Category: کرائم

بلوچستان کچھی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کچھی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع کچھی میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقہ سنی میں دہشتگردوں کو کواڈ کاپٹرز کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا اور ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

سکیورٹی فورسز کارروائی بلوچستان خیبرپختونخوا دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیوں میں 4 دہشتگرد ہلاک اسلحہ و گولہ بارود برآمد

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع سہراب میں آپریشن رد الفتنہ 3 کے تحت ایک دہشتگرد کو ہلاک کیا، جبکہ خیبرپختونخوا کے شمالی وزیرستان میں میر علی کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 3 مزید دہشتگرد مارے گئے۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

لاہور میں ڈیانا نامی آذربائیجانی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کیس، پولیس کی تفتیش جاری

لاہور ڈیانا نامی آذربائیجانی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، عدالت نے ملزمان کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

لاہور کے ڈیفنس سی میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس میں دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ، عدالت نے دو ملزمان کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

پاکپتن سی ٹی ڈی کارروائی بارودی مواد برآمد

پاکپتن دہشتگردی کا منصوبہ ناکام: کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے پاکپتن میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ملزم عبدالرحیم کو 19 ایس پی چوک سے بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 2 کلو سے زائد بارودی مواد، آئی ای ڈی بیٹریز اور فیوز سرکٹ برآمد ہوا۔

اے این ایف کریک ڈاؤن برآمد شدہ منشیات آئس چرس افیون

اے این ایف کریک ڈاؤن: 167 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، کروڑوں کی مالیت

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک بھر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 167.1 کلوگرام منشیات برآمد کی۔ کارروائیاں ٹنڈو جام، راولپنڈی، کراچی، پشین، پنجگور اور چاغی میں کی گئیں، جن میں متعدد ملزمان گرفتار ہوئے۔

ٹانک میں ٹریفک پولیس موبائل پر فائرنگ کے بعد پولیس سرچ آپریشن

ٹانک ٹریفک پولیس موبائل گاڑی پرفائرنگ 3 اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے وزیر آباد میں ٹریفک پولیس کی موبائل گاڑی پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید ہوگئے۔ تھانہ سٹی پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار حملہ آور فرار ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پشاور میں لانگ مارچ کے لیے جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پولیس تحویل میں

پشاور میں لانگ مارچ کے لیے جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی برآمد

پشاور میں 23 ستمبر کو لانگ مارچ کے لیے جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے احتجاجی سامان نذرِ آتش کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اور گاڑی قبضے میں لے لی۔

شمالی وزیرستان آپریشن سکیورٹی فورسز انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی

شمالی وزیرستان آپریشن: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانے مکمل تباہ کر دیے، جس میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ فورسز نے مسجد کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔

جی ٹین اسلام آباد میں مسلح ڈکیتی کے بعد پولیس تحقیقات

جی ٹین اسلام آباد ڈکیتی: غیر ملکی باشندے کے گھر 80 لاکھ کی لوٹ مار

اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین میں پانچ مسلح ڈاکوؤں نے ایک غیر ملکی باشندے کو یرغمال بنا کر 80 لاکھ روپے اور قیمتی اشیا لوٹ لیں۔ مقدمے کے مطابق ایک ملزم پولیس وردی میں تھا اور ڈاکو تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک گھر میں موجود رہے۔

تربت آپریشن بلوچستان سکیورٹی فورسز کارروائی جوسک

تربت آپریشن: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے تربت میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ فرار ہونے والوں کا تعاقب اور علاقے میں سرچ و کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

مند کسٹمز اسٹیشن پر حملے کے بعد جلا ہوا دفتر

‫مند کسٹمز اسٹیشن حملہ: مسلح افراد نے دفتر کو آگ لگا دی،سپاہی محمد سراج زخمی  ‬

بلوچستان کے تحصیل مند میں کسٹمز اسٹیشن پر مسلح افراد نے حملہ کرتے ہوئے دفتر کو آگ لگا دی، جس میں سپاہی محمد سراج زخمی ہوگیا۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق حملے سے قبل انفورسمنٹ کارروائیوں پر اہلکاروں کو دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔

نوشکی میں پولیو ٹیم سیکیورٹی پر فائرنگ کے بعد پولیس کارروائی

نوشکی پولیو ٹیم حملہ: سیکیورٹی اسکواڈ پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

نوشکی کے علاقے کلی جمال آباد میں انسدادِ پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے محمد یاسر اور عبدالروف شہید ہو گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور بلوچستان حکومت کے معاون بابر یوسفزئی نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

ایف بی آر سگریٹ کیس صوابی گودام جہاں سے 2828 کارٹن غائب ہوئے

ایف بی آر سگریٹ کیس: صوابی گودام سے 2,828 کارٹن غائب، 8 افراد نامزد

ایف بی آر سگریٹ کیس میں ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ صوابی کے گودام سے 25 کروڑ روپے مالیت کے سگریٹ کے 2,828 کارٹن غائب ہوئے۔ مقدمے میں ایف بی آر اور پیراماؤنٹ کمپنی کے مجموعی طور پر 8 افراد نامزد کیے گئے ہیں، جبکہ تفتیش میں مزید کردار سامنے آنے کا امکان ہے۔

حوثیوں کا سعودی عرب پر 28 فضائی حملوں کا الزام

حوثیوں کا سعودی عرب پر 28 حملوں کا دعویٰ

حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 28 فضائی حملے کیے، جبکہ امریکی سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ اور عوامی اجتماعات پر پابندی

پنجاب بھر میں 13 سے 17 ستمبر تک دفعہ 144 نافذ، اجتماعات پر پابندی

محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں 13 سے 17 ستمبر تک دفعہ 144 نافذ کردی۔ عوامی مقامات پر 5 یا زائد افراد کے اجتماعات، جلسوں، جلوسوں، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی ہوگی، جبکہ شادی تقریبات، نماز جنازہ، تدفین اور عبادت گاہیں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس کنسرٹ میں بغیر ٹکٹ داخلے کی کوشش

اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس کنسرٹ میں بغیر ٹکٹ داخلے کی کوشش، مجسٹریٹ اور پولیس اہلکار میں تلخ کلامی

اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں کنسرٹ کے دوران مجسٹریٹ سہالہ کے ہمراہ آنے والے افراد کو بغیر ٹکٹ داخلے سے روکنے پر پولیس اہلکار اور مجسٹریٹ کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی، ضلعی انتظامیہ نے انکوائری شروع کردی۔

اردن کے امریکی اڈے پر ایرانی حملے میں جنگی طیارے متاثر

ایرانی حملے میں 9 امریکی جنگی طیارے متاثر، 8 ایف-15 کو نقصان

اردن کے مواقق السلطی ایئربیس پر ایرانی حملے میں تقریباً 8 ایف-15 جنگی طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا جبکہ ایک اے-10 تھنڈر بولٹ شدید متاثر ہوا، امریکی فورسز نے دفاع میں 30 سے زائد پیٹریاٹ میزائل فائر کیے۔

اسلام آباد میں شیشہ کیفے پر تاحکم ثانی پابندی

اسلام آباد میں شیشہ کیفے پر تاحکم ثانی پابندی، خلاف ورزی پر مقدمہ اور کیفے سیل ہوگا

وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکم ثانی مکمل پابندی عائد کردی گئی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بلا تفریق کارروائی اور روزانہ انسپکشن کی ہدایت کردی

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 21 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں اور جھڑپوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 21 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:50 AM
طلوع آفتاب06:13 AM
ظہر11:53 AM
عصر03:06 PM
مغرب05:34 PM
عشاء06:57 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6