لاہور میں صدر زرداری اور محسن نقوی کی اہم ملاقات

صدر آصف علی زرداری کی لاہور میں محسن نقوی سے اہم ملاقات

لاہور میں صدر زرداری کی محسن نقوی سے ملاقات، ملک کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور میں اہم سیاسی بیٹھک ہوئی ہے جہاں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری گلبرگ لاہور میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ اس دوران ملک کو درپیش سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی امور پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں قومی معاملات اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور سیاسی مشاورت میں شریک ہوئے۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کو لاہور میں اہم سیاسی بیٹھک قرار دیا جا رہا ہے۔

READ MORE FAQS

سوال 1: صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں کس سے ملاقات کی؟

جواب: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

سوال 2: صدر زرداری اور محسن نقوی کی ملاقات کہاں ہوئی؟

جواب: یہ ملاقات لاہور کے علاقے گلبرگ میں محسن نقوی کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

سوال 3: ملاقات میں کن امور پر بات چیت ہوئی؟

جواب: ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سوال 4: کیا ملاقات میں کوئی اور سیاسی رہنما بھی شریک ہوا؟

جواب: جی ہاں، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچے اور سیاسی مشاورت میں شریک ہوئے۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر05:24 AM
طلوع آفتاب06:51 AM
ظہر11:56 AM
عصر02:41 PM
مغرب05:00 PM
عشاء06:28 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6