پاکستان

منزل پاکستان نغمہ، یوم دفاع و شہدا پر آئی ایس پی آر کا قومی نغمہ

یومِ دفاع و شہدا: آئی ایس پی آر نے ’’منزل پاکستان‘‘ نغمہ جاری کر دیا

یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر آئی ایس پی آر نے ’’منزل پاکستان‘‘ کے نام سے نیا قومی نغمہ جاری کردیا، جس میں شہدا کی لازوال قربانیوں، قومی یکجہتی اور وطن سے محبت کے جذبات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ اور افسران سے ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ، شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہیں بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال اور امن و استحکام کے اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

پاکستانی پاسپورٹ اور پاسپورٹ ڈلیوری کاؤنٹرز ہفتہ کے روز کھلے رکھنے کا اعلان

ملک بھر میں پاسپورٹ ڈلیوری کاؤنٹرز ہفتہ کے روز بھی کھلے رہیں گے، شہری تیار پاسپورٹ وصول کر سکیں گے

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے شہریوں کی سہولت کے لیے آئندہ دو ماہ تک ملک بھر میں پاسپورٹ ڈلیوری کاؤنٹرز ہر ہفتہ کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول سستا اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 345 روپے 87 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 378 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

کارساز ٹریفک حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشہ دانش عدالت سے بری

کارساز ٹریفک حادثہ کیس: نتاشہ دانش منشیات استعمال کرنے کے مقدمے سے بھی بری

کراچی کی عدالت نے کارساز ٹریفک حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشہ دانش کو منشیات استعمال کرنے کے مقدمے سے بھی عدم شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا ہے۔ اس سے قبل متاثرہ خاندان کی جانب سے صلح اور معافی کے بعد انہیں اقدامِ قتل کے مقدمے سے بھی بری کیا جا چکا تھا۔

اسحاق ڈار نیپال سفارتخانہ میں سیلاب متاثرین سے اظہار افسوس

اسحاق ڈار کا نیپال سفارتخانے کا دورہ، سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں نیپال کے سفارتخانے کا دورہ کرکے تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور نیپال کی حکومت و عوام سے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔

آزاد کشمیر کابینہ کی حلف برداری کی تقریب

آزاد کشمیر کی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

آزاد جموں و کشمیر کی 8 رکنی کابینہ نے ایوان صدر میں حلف اٹھا لیا، وزیراعظم افتخار گیلانی تقریب میں شریک ہوئے جبکہ سیاسی رہنماؤں، اراکین اسمبلی اور بیوروکریسی کے افسران نے بھی شرکت کی۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:24 AM
طلوع آفتاب05:48 AM
ظہر12:05 PM
عصر03:38 PM
مغرب06:21 PM
عشاء07:46 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6