
پشاور میں پولیس پوسٹ سپین میلہ پر حملہ، ایک کانسٹیبل شہید
پشاور کے علاقے حسن خیل میں پولیس پوسٹ سپین میلہ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے اور ان کی تلاش جاری ہے۔

پشاور کے علاقے حسن خیل میں پولیس پوسٹ سپین میلہ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے اور ان کی تلاش جاری ہے۔

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 اکتوبر کی درمیانی شب کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا

امریکی فوج نے ایران کے خلاف ممکنہ نئی کارروائیوں کے منصوبے تیار کیے ہیں، جن میں مدر آف آل بمز کا استعمال بھی زیرِ غور بتایا گیا ہے

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے عدالتی احکامات پر شیشہ کیفیز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ای الیون میں چار کیفے سیل کر دیے۔ شہر بھر میں مزید کارروائیوں کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

کینیڈا کے ٹورنٹو پیئرسن ایئرپورٹ پر 22 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے سونے اور نقدی کی چوری کے اہم منتظم ارسلان چوہدری نے عدالت میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں انہیں اغوا کرکے چوری کے سونے سے حاصل ہونے والی رقم چھین لی گئی

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے 72 کلوگرام آئس برآمد کرلی، جس کی مالیت ترجمان کے مطابق تقریباً 2 کروڑ روپے ہے

لائبہ اعجاز خودکشی کیس میں پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم نے مبینہ طور پر چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے عائزہ اور اس کے بھائی کی شناخت اختیار کرکے طالبہ کو امریکی ویزے کے نام پر دھوکا دیا

معروف ٹی وی میزبان اقرار الحسن کو لاہور میں گھر سے مبینہ طور پر حراست میں لیے جانے کے بعد اہل خانہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے، اہلیہ فرح یوسف نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے نوٹس لینے کی اپیل کی

بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سرانان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اور گولہ بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی۔

راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اسٹاف نرس پر تشدد کے مقدمے میں عدالت نے ملزمہ زربینہ بی بی کی عبوری ضمانت کنفرم کردی

شمالی وزیرستان میں عزمِ استحکام وژن کے تحت سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے

شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں پلنگ زئی، ندیم کوٹ اور کوٹ خضری میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے

راولپنڈی کے ڈھوک نجو میں لاپتہ ہونے والی کم عمر لڑکی کی لاش خالو کے گھر سے برآمد ہوئی، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

پاکستان نیوی کے جہاز یرموک نے بحیرہ عرب میں پاکستانی ساحل سے دور دو کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے دو کشتیوں سے تقریباً 850 کلو آئس اور 2 ہزار کلو چرس برآمد کرلی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان اور مستونگ میں کارروائیوں کے دوران 18 دہشتگرد ہلاک ہوئے، اسلحہ و گولہ بارود برآمد، کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایف بی آر کے 4 اہلکار اور ٹریفک پولیس کا ایک اہلکار شہید ہوگیا، جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔

بلوچستان کے ضلع کیچ میں اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 56 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 3825 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔

بھارت کے شہر نوئیڈا میں 28 سالہ ٹیک ورکر سنبھو جین کی موت کے بعد واقعے کی ویڈیو اور کیس سے متعلق تفصیلات سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔ پولیس کے مطابق طلاقی تصفیہ تقریباً 15 لاکھ روپے کا تھا، جبکہ قرض، بچے کے علاج کے اخراجات اور ازدواجی تنازع بھی تحقیقات کا حصہ ہیں۔

آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے علاقے کالا ڈھاب میں فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل عبدالروف شدید زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور منتقل کردیا گیا۔

کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز نے دبئی جانے والی خاتون مسافر کے سامان سے ایک کروڑ 18 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی، مسافر کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 3 اہم سرغنہ سمیت 8 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔ ہلاک دہشتگردوں سے غیر ملکی کرنسی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق قصور میں پاک بھارت بین الاقوامی سرحد کے قریب بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے تین پاکستانی شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

کسٹمز انفورسمنٹ نے اسلام آباد میں ایم ٹو موٹروے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 1200 کلوگرام چرس، تقریباً 100 کلوگرام پوست کے بیج اور اسلحہ برآمد کرلیا

حرمین شریفین حکام نے مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خوف و ہراس پھیلانے اور زائرین کو ہراساں کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں گیس دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے، جن میں دو بچیاں اور دو خواتین شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق 5 افراد زخمی ہوئے، جنہیں حالت تشویشناک ہونے کے باعث پشاور منتقل کر دیا گیا۔