
خیبرپختونخوا اسمبلی ارکان سکیورٹی واپسی کا معاملہ، سپیکر کا سخت نوٹس
خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر نے ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے کے معاملے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز ڈیپارٹمنٹ اور آئی جی کو مراسلہ بھیج دیا۔ مراسلے میں سکیورٹی کو ارکان کا قانونی حق قرار دیتے ہوئے اسے واپس نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔























