
تہران میں پاکستان، ایران، سعودی عرب اور ترکیہ کا اہم اجلاس، علاقائی امن کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
تہران میں پاکستان، ایران، سعودی عرب اور ترکیہ کا اہم اجلاس، علاقائی امن کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

تہران میں پاکستان، ایران، سعودی عرب اور ترکیہ کا اہم اجلاس، علاقائی امن کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

فیلڈ مارشل عاصم منیر سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی وزیر دفاع اور ترک انٹیلی جنس سربراہ بھی ایرانی حکام سے ملاقات میں شریک ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے سرکاری اسکولوں اور مدارس کے پانچ لاکھ ہونہار طلبہ کو کروم بکس فراہم کرنے کے پروگرام کا آغاز کر دیا۔ طلبہ کو کروم بکس کے ساتھ بیگ اور انٹرنیٹ کے لیے مائی فائی ڈیوائسز بھی فراہم کی جائیں گی۔

خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کی آڈٹ رپورٹ میں مالی سال 2024-25 کے دوران 18 ارب 46 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق 2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت 4,500 روپے مقرر کی گئی ہے، جو گزشتہ سال سے 1,000 روپے زیادہ ہے۔ حکومت کو توقع ہے کہ اس اقدام سے کسانوں کو پیداواری لاگت پوری کرنے اور ملک میں گندم کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں، خصوصاً خواتین کو آن لائن تصاویر شیئر نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان کے مطابق سائبر کرائم کے پاس بچیوں سے ہراسانی کے کیسز سب سے زیادہ آ رہے ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی کارروائیوں اور سرحدی انتظامات پر بریفنگ دی گئی

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پشاور میں نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس جاری ہے، جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے لیے بدر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں۔ ترک وزارت دفاع کے مطابق یہ یادداشت چاروں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو فروغ دے گی۔

رائٹرز نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے ہیں۔ دورے میں ایرانی حکام سے ملاقاتیں اور دوطرفہ تعاون، خطے کی صورتحال اور ایران امریکا ثالثی میں پاکستان کے کردار پر بات چیت متوقع ہے۔

رائٹرز کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ ایران میں ایرانی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں دوطرفہ تعاون، علاقائی صورتحال اور ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کے ممکنہ ثالثی کردار پر گفتگو ہوگی

پشاور ہائیکورٹ میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران بیرسٹر گوہر نے دہشتگردی کے خلاف ریاست کی حمایت کرتے ہوئے حکومتی اقدامات پر اعتراض کیا اور پی ٹی آئی قیادت کی رہائی کا مطالبہ کیا

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج سکیم کے عازمین حج واجبات کی دوسری قسط 20 اکتوبر تک جمع کرائیں۔ ادائیگی حج پورٹل یا پاک حج ایپ کے ذریعے ممکن ہے، جبکہ تصدیق شدہ میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا بھی لازمی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے مذاکراتی حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی تصادم کی صورت میں مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد کا اجتماعی ڈیٹرنس حرکت میں آ سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے اضلاع گوادر اور قلات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران چار دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ گوادر کی تحصیل پسنی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے میجر وجاہت وحید شہید ہوگئے۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ امریکی بحریہ پاکستانی اجازت سے پاکستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے ایران کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک کیے گئے، جبکہ خضدار میں کارروائی کے دوران 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔

کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے پی ایم اے کاکول کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی کے لیے تیار ہیں اور سرحد پار دراندازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے نو تعینات سفیر ڈاکٹر راجح تامی البقمی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے باہمی دفاعی معاہدے اور مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد کو پاک سعودی تعلقات میں اہم پیشرفت قرار دیا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پولیس شہداء کے معاوضے، زخمی اہلکاروں کے پیکج اور لواحقین کی رہائشی معاونت میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ اپنا گھر اسکیم کے تحت ہاؤسنگ فنانس کی درخواستوں کے لیے مطلوبہ دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی ہے، جبکہ درخواستوں پر کارروائی کا دورانیہ 15 کاروباری دن تک محدود کردیا گیا ہے

پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق ’’ہرِماؤ مارخور-IV‘‘ پبی کے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر میں مکمل ہوگئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد انسدادِ دہشت گردی کی صلاحیتوں اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانا تھا

روسی وزیرِ داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف پاکستان کا چار روزہ دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے۔ انہوں نے پاکستان کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا