آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی قیمت میں ایک اور بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہو کر 3,58,100 روپے جبکہ 10 گرام سونا 944 روپے اضافے کے بعد 3,07,013 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری طرف، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 3,356 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی ہے