ایشیا کپ 2025 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے کی راہیں کھل گئیں ہیں۔ بھارتی حکومت نے ٹیم کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد ٹورنامنٹ کا رنگ دوبالا ہو گیا ہے۔
بھارتی وزیر کھیل کے واضح مؤقف نے اس فیصلے کو تقویت دی، اور ایشیا کپ 5 سے 21 ستمبر تک شیڈول ہے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کم از کم دو مرتبہ آمنے سامنے آئیں گی— 7 اور 14 ستمبر کو!