بانی: شاہنواز خان

اہم خبریں
no image
دنیااسرائیل اور ایران کے درمیان ویسا ہی معاہدہ ہوگا جیسا بھارت اورپاکستان کے درمیان کرایا، ٹرمپ
no image
ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کا ممکنہ شیڈول، پاک بھارت میچ کی تاریخ سامنے آگئی
no image
پی ٹی اے کی صارفین کو غیررجسٹرڈ موبائل فون رجسٹر کرانے کی ہدایت
no image
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ، عالمی مارکیٹ میں رسائی بہتر
no image
پنجاب کا 5 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ
no image
ایران اسرائیل کشیدگی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا
no image
اسرائیل کا ایرانی سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشریات کے دوران حملہ
no image
ہم نے اسرائیل کی حمایت کی، ایران جنگ نہیں جیت رہا، ٹرمپ
no image
ایرانی صدر کا پاکستان سے اظہارِتشکر، پارلیمنٹ میں شکریہ پاکستان کے نعرے
no image
سیفٹی کیلئے گاڑی سے باہر آنے کا کہنے پر خاتون سیخ پا، پیٹرول پمپ ورکر پر بندوق تان لی
no image
بھارتی مسافر طیارہ حادثے کی اصل وجہ کیا تھی؟ نئی ویڈیو میں اہم انکشاف
no image
اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ کا ریپ و قتل،ملزم گرفتار
no image
پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کا ریجنل ڈرامہ فیسٹیول ختم
no image
چیئرمین راولپنڈی بورڈ اور کنٹرولر امتحانات کے اچانک دورے
no image
ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری، بالائی علاقوں میں بارش متوقع
no image
ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ: پاکستان نے جاپان کو شکست دے دی
no image
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں تاریخی کارکردگی
no image
پاکستان معاشی طور پر خطے میں بڑھتی کشیدگی کے اثرات کا مقابلہ کرنےکیلئےتیار ہے: وزیرخزانہ
no image
سونےکی فی تولہ قیمت میں مزیدکمی
no image
صدر آصف علی زرداری 21 جون کو بینظیر ہنر مند پورٹل کا افتتاح کریں گے
no image
وزیر اعلیٰ لائیو سٹاک کارڈ سے سینکڑوں مویشی پال حضرات بلا سود قرضے سے مستفید.
no image
عمران خان نے عالمی حالات کے باعث احتجاجی تحریک دو ہفتوں کیلئے مؤخر کردی
no image
! فارما کی برآمدات کا مستقبل تیار کرنا
no image
چین کی شہریوں کو اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت: سکیورٹی کی خراب صورتحال کے باعث انخلا کا مشورہ
no image
صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، ،وفاقی وزیر اطلاعات
no image
سینیٹر اسحاق ڈار سے سپین کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو سراہا
no image
حکومت زراعت کو ریڑھ کی ہڈی سمجھتی ہے ،کسانوں کے لیے پائیدار اقدامات لا رہی ہے ،رانا تنویر حسین
no image
مجھ میں اور شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں ،حکومت اندرونی اور عالمی سطح پر بہترین کام کررہی ہے ،نواز شریف
no image
روس نے اسرائیل اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی
no image
تل ابیب میں موساد کے مرکز کو کامیابی سے نشانہ بنایا، ایرانی پاسداران انقلاب
no image
ایران کا اسرائیل پر نیا حملہ، اسٹریٹجک اہداف پر متعدد بیلسٹک میزائل داغ دیے
no image
صدرِ مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ،ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
no image
نائب وزیراعظم سے یو اے ای کے ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ
no image
ہمیں پتا ہے ایرانی سپریم لیڈر کہاں ہیں لیکن ابھی نشانہ نہیں بنانا چاہتے : ٹرمپ

صدر آصف علی زرداری 21 جون کو بینظیر ہنر مند پورٹل کا افتتاح کریں گے

صدر آصف علی زرداری 21 جون کو بینظیر ہنر مند پورٹل کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد:صدرمملکت آصف علی زرداری 21 جون کو بینظیر ہنر مند پورٹل کا افتتاح کریں گے۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے غربت کے خاتمے کی جانب ایک تاریخی قدم اُٹھاتے ہوئے "بینظیر ہنر مند پروگرام (بی ایچ پی)" کے آغاز کا اعلان کیا ہے

جو بی آئی ایس پی کے مستحقین اور ان کے اہل خانہ کے لیے پہلا جامع ہنر مندی کا منصوبہ ہے۔

اس سلسلے میں بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد اور سیکریٹری عامر علی احمد نے کی۔ اس ورکشاپ میں "فرینڈز آف بی آئی ایس پی" پلیٹ فارم کے اراکین، چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، عالمی اداروں جیسے ڈبلیو ایف پی، ڈبلیو ایچ او، جی آئی زیڈ، اور نامور ملکی و بین الاقوامی این جی اوز نے شرکت کی۔

شرکاء نے پروگرام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے تربیت مکمل کرنے والے افراد کو ملازمت، انٹرن شپ، اور صنعتی روابط فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

یہ پروگرام صدرِ مملکت آصف علی زرداری 21 جون 2025 کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر باضابطہ طور پر لانچ کریں گے۔ محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی زندگی سماجی انصاف، خودمختاری، اور وقار کے اصولوں کے لیے وقف کی تھی۔

بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن روبینہ خالد کاکہناہے کہ بی آئی ایس پی صرف مالی معاونت کا پروگرام نہیں رہا، بلکہ بااختیار بنانے کا ایک طاقتور پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ بینظیر ہنر مند پروگرام کے ذریعے ہم لوگوں کو روزگار کے قابل بنانے کے لیے ضروری ہنر دے رہے ہیں تاکہ وہ خودمختار اور باوقار زندگی گزار سکیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا یہ ماننا تھا کہ 'ہنر ہی اصل سرمایہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام میں دستکاروں کو بھی شامل کیا جائے گا اور ان کے ہاتھ سے بنے ہوئے مصنوعات کو مارکیٹ سے جوڑنے کے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ان کی محنت آمدنی میں تبدیل ہو سکے۔
سیکریٹری عامر علی احمد نے پروگرام کی شفافیت، شمولیت، اور عوامی مرکزیت پر زور دیتے ہوئے تمام شراکت داروں کی فعال شرکت کو سراہا اور کہا کہ یہ باہمی تعاون ہی اس پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنائے گا۔
بینظیر ہنر مند پروگرام ہنر کی ترقی کو غربت سے نجات اور معیشت میں شمولیت کا ذریعہ بنائے گا۔ اس پروگرام میں 50 فیصد شرکاء خواتین ہوں گی، جو خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بی آئی ایس پی کے عزم کی عکاسی ہے۔فوری امداد سے لے کر پائیدار خودمختاری کی طرف سفرکایہ تاریخی اقدام بی آئی ایس پی کے مشن میں ایک انقلابی تبدیلی ہے۔