی، انتظامیہ نے آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی۔

بھارت کی جانب سے سلال ڈیم کے تمام اسپیل وے گیٹس کھولنے کے بعد دریائے چناب میں تقریباً 1 لاکھ 50 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ پاکستان کی جانب آنے کا امکان ہے۔ ہیڈمرالہ، خانکی اور قادرآباد سمیت چناب سے ملحقہ علاقوں میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے، جبکہ پنجاب میں مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کے باعث اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 17 فٹ تک پہنچ گئی، جبکہ ڈھوک کھبہ اور صادق آباد میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

پنجاب میں مون سون کے چھٹے اسپیل کا الرٹ جاری کردیا گیا۔ آج رات سے 21 اگست تک بیشتر اضلاع میں بارش متوقع ہے، جبکہ لاہور، راولپنڈی اور دیگر بڑے شہروں کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

رواں سال کا دوسرا اور آخری مکمل سورج گرہن 12 اگست کو ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا، جبکہ یورپ کے مختلف علاقوں سمیت دنیا کے کئی حصوں میں اس کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

چترال میں سیلابی صورتحال تشویشناک ہوگئی، گہرت گول میں ملبہ جمع ہونے سے دریائے چترال کا بہاؤ متاثر، عارضی جھیل بننے سے آبادی اور زرعی زمینوں کو خطرہ بڑھ گیا۔