Category: صحت

سندھ ریبیز اموات انڈس اسپتال کراچی علاج

سندھ ریبیز اموات 37 ہوگئیں: مزید 2 بچے انتقال کر گئے

سندھ میں ریبیز کے باعث مزید 2 بچوں کی موت ہوگئی، جس کے بعد صوبے میں ریبیز سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔ دونوں بچوں کو کتے کے کاٹنے کے بعد ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی گئی تھی۔

بنوں پولیو کیس خندر خان خیل پولیو ویکسینیشن مہم

بنوں پولیو کیس 2026: 17 ماہ کی بچی متاثر، ملک بھر میں کیسز 5 ہوگئے

قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے بنوں کی تحصیل ڈومیل کی یونین کونسل خندر خان خیل میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔ پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق یہ رواں سال خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہونے والا چوتھا کیس ہے

عمرہ زائرین ویکسی نیشن کے بغیر سفر کی توسیع کراچی ایئرپورٹ پر

عمرہ زائرین ویکسی نیشن کے بغیر سفر کی تاریخ 10 اکتوبر تک بڑھا دی گئی

وفاقی ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق عمرہ زائرین کے لیے ویکسی نیشن کے بغیر سفر کی تاریخ میں مزید 15 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ فوکل پرسن ڈاکٹر سید مرتضیٰ شاہ بخاری کے مطابق اب زائرین 10 اکتوبر تک بغیر ویکسی نیشن سفر کر سکتے ہیں۔

نوشکی میں پولیو ٹیم سیکیورٹی پر فائرنگ کے بعد پولیس کارروائی

نوشکی پولیو ٹیم حملہ: سیکیورٹی اسکواڈ پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

نوشکی کے علاقے کلی جمال آباد میں انسدادِ پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے محمد یاسر اور عبدالروف شہید ہو گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور بلوچستان حکومت کے معاون بابر یوسفزئی نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

پمز اسپتال میں 10 فیصد مریضوں سے فیس وصولی پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا نوٹس

پمز میں 10 فیصد مریضوں سے فیس وصولی، وزیر صحت کا نوٹس

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے پمز اسپتال میں 10 فیصد مریضوں سے علاج اور ٹیسٹوں کی فیس وصول کرنے کا نوٹس لے لیا، حکام سے مجموعی رقم کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑی تو وزیراعظم سے بات کرکے یہ رقم بھی حکومت سے دلوائی جائے گی۔

لمپی سکن ڈیزیز ویکسینز چین کی جانب سے پاکستان کو عطیہ

چین کا پاکستان کو لمپی سکن ڈیزیز اور بروسیلا ویکسینز کا عطیہ

چین نے پاکستان کو لمپی سکن ڈیزیز اور بروسیلا کے خلاف ویٹرنری ویکسینز عطیہ کر دیں۔ رانا تنویر حسین نے چینی تعاون کو سراہتے ہوئے جانوروں کی صحت اور کسانوں کے معاشی تحفظ کے لیے اسے اہم قرار دیا۔

پمز آتشزدگی واقعہ، وزیراعظم شہباز شریف کا اعلیٰ سطحی اجلاس

پمز آتشزدگی: 8 افسران معطل، فوجداری کارروائی کا حکم

پمز آتشزدگی کے واقعے کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی گئی۔ رپورٹ کی روشنی میں 8 افراد کو فوری معطل کرکے محکمانہ اور فوجداری کارروائی کا حکم دیا گیا، جبکہ نیونیٹل وارڈ میں فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات بھی سامنے آگئے۔

پمز سانحہ، وزیراعظم تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ

پمز سانحہ: وزیراعظم کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ، افسران و عملے کی غفلت ثابت

وزیراعظم کی تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ میں پمز ہسپتال کے افسران اور عملے کی غفلت سامنے آگئی، ریسکیو ٹیم کو تالے، رکاوٹوں اور مناسب فائر سیفٹی آلات کی عدم موجودگی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

عمران خان اڈیالا جیل واپس منتقلی

عمران خان اسپتال سے واپس اڈیالا جیل منتقل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طبی معائنے کے بعد پمز اسپتال سے واپس اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا، جیل ذرائع کے مطابق انہیں سخت سکیورٹی میں لایا گیا اور سیل میں منتقل کردیا گیا۔

