پشاور میں پولیس چوکی کے قریب بم دھماکا، اہلکار زخمی

پشاور کے فرنٹیر روڈ پولیس چوکی سرہ خورہ کے قریب بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، چوکی کی دیوار کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔
ن لیگ نے ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر آزاد کشمیر کیلئے نامزد کردیا

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدر آزاد جموں و کشمیر کے منصب کیلئے نامزد کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب نے یورپ کیلئے تیل کی سپلائی محدود کردی

رائٹرز کے مطابق سعودی عرب نے یورپی صارفین کو ستمبر کے کچھ خام تیل کارگو منسوخ کرنے سے آگاہ کردیا، جبکہ ینبع سے تیل کی لوڈنگ بھی معطل ہونے کی اطلاع ہے۔
مکہ معاہدے کے کسی فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک لائحہ عمل بنائیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے میں شامل کسی ایک فریق پر حملے کی صورت میں تینوں ممالک باہمی مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں گے اور اسی کے مطابق عمل کیا جائے گا۔
مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش، وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب سے اظہار یکجہتی

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری اور حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
بابر اعظم کی 7 سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے گیسٹ پلیئر بن گئے

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں، جہاں وہ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں OGDCL کے گیسٹ پلیئر کی حیثیت سے حصہ لیں گے۔
پیٹرول کی بچت کیلئے 3 روزہ اسمارٹ لاک ڈاؤن پر غور، حکومت نے مختلف آپشنز طلب کر لیے

امریکا ایران جنگ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خدشات کے پیش نظر وفاقی حکومت نے ملک میں تین روزہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔
پی ٹی اے کا ONIC کے خلاف بڑا حکم، نئی سیلز اور سیم ایکٹیویشن روکنے کی ہدایت

پی ٹی اے نے Ufone کی آپریٹر کمپنی PTML کو ONIC کی نئی سیلز، SIM اور eSIM اجرا و ایکٹیویشن، نئی سبسکرپشنز اور مارکیٹنگ روکنے کا حکم دے دیا۔ موجودہ صارفین کو منتقلی کے لیے تین ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔
ایران جنگ میں امریکا کا بڑے نقصان کا اعتراف، 11 فوجی ہلاک، درجنوں طیارے اور 30 ڈرونز تباہ: رپورٹ

امریکی محکمہ دفاع کے انسپکٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق آپریشن ایپک فیوری کے دوران 11 امریکی فوجی جنگی کارروائیوں میں ہلاک اور 417 زخمی ہوئے، جبکہ متعدد جنگی طیارے، ہیلی کاپٹرز اور تقریباً 30 MQ-9 طرز کے ڈرونز بھی ضائع ہوئے۔ دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
سعودی عرب نے مدینہ میں یورینیم پر مشتمل 110 ملین ٹن خام دھات دریافت کر لی

سعودی عرب نے مدینہ ریجن کے جبل سید منصوبے میں تقریباً 110 ملین ٹن معدنی ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے، جن میں بھاری نایاب ارضی عناصر اور یورینیم کی امید افزا مقدار شامل ہے۔