پنجاب بھر میں نویں جماعت کے نتائج کا اعلان، مختلف بورڈز میں پاس ہونے کی شرح سامنے آگئی، والدین کی توجہ اب تعلیمی کارکردگی، امتحانی نظام اور آئندہ امتحانات کی تیاری کی جانب مرکوز
لاہور/راولپنڈی/ملتان (2 ستمبر 2026): پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز نے سالانہ ایس ایس سی پارٹ ون (نویں جماعت) کے امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، جن میں مختلف بورڈز کی کامیابی کی شرح میں نمایاں فرق دیکھنے میں آیا ہے۔
پنجاب کے تعلیمی بورڈز لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کی جانب سے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کیے گئے۔
لاہور بورڈ میں 46.51 فیصد طلبہ کامیاب
لاہور بورڈ کے مطابق نویں جماعت کے امتحانات میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 80 ہزار 676 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 1 لاکھ 30 ہزار 543 طلبہ کامیاب قرار پائے۔

لاہور بورڈ میں مجموعی کامیابی کی شرح 46.51 فیصد رہی۔ نتائج کے مطابق نجی اسکولوں کے طلبہ کی کارکردگی سرکاری اسکولوں کے طلبہ کے مقابلے میں بہتر رہی۔
ملتان بورڈ میں 52.11 فیصد کامیابی کی شرح
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کے مطابق نویں جماعت کے امتحانات میں 1 لاکھ 40 ہزار 675 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 73 ہزار 301 طلبہ کامیاب قرار پائے۔
ملتان بورڈ میں مجموعی کامیابی کی شرح 52.11 فیصد رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق سائنس گروپ میں کامیابی کی شرح 54.85 فیصد جبکہ آرٹس گروپ میں کامیابی کی شرح 34.69 فیصد رہی۔
ملتان بورڈ نے پوزیشن ہولڈرز سے لاتعلقی ظاہر کردی
ملتان بورڈ نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 میں کسی بھی قسم کی پوزیشن یا پوزیشن ہولڈرز کی فہرست جاری کرنے سے واضح طور پر لاتعلقی ظاہر کردی ہے۔
بورڈ کے ترجمان کے مطابق بی آئی ایس ای ملتان نے نہ تو کوئی پوزیشن تیار کی ہے اور نہ ہی کسی پوزیشن ہولڈر کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بعض تعلیمی ادارے، اکیڈمیاں اور دیگر افراد سوشل میڈیا اور مختلف پلیٹ فارمز پر اپنے طور پر پوزیشنز اور پوزیشن ہولڈرز کے اعلانات کر رہے ہیں، تاہم ان اعلانات کا ملتان بورڈ سے کوئی تعلق نہیں۔

بورڈ نے طلبہ، والدین، تعلیمی اداروں اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی پوزیشن کے دعوے کو اس وقت تک مستند نہ سمجھیں جب تک اسے ملتان بورڈ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن کے ذریعے جاری نہ کیا جائے۔
راولپنڈی بورڈ میں پاس ہونے کی شرح 37.56 فیصد
راولپنڈی بورڈ نے بھی میٹرک پارٹ ون کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کردیئے، جہاں مجموعی کامیابی کی شرح 37.56 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
چیئرمین راولپنڈی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود کے مطابق 1 لاکھ 24 ہزار 430 امیدوار رجسٹرڈ تھے جبکہ 1 لاکھ 21 ہزار 739 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔
نتائج کے مطابق 45 ہزار 724 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ 76 ہزار 15 طلبہ کامیاب نہ ہوسکے۔ اس کے علاوہ 2 ہزار 354 امیدوار غیر حاضر رہے جبکہ 337 داخلہ فارم تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر منسوخ کیے گئے۔
فیصل آباد بورڈ میں 51.21 فیصد طلبہ کامیاب
فیصل آباد بورڈ کے مطابق نویں جماعت کے امتحانات میں 1 لاکھ 96 ہزار 656 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 1 لاکھ 708 طلبہ کامیاب قرار پائے۔
فیصل آباد بورڈ میں مجموعی کامیابی کی شرح 51.21 فیصد رہی۔
گوجرانوالہ اور ڈیرہ غازی خان کے نتائج
گوجرانوالہ بورڈ کے مطابق 2 لاکھ 49 ہزار 352 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی، جن میں سے 1 لاکھ 15 ہزار 966 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

