ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کا جعلی نوٹیفکیشن مسترد کردیا

ایف بی آر انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ 2026

ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کا جعلی نوٹیفکیشن مسترد کردیا

اسلام آباد، 30 ستمبر 2026: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔

ایف بی آر کے ترجمان نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے ایسا کوئی سرکلر جاری نہیں کیا گیا۔

ایف بی آر کاروباری مراکز سیل کرنے کا نوٹیفیکیشن پروڈکشن مانیٹرنگ سسٹم
ایف بی آر نے مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے مبینہ نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر سے بڑھا کر 15 اکتوبر کردی گئی ہے۔ جعلی نوٹیفکیشن میںٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی وجہ مختلف تجارتی تنظیموں، ٹیکس دہندگان اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواستیں بتائی گئی تھیں۔

تاہم ایف بی آر نے واضح کیا کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہی ہے۔

دوسری جانب مختلف تجارتی تنظیموں اور ٹیکس ماہرین کی جانب سے ڈیڈ لائن میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواستوں میں ریٹرن فارم کے اجرا میں تاخیر اور آن لائن سسٹم پر زیادہ ٹریفک کو بروقت ریٹرن جمع کرانے میں مشکلات کی بڑی وجوہات قرار دیا گیا ہے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے بھی حکومت سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھانے کی باضابطہ درخواست کی ہے۔

کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن (KTBA) نے بھی ممبر ان لینڈ ریونیو (آپریشنز) کو پانچ صفحات پر مشتمل خط ارسال کیا، جس میں ڈرافٹ نوٹیفکیشن کے اجرا میں تاخیر اور آئی آر آئی ایس پورٹل میں مسلسل تکنیکی خرابیوں سمیت مختلف مسائل کی نشاندہی کی گئی۔

کراچی میں گرینڈ خدمت مرکز قائم کرنے کا اعلان
کراچی میں ملک کا سب سے بڑا گرینڈ خدمت مرکز قائم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن فائلنگ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 29 ستمبر تک ٹیکس سال 2026 کے مجموعی ریٹرن فائلرز کی تعداد 5.181 ملین تک پہنچ گئی، جو ٹیکس سال 2025 میں اسی عرصے کے دوران 3.553 ملین تھی۔ یوں ریٹرن فائلنگ میں تقریباً 45.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قانونی طور پر انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ ہر سال 30 ستمبر ہوتی ہے، تاہم ماضی میں ایف بی آر کی جانب سے مختلف وجوہات کی بنا پر ڈیڈ لائن میں متعدد مرتبہ توسیع کی جاتی رہی ہے۔

گزشتہ سال بھی ایف بی آر نے پہلے 30 ستمبر کی آخری تاریخ کو 15 اکتوبر اور بعد ازاں 31 اکتوبر تک بڑھایا تھا۔

دریں اثنا، فنانس ایکٹ 2026-27 کے تحت ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ (ATL) میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے عائد جرمانوں میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ کمپنیوں کے لیے جرمانہ 20 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے، ایسوسی ایشنز آف پرسنز کے لیے 10 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے جبکہ افراد کے لیے ایک ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

اس صورتحال میں ٹیکس دہندگان کے لیے موجودہ تاریخ کے مطابق 30 ستمبر 2026 تک ریٹرن جمع کرانا ضروری ہے، جبکہ کسی نئی توسیع کا اعلان ایف بی آر کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن کے ذریعے ہی معتبر ہوگا۔

 
READ MORE FAQS”

سوال 1: ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن کی آخری تاریخ کیا ہے؟
جواب: افراد اور AOP کے لیے مقررہ تاریخ 30 ستمبر 2026 ہے۔

سوال 2: کیا ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ 15 اکتوبر تک بڑھا دی ہے؟
جواب: ایف بی آر نے 30 ستمبر 2026 کو واضح کیا کہ 15 اکتوبر تک توسیع سے متعلق گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

سوال 3: کیا گزشتہ سال انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع ہوئی تھی؟
جواب: جی ہاں، ٹیکس سال 2025 کے لیے ایف بی آر نے آخری تاریخ 15 اکتوبر 2025 تک بڑھائی تھی۔

سوال 4: ایف بی آر کی جانب سے جعلی نوٹیفکیشن پر کیا وضاحت دی گئی؟
جواب: ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق 15 اکتوبر تک توسیع سے متعلق ایسا کوئی سرکلر جاری نہیں کیا گیا۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:38 AM
طلوع آفتاب06:01 AM
ظہر11:58 AM
عصر03:21 PM
مغرب05:55 PM
عشاء07:17 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6