اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک بار پھر مون سون بارشوں نے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ شدید موسلا دھار بارش کے نتیجے میں سید پور نالے میں طغیانی آئی اور ایک گاڑی نالے میں بہہ گئی۔ واسا حکام کے مطابق سیدپور میں 124 ملی میٹر، گولڑہ میں 46 ملی میٹر اور پی ایم ڈی میں 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
نالہ لئی کے مختلف مقامات پر پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ کٹاریاں پر 10 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 5 فٹ پانی جمع ہونے کی اطلاع ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق غیر قانونی تعمیرات کے باعث پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ آئی، جس کی وجہ سے نالے میں گاڑی جا گری۔
ضلعی ترجمان کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہے، اور تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔
سلام آباد سید پور میں شدید بارش متعدد گھاڑیاں نالئ میں بہہ گئی
تفصیلات جاننے کے لیے لنک پر کلک کریں:https://t.co/tWhxoVfII7
.
.
ہماری ویب سائٹ پر وزٹ کریں : https://t.co/dthSfkDpyD pic.twitter.com/Uj9TKwvWeq
— The Daily Raees ul Akhbar (@raees_ul_akhbar) July 21, 2025