دوسری جانب ڈیرہ غازی خان بورڈ میں 1 لاکھ 6 ہزار ایک امیدواروں نے امتحانات دیے، جن میں سے 51 ہزار 81 طلبہ کامیاب ہوئے اور کامیابی کی مجموعی شرح 48.18 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
طلبہ ایس ایم ایس کے ذریعے بھی نتائج دیکھ سکتے ہیں
انٹرنیٹ کی سہولت نہ رکھنے والے طلبہ اپنے متعلقہ بورڈ کے مخصوص ایس ایم ایس کوڈ پر رول نمبر بھیج کر بھی نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔
پنجاب کے مختلف بورڈز کے ایس ایم ایس کوڈ یہ ہیں:
لاہور بورڈ: 800291
یہاں کلک کریں : اپنا رزیلٹ چیک کریں
راولپنڈی بورڈ: 800296
یہاں کلک کریں : اپنا رزیلٹ چیک کریں
فیصل آباد بورڈ: 800240
یہاں کلک کریں : اپنا رزیلٹ چیک کریں
ملتان بورڈ: 800293
یہاں کلک کریں : اپنا رزیلٹ چیک کریں
گوجرانوالہ بورڈ: 800299
یہاں کلک کریں : اپنا رزیلٹ چیک کریں
سرگودھا بورڈ: 800290
یہاں کلک کریں : اپنا رزیلٹ چیک کریں
ساہیوال بورڈ: 800292
یہاں کلک کریں : اپنا رزیلٹ چیک کریں
بہاولپور بورڈ: 800298
یہاں کلک کریں : اپنا رزیلٹ چیک کریں
ڈیرہ غازی خان بورڈ: 800295
یہاں کلک کریں : اپنا رزیلٹ چیک کریں
نویں جماعت کے نتائج میں مختلف بورڈز کی کامیابی کی شرح سامنے آنے کے بعد طلبہ اور والدین کی توجہ اب تعلیمی کارکردگی، امتحانی نظام اور آئندہ امتحانات کی تیاری کی جانب مرکوز ہوگئی ہے۔
READ MORE FAQS”
سوال: پنجاب میں نویں جماعت کے نتائج 2026 کب جاری ہوئے؟
جواب: پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز نے 2 ستمبر 2026 کو نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کیے۔
سوال: راولپنڈی بورڈ کا پاس فیصد کتنا رہا؟
جواب: راولپنڈی بورڈ میں نویں جماعت کے امتحانات میں پاس ہونے کی شرح 37.56 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
سوال: ملتان بورڈ میں کتنے طلبہ کامیاب ہوئے؟
جواب: ملتان بورڈ میں 140,675 امیدواروں نے امتحان دیا، جن میں سے 73,301 طلبہ کامیاب قرار پائے، جبکہ پاس فیصد 52.11 رہا۔
سوال: کیا ملتان بورڈ نے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا ہے؟
جواب: نہیں، ملتان بورڈ نے واضح کیا ہے کہ SSC Part-I سالانہ امتحانات 2026 کے لیے بورڈ نے کسی پوزیشن یا پوزیشن ہولڈرز کی سرکاری فہرست جاری نہیں کی۔
سوال: پنجاب بورڈ کا نتیجہ SMS کے ذریعے کیسے چیک کیا جا سکتا ہے؟
جواب: طلبہ اپنے متعلقہ بورڈ کے مخصوص SMS کوڈ پر رول نمبر بھیج کر نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں۔






