غزہ ایک بار پھر خون میں نہا گیا، جہاں اسرائیلی فوج نے امداد کے متلاشی معصوم شہریوں پر اندھا دھند بمباری اور فائرنگ کرکے انسانی تاریخ کا ایک اور اندوہناک باب رقم کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 111 فلسطینی شہید اور 820 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 91 شہداء وہ تھے جو امداد کی امید میں کھڑے تھے۔
مزید المناک پہلو یہ ہے کہ خوراک کی کمی کے باعث 7 افراد نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی، جب کہ غذائی قلت سے اب تک 154 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 89 بچے شامل ہیں۔
اب تک کی مجموعی تعداد:
شہداء: 60,249
زخمی: 147,089
دوسری طرف، امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں 900 سے زائد بچے ایسے شہید ہوئے ہیں جو اپنی پہلی سالگرہ بھی نہیں منا سکے۔
اسرائیلی فورسز کی غزہ میں بغیر کسی پیشگی وارننگ بے دریغ بمباری، مزید 111 فلسطینی شہید۔۔۔۔۔
تفصیلات جاننے کے لیے لنک پر کلک کریں: https://t.co/tsdM6HS3cj
.
. pic.twitter.com/4scMFI78C2
— The Daily Raees ul Akhbar (@raees_ul_akhbar) July 31, 2025