آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ کرتارپور ، سکھ کمیونٹی کی عبادت گاہوں کی جلد بحالی کی یقین دہانی، امدادی کارروائیوں پر سکھ برادری کا خراجِ تحسین
اسلام آباد :آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے حالیہ بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کے باعث آنے والے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور کرتارپور میں سکھ کمیونٹی کے اہم مذہبی مقام، دربار صاحب کرتارپور کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ عبادت گاہوں کی فوری بحالی اور سکھ برادری کے تمام مذہبی مراکز کی جلد مرمت کی یقین دہانی کروائی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیلاب سے شدید متاثرہ اضلاع سیالکوٹ، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کا تفصیلی دورہ کیا۔ آرمی چیف نے متاثرہ شہریوں سے ملاقات کی، نقصانات کا جائزہ لیا اور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر جاری امدادی سرگرمیوں کی نگرانی بھی کی۔
سکھ کمیونٹی کا شکریہ اور خراج تحسین
عاصم منیر کا دورہ کرتارپور اس دوران سکھ رہنماؤں اور برادری کے نمائندوں نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا اور سیلاب کے دنوں میں پاک فوج کی بروقت کارروائیوں پر گہری تشکر کا اظہار کیا۔ سکھ کمیونٹی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں فوج اور سول اداروں نے جس انداز میں ساتھ دیا، وہ ناقابلِ فراموش ہے۔
سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا:
“ہم دل کی گہرائیوں سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے مشکور ہیں کہ انہوں نے سیلاب کے دنوں میں خود آکر حالات کا جائزہ لیا اور عملی اقدامات کیے۔ ان کی ہدایت پر فوج کے ہیلی کاپٹر اور دیگر وسائل ہر وقت ہمارے ساتھ موجود رہے۔ پاک فوج نے آخری شخص کی بحفاظت منتقلی تک برادری کا ساتھ نہیں چھوڑا، جس پر ہم ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سکھ برادری کے درمیان رشتہ لازوال ہے۔ "پاکستان ہماری دھرتی ہے، ہماری جان ہے۔ دنیا بھر سے سکھ جب یہاں آتے ہیں تو وہ اس محبت اور تحفظ کو محسوس کرتے ہیں جو شاید دنیا کے کسی اور ملک میں نہیں ملتا۔ پاکستان میں رہنے والے اقلیتوں کے لیے فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ یہ ملک ان کے لیے محفوظ ترین ہے۔”
دنیا بھر کے سکھوں کا فخر
سکھ برادری کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ آرمی چیف عاصم منیر کا دورہ کرتارپور نے نہ صرف پاکستانی سکھوں کا حوصلہ بڑھایا ہے بلکہ دنیا بھر میں رہنے والی سکھ کمیونٹی کے لیے بھی فخر کا باعث ہے۔ "جب دنیا کو پتا چلے گا کہ پاکستان کے آرمی چیف نے خود آ کر کرتارپور صاحب کا دورہ کیا، تو یہ پوری دنیا کے سکھوں کے لیے مان اور عزت کی بات ہو گی۔”
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ کرتارپور اور سکھ کمیونٹی کے ساتھ ملاقات نے دنیا بھر میں مثبت پیغام دیا ہے۔ "پاکستان اور سکھ برادری کا تعلق صرف زمین یا سرحد تک محدود نہیں، بلکہ یہ دلوں کا رشتہ ہے۔”
عبادت گاہوں کی بحالی کی یقین دہانی
عاصم منیر کا دورہ کرتارپور کے موقع پر آرمی چیف نے سکھ برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اقلیتوں کے مذہبی مقامات کو پاکستان کے قیمتی ورثے کا حصہ سمجھتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیلاب سے متاثرہ تمام گوردواروں اور مذہبی مقامات کی جلد بحالی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ سکھ یاتری بلا خوف و خطر اپنی عبادات جاری رکھ سکیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پاک فوج ہر شہری کے ساتھ کھڑی ہے، چاہے وہ کسی بھی مذہب یا برادری سے تعلق رکھتا ہو۔ "پاکستان میں بسنے والے تمام شہری برابر کے حقوق رکھتے ہیں اور پاک فوج ان کے تحفظ اور سہولت کے لیے ہمیشہ حاضر رہے گی۔”
