بانی: شاہنواز خان

اہم خبریں
no image
دنیااسرائیل اور ایران کے درمیان ویسا ہی معاہدہ ہوگا جیسا بھارت اورپاکستان کے درمیان کرایا، ٹرمپ
no image
ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کا ممکنہ شیڈول، پاک بھارت میچ کی تاریخ سامنے آگئی
no image
پی ٹی اے کی صارفین کو غیررجسٹرڈ موبائل فون رجسٹر کرانے کی ہدایت
no image
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ، عالمی مارکیٹ میں رسائی بہتر
no image
پنجاب کا 5 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ
no image
ایران اسرائیل کشیدگی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا
no image
اسرائیل کا ایرانی سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشریات کے دوران حملہ
no image
ہم نے اسرائیل کی حمایت کی، ایران جنگ نہیں جیت رہا، ٹرمپ
no image
ایرانی صدر کا پاکستان سے اظہارِتشکر، پارلیمنٹ میں شکریہ پاکستان کے نعرے
no image
سیفٹی کیلئے گاڑی سے باہر آنے کا کہنے پر خاتون سیخ پا، پیٹرول پمپ ورکر پر بندوق تان لی
no image
بھارتی مسافر طیارہ حادثے کی اصل وجہ کیا تھی؟ نئی ویڈیو میں اہم انکشاف
no image
اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ کا ریپ و قتل،ملزم گرفتار
no image
پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کا ریجنل ڈرامہ فیسٹیول ختم
no image
چیئرمین راولپنڈی بورڈ اور کنٹرولر امتحانات کے اچانک دورے
no image
ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری، بالائی علاقوں میں بارش متوقع
no image
ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ: پاکستان نے جاپان کو شکست دے دی
no image
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں تاریخی کارکردگی
no image
پاکستان معاشی طور پر خطے میں بڑھتی کشیدگی کے اثرات کا مقابلہ کرنےکیلئےتیار ہے: وزیرخزانہ
no image
سونےکی فی تولہ قیمت میں مزیدکمی
no image
صدر آصف علی زرداری 21 جون کو بینظیر ہنر مند پورٹل کا افتتاح کریں گے
no image
وزیر اعلیٰ لائیو سٹاک کارڈ سے سینکڑوں مویشی پال حضرات بلا سود قرضے سے مستفید.
no image
عمران خان نے عالمی حالات کے باعث احتجاجی تحریک دو ہفتوں کیلئے مؤخر کردی
no image
! فارما کی برآمدات کا مستقبل تیار کرنا
no image
چین کی شہریوں کو اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت: سکیورٹی کی خراب صورتحال کے باعث انخلا کا مشورہ
no image
صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، ،وفاقی وزیر اطلاعات
no image
سینیٹر اسحاق ڈار سے سپین کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو سراہا
no image
حکومت زراعت کو ریڑھ کی ہڈی سمجھتی ہے ،کسانوں کے لیے پائیدار اقدامات لا رہی ہے ،رانا تنویر حسین
no image
مجھ میں اور شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں ،حکومت اندرونی اور عالمی سطح پر بہترین کام کررہی ہے ،نواز شریف
no image
روس نے اسرائیل اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی
no image
تل ابیب میں موساد کے مرکز کو کامیابی سے نشانہ بنایا، ایرانی پاسداران انقلاب
no image
ایران کا اسرائیل پر نیا حملہ، اسٹریٹجک اہداف پر متعدد بیلسٹک میزائل داغ دیے
no image
صدرِ مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ،ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
no image
نائب وزیراعظم سے یو اے ای کے ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ
no image
ہمیں پتا ہے ایرانی سپریم لیڈر کہاں ہیں لیکن ابھی نشانہ نہیں بنانا چاہتے : ٹرمپ

اسلام آباد پولیس اور پاک ای پی اے کی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن

اسلام آباد پولیس اور  پاک ای پی اے کی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن

اسلام آباد :پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک-ای پی اے) نے اسلام آباد پولیس کی شراکت داری میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد وفاقی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے گاڑیوں کے اخراج کے ٹیسٹنگ کی اہم مہم دوبارہ شروع کر دی ہے۔

اتوار کو جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ مہم ان گاڑیوں کو ہدف بنا کر شروع کی گئی ہے جو حد سے زیادہ دھواں چھوڑتی ہیں،تاکہ اسلام آباد کے شہریوں کے لیے صاف ستھری ہوا کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈائریکٹر جنرل پاک-ای پی اے نازیہ زیب علی نے کہا ہے کہ ہم نے اسلام آباد میں گاڑیوں کے دھویں کے اخراج کی ٹیسٹنگ مہم شروع کی ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی اور صحت عامہ پر کاربن اخراج کے مضر اثرات سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ ڈی جی پاک-ای پی اے نے مزید کہا کہ یہ سرگرمی 12 جون سے عید کی تعطیلات کے بعد دوبارہ شروع کی گئی ہے ۔معائنہ ٹیمیں جن میں پاک-ای پی اے اور اسلام آباد پولیس کے اہلکار شامل ہیں،شہر کے دو مصروف مقامات پر تعینات کی گئیں۔


انہوں نے کہا کہ میٹرو مال کے قریب منڈی پولیس چیک پوسٹ اور اسلام آباد-لاہور روٹ پر واقع فیض آباد انٹرچینج پر ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہایہ چیک پوائنٹس بھاری ٹریفک والے مقامات پر قائم کیے گئے تاکہ مؤثر نگرانی اور قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔دو روزہ مشترکہ معائنہ کے دوران حاصل کردہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے ڈی جی پاک-ای پی اے نے بتایا کہ زیادہ تر گاڑیوں کا دھواں اخراج 10 فیصد سے 40 فیصد کی حد میں پایا گیاتاہم ان گاڑیوں کے مالکان کو چالان جاری کیے گئے جن کا اخراج 60 فیصد سے تجاوز کر گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ مہم پاک-ای پی اے اور اسلام آباد پولیس کی ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد کے لیے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے اور شہریوں کو ذمہ دارانہ گاڑیوں کی دیکھ بھال کی ترغیب دیتی ہے تاکہ ماحولیاتی تحفظ اور صحت عامہ یقینی بنائی جا سکے۔


ڈی جی نے اسلام آباد کے تمام گاڑی مالکان سے اپیل کی کہ وہ اپنی گاڑیوں کی باقاعدہ سروس کروائیں تاکہ قانونی حد کے اندر رہتے ہوئے اخراج کو برقرار رکھا جا سکے اور ایک ذمہ دار شہری کے طور پر صاف ستھری شہری فضا کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ یہ مہم آئندہ ہفتوں میں اسلام آباد کے دیگر علاقوں میں بھی جاری رکھی جائے گی تاکہ فضائی آلودگی میں پائیدار کمی اور قانون کی مؤثر عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔ڈی جی پاک-ای پی اے نے مزید کہاکہ یہ اقدام پاک-ای پی اے اور اسلام آباد پولیس کے درمیان مشترکہ عزم کی نمائندگی کرتا ہے تاکہ ماحولیاتی قوانین کا نفاذ کیا جا سکے اور پائیدار شہری طرزِ زندگی کو فروغ دیا جا سکے