
پاکستانی شوبز ستارے 80s AI ٹرینڈ کی لپیٹ میں، ڈیپ فیک اور پرائیویسی پر سوالات
پاکستانی شوبز ستاروں میں 1980 کی دہائی کے انداز میں AI تصاویر بنانے کا ٹرینڈ تیزی سے مقبول ہوگیا۔ سبور علی، یاسر حسین اور دیگر فنکاروں نے AI سے تیار کردہ تصاویر شیئر کیں، تاہم صارفین نے تصاویر کے غلط استعمال، ڈیپ فیک، رضامندی اور ذاتی معلومات کی پرائیویسی سے متعلق خدشات کا اظہار کیا۔