جنیرک ادویات قانون پر کے پی اسمبلی میں بحث

کے پی اسمبلی میں ادویات کے جنیرک نام اور کمپیوٹرائزڈ نسخوں کو لازمی قرار دینے کا مطالبہ

خیبر پختونخوا اسمبلی میں ادویات کے جنیرک نام لکھنے اور کمپیوٹرائزڈ نسخوں کو لازمی بنانے کے لیے قانون سازی کا مطالبہ سامنے آگیا، جبکہ وزیر صحت نے قانون سازی کے اختیار سے متعلق مؤقف بھی پیش کیا۔

جناح اسپتال بریسٹ ریڈی ایشن بے

بریسٹ کینسر علاج: جناح اسپتال کراچی میں جدید بریسٹ ریڈی ایشن بے قائم

کراچی کے جناح اسپتال میں جدید بریسٹ ریڈی ایشن بے قائم کر دیا گیا ہے، جہاں ٹوموتھراپی ٹیکنالوجی کے ذریعے بریسٹ کینسر کے مریضوں کو مفت اور جدید ریڈی ایشن علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

نئی رجسٹرڈ ادویات کی منظوری نہ ملنے سے ادویات کی دستیابی متاثر

نئی رجسٹرڈ ادویات کی منظوری میں تاخیر، کینسر اور ذیابیطس سمیت 40 ادویات مارکیٹ میں نہ آسکیں

وفاقی حکومت سے قیمتوں کی منظوری نہ ملنے کے باعث 40 نئی رجسٹرڈ ادویات تاحال مارکیٹ میں فروخت نہیں ہو سکیں، جس کے باعث متعدد مریض متبادل ذرائع سے ادویات حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

ذاتی آڈیو ڈیوائسز سے سماعتی کمزوری کے خطرے کی علامتی تصویر، ہیڈ فون استعمال کرتا نوجوان

کروڑوں افراد قبل از وقت سماعتی کمزوری کے خطرے میں، ماہرین نے اہم احتیاطی تدابیر بتا دیں

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہیڈ فون اور دیگر ذاتی آڈیو ڈیوائسز کا زیادہ اور بلند آواز میں استعمال دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو قبل از وقت سماعتی کمزوری کے خطرے سے دوچار کر سکتا ہے۔ سماعت کو محفوظ رکھنے کے لیے والیوم معتدل رکھنا اور شور والے ماحول میں حفاظتی اقدامات اختیار کرنا ضروری ہے۔

پمز اسپتال میں دل کی بے ترتیب دھڑکن کے علاج کے لیے جدید PFA پروسیجر

‫دل کی بے ترتیب دھڑکن کا جدید علاج پاکستان میں، پمز میں PFA پروسیجر کا آغاز‬

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں دل کی بے ترتیب دھڑکن (Atrial Fibrillation) کے علاج کے لیے جدید امریکی PFA ٹیکنالوجی متعارف کرا دی گئی۔ ماہرین کے مطابق یہ محفوظ، مؤثر اور مفت علاج مریضوں کو بیرون ملک جانے کی ضرورت سے بچائے گا۔

ولیکا اسپتال ایچ آئی وی کیسز پر سعید غنی کا بیان

سعید غنی کا ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کیسز پر سخت ایکشن کا اعلان

وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سیسی کے زیر انتظام ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کیسز انتہائی سنگین معاملہ ہے۔ اب تک 78 بچوں کا ڈیٹا سامنے آچکا ہے اور تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

9 اور 10 محرم اسپتال الرٹ، ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہائی الرٹ پر

یومِ عاشورہ کے موقع پر اسپتال ہائی الرٹ، ڈاکٹرز اور طبی عملہ مکمل ڈیوٹی پر موجود

9 اور 10 محرم کے دوران ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ جبکہ ایمرجنسی وارڈز اور ضروری طبی سہولیات مکمل فعال کر دی گئی ہیں۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:50 AM
طلوع آفتاب06:13 AM
ظہر11:53 AM
عصر03:06 PM
مغرب05:34 PM
عشاء06:57 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6