مریم نواز کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، ریلیف کیمپ میں بچوں کے ساتھ کھانا کھایا
سکھ رہنماؤں کا اظہارِ مسرت
کرتارپور میں موجود دیگر سکھ رہنماؤں نے بھی اپنی خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے نہ صرف عملی اقدامات کیے بلکہ سکھ کمیونٹی کے دل جیت لیے۔ "آپ نے 24 گھنٹے کے اندر اندر جو کچھ کیا، اس کے لیے ہمارے پاس الفاظ نہیں۔ کرتارپور صاحب کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں کے لیے آپ کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔”
عاصم منیر کا دورہ کرتارپور میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں سکھ برادری پاکستان کو عزت و احترام کی نظر سے دیکھتی ہے اور یہ جذبہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ "دنیا بھر کے سکھوں کا سر پاکستان کے سامنے عقیدت سے جھک گیا ہے۔ ہم سب پاکستان اور پاک فوج کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارے مان اور عزت کو بڑھایا۔”
پاکستان سکھ برادری کے لیے جنت
عاصم منیر کا دورہ کرتارپور کے دوران سکھ رہنماؤں سے گفتگو میں بھی زور دیا کہ پاکستان ان کے لیے ایک جنت کی مانند ہے۔ "یہ وہ سرزمین ہے جہاں ہمیں تحفظ، محبت اور عزت ملتی ہے۔ دنیا کے دیگر خطوں میں سکھ یاتری جب آتے ہیں تو واپسی پر ان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو ہوتے ہیں۔ یہ پاکستان کے لیے ہماری محبت اور عقیدت کی علامت ہے۔”

پاک فوج کا عزم
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد پاک فوج نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر بروقت اور موثر اقدامات کیے۔ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، امدادی سامان فراہم کیا گیا اور طبی سہولیات مہیا کی گئیں۔ پاک فوج نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ قدرتی آفات اور مشکل حالات میں وہ قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے۔
قومی ہم آہنگی کی مثال
سیلاب متاثرہ علاقوں میں آرمی چیف کا دورہ اور سکھ کمیونٹی سے اظہار یکجہتی نہ صرف انسانی ہمدردی کی ایک اعلیٰ مثال ہے بلکہ پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا بھی واضح ثبوت ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یہ دورہ دنیا کو یہ پیغام دیتا ہے کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو اقلیتوں کو عزت اور مساوی حقوق فراہم کرتا ہے۔
دنیا کو دیا جانے والا پیغام
سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آرمی چیف عاصم منیر کا دورہ کرتارپور سے یہ پیغام پوری دنیا میں گیا ہے کہ پاکستان اپنے شہریوں کے ساتھ ہے، چاہے وہ کسی بھی مذہب یا برادری سے تعلق رکھتے ہوں۔ "یہی وہ پاکستان ہے جس کا خواب قائداعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا، جہاں ہر شہری کو برابری کا حق حاصل ہو۔”
کرتارپور میں سکھ کمیونٹی سے ملاقات اور عبادت گاہوں کی بحالی کی یقین دہانی نے دنیا بھر میں ایک مثبت تاثر قائم کیا ہے۔ سکھ برادری نے جس طرح پاکستان اور پاک فوج کے لیے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا، وہ دونوں برادریوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔
پاکستان میں بسنے والے سکھ اور دیگر اقلیتیں اس بات پر فخر کر سکتی ہیں کہ مشکل کی گھڑی میں ملک کی قیادت اور افواج ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔ یہی وہ جذبہ ہے جو پاکستان کو ایک مضبوط، پرامن اور ہم آہنگ معاشرہ بنانے کی ضمانت دیتا ہے۔
Comments 2