جلالپور پیر والا بند ٹوٹنے کا خطرہ، انتظامیہ نے فوری انخلا کا حکم دیا

جلالپور پیر والا بند ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ گیا، انتظامیہ نے فوری طور پر شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
سیلاب متاثرین کے لیے حکومت کا بڑا فیصلہ: بجلی بل ریلیف کا اعلان

حکومت پاکستان نے سیلاب متاثرین کے لیے بجلی بل ریلیف کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت بلوں میں 70 فیصد رعایت اور جمع کرانے کے لیے اضافی وقت دیا جائے گا۔
مریم نواز کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، ریلیف کیمپ میں بچوں کے ساتھ کھانا کھایا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا، متاثرین کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور عوام کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وفاقی کابینہ اجلاس 2025: سیلاب متاثرین، یوٹیلٹی اسٹورز اور صنعتی ترقی کیلئے بڑے فیصلے

وفاقی کابینہ اجلاس 2025 میں سیلاب متاثرین کیلئے دعا، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی تحلیل، یوریا کی قیمتوں میں توازن اور خصوصی اقتصادی زونز میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم نے صنعتوں اور کسانوں کیلئے بڑے اقدامات کا اعلان کیا
برطانوی وزیراعظم کا شہباز شریف کو خط، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہرممکن مدد کی یقین دہانی

اسلام آباد: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ متاثرہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور بحالی کے عمل میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔
سیلاب متاثرین کی امداد : وزیرِ اعظم شہباز شریف کا وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے کابینہ ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا اور وفاقی اداروں کو متاثرہ علاقوں میں بجلی، سڑکوں، صحت اور دیگر سہولیات فوری بحال کرنے کی ہدایت دی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 456 ریلیف کیمپس قائم اور 400 ریسکیو آپریشن مکمل کیے جا چکے ہیں۔