آسٹریلوی ریسلر برونسن ریڈ 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ڈبلیو ڈبلیو ای کا خراجِ عقیدت

ڈبلیو ڈبلیو ای کے آسٹریلوی ریسلر برونسن ریڈ

آسٹریلوی ریسلر برونسن ریڈ 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ڈبلیو ڈبلیو ای کا خراجِ عقیدت

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف آسٹریلوی ریسلر برونسن ریڈ 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ڈبلیو ڈبلیو ای نے جمعہ کے روز ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا اصل نام جرمین ہیلی تھا اور وہ طبی پیچیدگیوں کے باعث انتقال کر گئے، تاہم موت کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ڈبلیو ڈبلیو ای نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ جرمین ہیلی ریسلنگ رنگ میں ایک بڑی شخصیت تھے، لیکن اس سے بڑھ کر وہ بہترین انسان، اپنے خاندان سے محبت کرنے والے شوہر اور ساتھیوں کے محبوب دوست تھے۔

کمپنی نے ان کی حاملہ اہلیہ پیج، بیٹی اور دیگر اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

برونسن ریڈ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے امریکی ریاست جارجیا کے شہر ایتھنز میں منعقدہ ڈبلیو ڈبلیو ای ایونٹ کا آغاز 10 گھنٹیوں کی روایتی سلامی سے کیا گیا۔ اس موقع پر کینیڈین ریسلر کیون اوونز نے بازو پر ’’برونسن‘‘ لکھا بینڈ پہنا اور مقابلے کے دوران انہیں یاد کیا۔

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ 2026 میں پاکستان اور جنوبی کوریا کا میچ
جنوبی کوریا نے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان کو 0-3 سے شکست دے دی۔

کیون اوونز نے کہا کہ برونسن ریڈ کو ریسلنگ رنگ میں پرفارم کرنے سے بے حد محبت تھی، لیکن وہ اپنے خاندان سے ہر چیز سے بڑھ کر پیار کرتے تھے۔ انہوں نے مداحوں کو ایک دوسرے کا خیال رکھنے، محبت کرنے اور ایک دوسرے کی غلطیاں معاف کرنے کا پیغام بھی دیا۔

ریسلنگ کی معروف شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر برونسن ریڈ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ سابق 16 مرتبہ کے عالمی چیمپئن رِک فلیئر نے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریسلنگ کی دنیا کا ایک اور ساتھی بہت جلد دنیا سے چلا گیا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم کے رکن ڈائمنڈ ڈلاس پیج نے بھی ان کے اہلِ خانہ اور دوستوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ برونسن ریڈ رواں ماہ سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای کراؤن جیول ایونٹ کے دوران ایک جھگڑے کے منظر میں اسٹیج سے نیچے میزوں پر گرائے گئے تھے۔ ریسلنگ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ اس واقعے کے بعد زخمی ہوئے اور صحت یابی کے مراحل سے گزر رہے تھے۔

تاہم ڈبلیو ڈبلیو ای نے ان کی موت اور اس واقعے میں لگنے والی چوٹوں کے درمیان کسی براہِ راست تعلق کی تصدیق نہیں کی۔جرمین ہیلی نے اپنے کیریئر کا آغاز آزاد ریسلنگ سرکٹ میں جونا راک اور جے راک کے ناموں سے کیا۔ انہوں نے 2019 میں ڈبلیو ڈبلیو ای سے معاہدہ کیا، تاہم 2021 میں انہیں کمپنی سے ریلیز کر دیا گیا۔ ایک سال بعد وہ دوبارہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپس آگئے اور وفات تک کمپنی سے وابستہ رہے۔

انہوں نے 2024 میں آندرے دی جائنٹ میموریل بیٹل رائل بھی جیتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق برونسن ریڈ گزشتہ چند ماہ میں انتقال کرنے والے دوسرے معروف ریسلر ہیں۔ اس سے قبل انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ریسلر بینجمن سیٹرلی ستمبر میں 40 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی موت کی وجہ بھی اس وقت ظاہر نہیں کی گئی تھی۔


READ MORE FAQS”

سوال 1: برونسن ریڈ کون تھے؟
جواب: برونسن ریڈ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے معروف پروفیشنل ریسلر تھے، جن کا اصل نام جرمین ہیلی تھا اور وہ ڈبلیو ڈبلیو ای سے وابستہ تھے۔

سوال 2: برونسن ریڈ کا انتقال کتنی عمر میں ہوا؟
جواب: برونسن ریڈ 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

سوال 3: برونسن ریڈ کی موت کی وجہ کیا بتائی گئی؟
جواب: ڈبلیو ڈبلیو ای کے مطابق وہ طبی پیچیدگیوں کے باعث انتقال کر گئے، تاہم موت کی مخصوص وجہ ظاہر نہیں کی گئی۔

سوال 4: برونسن ریڈ کو کب اور کہاں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا؟
جواب: امریکی ریاست جارجیا کے شہر ایتھنز میں ڈبلیو ڈبلیو ای ایونٹ کا آغاز ان کے لیے 10 گھنٹیوں کی روایتی سلامی سے کیا گیا۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر05:24 AM
طلوع آفتاب06:51 AM
ظہر11:56 AM
عصر02:41 PM
مغرب05:00 PM
عشاء06:28 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6