اسلام آباد کے بلیو ایریا میں نوجوان کی لاش برآمد، مبینہ خودکشی کا شبہ

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں لاش برآمد ہونے کا واقعہ

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں نوجوان کی لاش برآمد، مبینہ خودکشی کا شبہ

کال سینٹرز کریک ڈاؤن کیس میں اسلام آباد عدالت کا 40 سے زائد ملزمان کی ضمانت کا فیصلہ
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے کال سینٹرز کیس میں 40 سے زائد ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے علاقے بلیو ایریا میں حلیم گھر کے قریب 36 سے 37 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے ابتدائی طور پر مبینہ خودکشی کا واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ 20 نومبر کی صبح تقریباً 5 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا۔ متوفی کی شناخت دیشان نوید ولد نوید گل کے نام سے ہوئی ہے، جو راولپنڈی کے علاقے پنڈورا کا رہائشی تھا۔

معلومات کے مطابق متوفی بلیو ایریا میں نہ رہائش پذیر تھا اور نہ ہی وہاں ملازمت کرتا تھا، بلکہ کام اور خریداری کے سلسلے میں اس علاقے میں آیا تھا۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے جبکہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 174 کے تحت کارروائی جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ موت کی اصل وجہ اور تمام حقائق سامنے آسکیں۔ پوسٹ مارٹم اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی موت کی وجہ سے متعلق حتمی صورتِ حال واضح ہوسکے گی۔

READ MORE FAQS”

سوال 1: اسلام آباد میں شخص کی لاش کہاں سے برآمد ہوئی؟
جواب: شخص کی لاش اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں حلیم گھر کے قریب سے برآمد ہوئی۔

سوال 2: متوفی کی شناخت کیا ہے؟
جواب: متوفی کی شناخت دیشان نوید ولد نوید گل کے نام سے ہوئی ہے، جو راولپنڈی کے علاقے پنڈورا کا رہائشی تھا۔

سوال 3: لاش کب برآمد ہوئی؟
جواب: لاش 20 نومبر 2026 کی صبح تقریباً 5 بج کر 15 منٹ پر برآمد ہوئی۔

سوال 4: پولیس نے واقعے کے بعد کیا کارروائی کی؟
جواب: پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے اور دفعہ 174 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر05:17 AM
طلوع آفتاب06:44 AM
ظہر11:53 AM
عصر02:43 PM
مغرب05:03 PM
عشاء06:29 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6