کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 13 کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کی مشتبہ آئس برآمد

کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی کی خضدار میں کارروائی کے دوران مشتبہ آئس کی برآمدگی

کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 13 کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کی مشتبہ آئس برآمد

خضدار: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی کی ٹیم نے خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 2 کلوگرام مشتبہ میتھ ایمفیٹامین (آئس) برآمد کر لی، جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 13 کروڑ 66 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

پاکستان کسٹمز کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کمیونیکیشنز اینڈ پبلک ریلیشنز کے مطابق یہ کارروائی 23 نومبر 2026 کو ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن (DES) خضدار کی ٹیم نے ایم 8 روڈ پر چیک پوسٹ سورگز کے مقام پر کی۔ حساس گزرگاہوں پر نگرانی سخت کرنے کی ہدایات کے تحت مسافر کوچ کو روک کر تلاشی لی گئی۔

گوادر میں پاکستان کسٹمز کی کارروائی کے دوران 40 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل برآمد
پاکستان کسٹمز میرین انفورسمنٹ نے گوادر کے کھلے سمندر میں کارروائی کرکے اسمگل شدہ ڈیزل سے بھری لانچ تحویل میں لے لی

تلاشی کے دوران کوچ کے سامان والے حصے سے ایک ٹوکری برآمد ہوئی، جس میں مشتبہ میتھ ایمفیٹامین کے دو پیکٹ موجود تھے۔ ابتدائی پوچھ گچھ میں کنڈکٹر نے بتایا کہ منشیات سے بھری ٹوکری ضلع پنجگور سے تعلق رکھنے والے دو مسافر لے جا رہے تھے۔ دونوں مسافروں کو مزید تحقیقات کے لیے اتار لیا گیا جبکہ کنڈکٹر کو گواہ کے طور پر شامل کیا گیا۔

برآمد شدہ منشیات کو اسٹیٹ ویئر ہاؤس خضدار میں جمع کرا دیا گیا ہے، جبکہ لیبارٹری تصدیق کے لیے نمونے بھجوا دیے گئے ہیں۔ کسٹمز حکام نے متعلقہ قوانین کے تحت ایف آئی آر بھی درج کر لی ہے۔

کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی آغا سعید احمد کی نگرانی میں کسٹمز ٹیم کی مسلسل مؤثر کارروائیاں اس عزم کی عکاس ہیں کہ اسمگلنگ کے خلاف نگرانی اور انسداد کی کوششیں جاری ہیں۔ حساس روٹس پر سخت چیکنگ کے ذریعے منشیات اور دیگر غیر قانونی اشیا کی نقل و حمل روکنے کے لیے ٹیم متحرک ہے۔

یہ کارروائی پاکستان کسٹمز کی جانب سے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام اور ملکی معیشت کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی آغا سعید احمد کی مؤثر نگرانی اور پیشہ ورانہ قیادت میں کسٹمز انفورسمنٹ کی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کر رہی ہے۔ خضدار میں منشیات کی حالیہ ضبطگی بھی اسی مسلسل جدوجہد کا حصہ ہے، جو ملکی معیشت اور نوجوان نسل کو منشیات کے خطرے سے محفوظ رکھنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔


READ MORE FAQS”

سوال 1: کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی نے خضدار میں کیا کارروائی کی؟

جواب: کسٹمز کی ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن خضدار ٹیم نے ایم 8 روڈ پر مسافر کوچ کی تلاشی کے دوران تقریباً 2 کلوگرام مشتبہ میتھ ایمفیٹامین برآمد کی۔

سوال 2: برآمد شدہ منشیات کی مالیت کتنی بتائی گئی ہے؟

جواب: پاکستان کسٹمز کے مطابق مشتبہ منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 13 کروڑ 66 لاکھ روپے ہے۔

سوال 3: منشیات کہاں سے برآمد کی گئیں؟

جواب: منشیات ایم 8 روڈ پر چیک پوسٹ سورگز، خضدار کے مقام پر ایک مسافر کوچ کے سامان والے حصے سے برآمد ہوئیں۔

سوال 4: کارروائی کے بعد کسٹمز حکام نے کیا اقدامات کیے؟

جواب: برآمد شدہ منشیات اسٹیٹ ویئر ہاؤس خضدار میں جمع کرا دی گئیں، لیبارٹری تصدیق کے لیے نمونے بھجوائے گئے اور متعلقہ قوانین کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر05:23 AM
طلوع آفتاب06:50 AM
ظہر11:55 AM
عصر02:41 PM
مغرب05:00 PM
عشاء06:28 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6