ون ڈے ورلڈکپ 2027، 10 ٹیموں نے براہ راست رسائی حاصل کرلی، پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، انگلینڈ، سری لنکا، افغانستان اور بنگلادیش شامل
کراچی: ون ڈے ورلڈکپ 2027 کے لیے 10 ٹیموں نے براہ راست رسائی حاصل کرلی، جبکہ دو بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو میگا ایونٹ میں جگہ بنانے کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق تین میزبان ممالک میں سے جنوبی افریقا اور زمبابوے سمیت 30 ستمبر 2026 تک آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر موجود آٹھ ٹیموں نے ورلڈکپ 2027 کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا ہے۔
براہ راست رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، انگلینڈ، سری لنکا، افغانستان اور بنگلادیش شامل ہیں، جبکہ میزبان ممالک جنوبی افریقا اور زمبابوے بھی براہ راست ورلڈکپ کا حصہ ہوں گے۔
دوسری جانب سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز براہ راست رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اسے ورلڈکپ میں جگہ بنانے کے لیے کوالیفائنگ مرحلے سے گزرنا ہوگا۔

ورلڈکپ 2027 کا فارمیٹ
ون ڈے ورلڈکپ 2027 میں مجموعی طور پر 14 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ سیمی فائنل سے قبل ایونٹ میں تین مختلف راؤنڈز کھیلے جائیں گے۔
راؤنڈ 1: سپر سیریز
سپر سیریز میں کوالیفائنگ راؤنڈ میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کے ساتھ رنر اپ ٹیم شامل ہوگی۔ اس مرحلے میں مجموعی طور پر تین میچز کھیلے جائیں گے۔
سپر سیریز میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم اگلے مرحلے یعنی گروپ اسٹیج میں جگہ بنائے گی۔
راؤنڈ 2: گروپ اسٹیج
گروپ مرحلے میں 10 براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کے ساتھ کوالیفائنگ راؤنڈ کی فاتح اور سپر سیریز کی فاتح ٹیم شامل ہوگی۔
ان 12 ٹیموں کو چھ، چھ کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ دونوں گروپس میں راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت مجموعی طور پر 30 میچز کھیلے جائیں گے۔

گروپ مرحلے کے بعد دونوں گروپس کی ٹاپ تین، تین ٹیمیں جبکہ دونوں گروپس میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں بھی اگلے مرحلے سپر 7 میں پہنچیں گی۔
راؤنڈ 3: سپر 7
سپر 7 مرحلہ مکمل راؤنڈ رابن فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ اس مرحلے میں رسائی حاصل کرنے والی ساتوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک، ایک میچ کھیلیں گی، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 21 میچز ہوں گے۔
دستیاب تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی ممکنہ پری سیڈنگ میں بھارت، آسٹریلیا، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور سری لنکا شامل ہیں۔
تاہم یہ پری سیڈنگ حتمی نہیں ہے اور گروپ مرحلے کے نتائج کے بعد اس میں تبدیلی ممکن ہے۔
ورلڈکپ 2027 کے اس فارمیٹ کے تحت ٹیموں کو سیمی فائنل سے قبل مختلف مراحل میں سخت مقابلے کا سامنا کرنا ہوگا، جبکہ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے والی ٹیموں کے لیے میگا ایونٹ تک رسائی کا سفر مزید مشکل ہوگا۔
𝙈𝘼𝙍𝙆 𝙔𝙊𝙐𝙍 𝘾𝘼𝙇𝙀𝙉𝘿𝘼𝙍𝙎 🗓️
The ICC Men’s #CWC27 fixtures have been unveiled 🏆
Access the ticket ballot 🎫 https://t.co/MSLEQzcObb https://t.co/dpTE4TEjO7
— ICC (@ICC) October 1, 2026
READ MORE FAQS”
سوال 1: ورلڈکپ 2027 میں کتنی ٹیمیں حصہ لیں گی؟
ون ڈے ورلڈکپ 2027 میں مجموعی طور پر 14 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
سوال 2: ورلڈکپ 2027 کے لیے پاکستان نے براہ راست رسائی حاصل کی ہے؟
جی ہاں، پاکستان ان 10 ٹیموں میں شامل ہے جنہوں نے ورلڈکپ 2027 کے لیے براہ راست رسائی حاصل کی ہے۔
سوال 3: کیا ویسٹ انڈیز ورلڈکپ 2027 سے باہر ہوگئی ہے؟
نہیں، ویسٹ انڈیز کو براہ راست رسائی نہیں ملی، تاہم وہ کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعے ورلڈکپ میں جگہ بنا سکتی ہے۔
سوال 4: ورلڈکپ 2027 کا گروپ مرحلہ کیسے ہوگا؟
گروپ مرحلے میں 12 ٹیموں کو چھ، چھ کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور راؤنڈ رابن فارمیٹ میں میچز کھیلے جائیں گے۔





