
پاکستان نیوی کی ’سی سپارک 2026‘ مشق کراچی میں شروع
پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع ہوگئی، مشق میں بحری جہاز، آبدوزیں، طیارے، ڈرونز اور تینوں مسلح افواج کے دستے شریک ہیں۔

پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع ہوگئی، مشق میں بحری جہاز، آبدوزیں، طیارے، ڈرونز اور تینوں مسلح افواج کے دستے شریک ہیں۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 2 ستمبر 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا، جس کے بعد عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر اضافی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

بلوچستان میں 31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی شب دہشت گردوں نے کسٹمز ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کی، جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملے اور مختلف انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 21 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دو افسران، تین سکیورٹی اہلکاروں اور کسٹمز کے ایک اہلکار سمیت 6 افراد نے جام شہادت نوش کیا۔

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی 2026-27 کی چیئرمین شپ سنبھال لی ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بشکیک میں ایس سی او کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرتے ہوئے پاکستان کی ترجیحات اور حکمت عملی سے آگاہ کیا، جبکہ تنظیم کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی منگنی اور شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ بات پکی ہوئی اور نہ منگنی ہوئی ہے۔

چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان دنیا کی تیسری بڑی کرپٹو مارکیٹ بن چکا ہے اور 4 کروڑ پاکستانیوں کے کرپٹو اکاؤنٹس ہیں۔

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس استنبول میں ہوا۔ اجلاس میں علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون، مشترکہ پیداوار، تحقیق و ترقی اور دہشت گردی کے خلاف تعاون سمیت اہم امور پر غور کیا گیا۔ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ اتحاد کسی مخصوص ریاست کے خلاف نہیں اور مزید ممالک کی شمولیت کے لیے روڈ میپ تیار کیا جا رہا ہے۔

آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کی مرحلہ وار بحالی شروع کردی گئی، نیلم اور حویلی کہوٹہ میں مکمل سروس بحال جبکہ دیگر اضلاع میں تعلیمی اداروں اور بینکوں کو محدود انٹرنیٹ سہولت فراہم کی گئی ہے۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مکرمہ میں طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے 30 اگست سے 4 ستمبر 2026 تک ملک کے مختلف علاقوں کے لیے موسمی ایڈوائزری جاری کردی۔ پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں کہیں کہیں بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