مریم نواز کے پنجاب میں ہزار دن مکمل، صوبہ تمام صوبوں کے لیے ٹرینڈ سیٹر بن گیا: وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جب انہوں نے وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالا تو پنجاب جادو ٹونے اور جھاڑ پھونک کے ذریعے چلایا جا رہا تھا، تاہم گزشتہ ایک ہزار دنوں میں صوبے کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ آج پنجاب تمام صوبوں کے لیے ٹرینڈ سیٹر بن چکا ہے۔
راولپنڈی کے دورے کے دوران ایگریکلچر یونیورسٹی میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ان کے دورِ حکومت میں پرچی، ڈالا کلچر، بدمعاشی اور سفارش کی کوئی گنجائش نہیں، بلکہ صرف میرٹ کی بنیاد پر فیصلے ہو رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ کہتے تھے کہ ترقیاتی منصوبوں پر صرف لاہور میں پیسہ خرچ ہوتا ہے، وہ لیہ اور بھکر آکر دیکھیں، آج پورے پنجاب میں یکساں ترقی ہو رہی ہے۔ وسائل کی کمی کے باوجود حکومت نے کام کیا اور صوبے سے جرائم پیشہ گروہوں کا خاتمہ کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالے ایک ہزار دن مکمل ہو چکے ہیں اور راولپنڈی میں بھی نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ پنجاب کی سڑکوں پر 1100 گرین بسیں چل رہی ہیں، جبکہ طالبات کے لیے گرین بس سروس مفت فراہم کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق اب علاج کے لیے لوگ بڑے شہروں کے بجائے چھوٹے شہروں کا رخ کر رہے ہیں اور پنجاب کا ہر شہر اور گاؤں یکساں اہمیت رکھتا ہے۔
تعلیم کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کسی ملک کی ترقی ممکن نہیں۔ ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ اسکیم پنجاب کے طلبہ کا بنیادی حق ہیں۔ حکومت میرٹ پر اسکالرشپس دینے اور طلبہ کو جدید ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ والدین کے لیے بچوں کی تعلیم کے اخراجات، خصوصاً فیس ادا کرنا آسان نہیں ہوتا۔ ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے طلبہ کو تعلیمی اور ڈیجیٹل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ پنجاب اپنے بچوں کی محنت اور قابلیت کی بنیاد پر حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب ٹرینڈ میکر بن چکا ہے اور دوسرے صوبے بھی یہاں کے منصوبے اپنا رہے ہیں۔ صوبے کے ہر شہر میں بلاامتیاز ترقی جاری ہے اور پنجاب کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیٹی جو وعدہ کرتی ہے، اسے پورا کرتی ہے۔
تقریب کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے مری روڈ، رحمان آباد، کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار کا دورہ کیا، جہاں مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت اور کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کارکنوں نے وزیراعلیٰ کے قافلے پر گل پاشی بھی کی، جبکہ مریم نواز نے گرین بس منصوبے کا افتتاح کیا۔
Loud chants of MARYAM MARYAM MARYAM.
Rawalpindi has spoken! A clear vote of confidence for CM Maryam Nawaz's 1,000 days of performance. This is the people's certificate of success.
#MaryamNawazInRawalpindi https://t.co/Jj3yKbbXtC
— PMLN (@pmln_org) November 24, 2026
READ MORE FAQS”
سوال 1: مریم نواز نے پنجاب میں کتنے دن مکمل ہونے کا ذکر کیا؟
جواب: مریم نواز نے کہا کہ انہیں وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالے ایک ہزار دن مکمل ہو چکے ہیں۔
سوال 2: مریم نواز نے پنجاب کے بارے میں کیا دعویٰ کیا؟
جواب: انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور صوبہ دیگر صوبوں کے لیے ٹرینڈ سیٹر بن چکا ہے۔
سوال 3: ہونہار اسکالرشپ پروگرام کا مقصد کیا ہے؟
جواب: پروگرام کا مقصد میرٹ کی بنیاد پر طلبہ کو تعلیمی معاونت اور جدید ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنا ہے۔
سوال 4: مریم نواز نے راولپنڈی میں کن مقامات کا دورہ کیا؟
جواب: انہوں نے مری روڈ، رحمان آباد، کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار کا دورہ کیا اور گرین بس منصوبے کا افتتاح کیا۔




