بانی: شاہنواز خان

اہم خبریں
no image
دنیااسرائیل اور ایران کے درمیان ویسا ہی معاہدہ ہوگا جیسا بھارت اورپاکستان کے درمیان کرایا، ٹرمپ
no image
ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کا ممکنہ شیڈول، پاک بھارت میچ کی تاریخ سامنے آگئی
no image
پی ٹی اے کی صارفین کو غیررجسٹرڈ موبائل فون رجسٹر کرانے کی ہدایت
no image
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ، عالمی مارکیٹ میں رسائی بہتر
no image
پنجاب کا 5 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ
no image
ایران اسرائیل کشیدگی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا
no image
اسرائیل کا ایرانی سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشریات کے دوران حملہ
no image
ہم نے اسرائیل کی حمایت کی، ایران جنگ نہیں جیت رہا، ٹرمپ
no image
ایرانی صدر کا پاکستان سے اظہارِتشکر، پارلیمنٹ میں شکریہ پاکستان کے نعرے
no image
سیفٹی کیلئے گاڑی سے باہر آنے کا کہنے پر خاتون سیخ پا، پیٹرول پمپ ورکر پر بندوق تان لی
no image
بھارتی مسافر طیارہ حادثے کی اصل وجہ کیا تھی؟ نئی ویڈیو میں اہم انکشاف
no image
اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ کا ریپ و قتل،ملزم گرفتار
no image
پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کا ریجنل ڈرامہ فیسٹیول ختم
no image
چیئرمین راولپنڈی بورڈ اور کنٹرولر امتحانات کے اچانک دورے
no image
ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری، بالائی علاقوں میں بارش متوقع
no image
ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ: پاکستان نے جاپان کو شکست دے دی
no image
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں تاریخی کارکردگی
no image
پاکستان معاشی طور پر خطے میں بڑھتی کشیدگی کے اثرات کا مقابلہ کرنےکیلئےتیار ہے: وزیرخزانہ
no image
سونےکی فی تولہ قیمت میں مزیدکمی
no image
صدر آصف علی زرداری 21 جون کو بینظیر ہنر مند پورٹل کا افتتاح کریں گے
no image
وزیر اعلیٰ لائیو سٹاک کارڈ سے سینکڑوں مویشی پال حضرات بلا سود قرضے سے مستفید.
no image
عمران خان نے عالمی حالات کے باعث احتجاجی تحریک دو ہفتوں کیلئے مؤخر کردی
no image
! فارما کی برآمدات کا مستقبل تیار کرنا
no image
چین کی شہریوں کو اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت: سکیورٹی کی خراب صورتحال کے باعث انخلا کا مشورہ
no image
صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، ،وفاقی وزیر اطلاعات
no image
سینیٹر اسحاق ڈار سے سپین کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو سراہا
no image
حکومت زراعت کو ریڑھ کی ہڈی سمجھتی ہے ،کسانوں کے لیے پائیدار اقدامات لا رہی ہے ،رانا تنویر حسین
no image
مجھ میں اور شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں ،حکومت اندرونی اور عالمی سطح پر بہترین کام کررہی ہے ،نواز شریف
no image
روس نے اسرائیل اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی
no image
تل ابیب میں موساد کے مرکز کو کامیابی سے نشانہ بنایا، ایرانی پاسداران انقلاب
no image
ایران کا اسرائیل پر نیا حملہ، اسٹریٹجک اہداف پر متعدد بیلسٹک میزائل داغ دیے
no image
صدرِ مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ،ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
no image
نائب وزیراعظم سے یو اے ای کے ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ
no image
ہمیں پتا ہے ایرانی سپریم لیڈر کہاں ہیں لیکن ابھی نشانہ نہیں بنانا چاہتے : ٹرمپ

حکومت زراعت کو ریڑھ کی ہڈی سمجھتی ہے ،رانا تنویر حسین

حکومت زراعت کو ریڑھ کی ہڈی سمجھتی ہے  ،رانا تنویر حسین

حکومت زراعت کو ریڑھ کی ہڈی سمجھتی ہے ،کسانوں کے لیے پائیدار اقدامات لا رہی ہے ،رانا تنویر حسین

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان حالیہ بجٹ میں کسانوں کے لیے متعدد عملی اور پائیدار اقدامات لا رہی ہے تاکہ زرعی شعبے کو فروغ دیا جا سکے اور معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر مملکت برائے قومی غذائی تحفظ ملک رشید احمد خان اور رکن صوبائی اسمبلی رانا محمد سلیم کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت زراعت کو ریڑھ کی ہڈی سمجھتی ہے اور اسی بنیاد پر حالیہ بجٹ کو کسان دوست بجٹ قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو سبسڈی، بلاسود قرضے، جدید ٹیکنالوجی، معیاری بیج، کھاد، زرعی مشینری اور واٹر مینجمنٹ کے لیے خصوصی پیکجز دے رہی ہے تاکہ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران وزارت متعدد اصلاحات لا رہی ہے جن میں ڈیجیٹل زراعت، موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت رکھنے والی ٹیکنالوجیز، زرعی تحقیق اور جدید تربیت یافتہ افرادی قوت کی تیاری شامل ہیں۔
رانا تنویر حسین نے بتایا کہ حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر مربوط پالیسی سازی پر کام کر رہی ہے تاکہ زرعی میدان میں جدیدیت لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو مارکیٹ تک براہ راست رسائی، منڈیوں کی بہتری، زرعی ایکسپورٹ کے فروغ اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی حوصلہ افزائی کے اقدامات بجٹ میں شامل ہیں۔

وزیر مملکت برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق ملک رشید احمد خان نے بھی ملاقات میں زرعی اصلاحات پر مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارت میں نئے عزم کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے تاکہ ملک میں غذائی تحفظ کو مستحکم بنایا جا سکے۔رانا محمد سلیم نے بھی کسانوں کے مسائل اجاگر کیے اور حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں زرعی ترقی کے لیے ضلعی سطح پر بھی مربوط اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ملاقات کے اختتام پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت زراعت کو صرف ایک معاشی شعبہ نہیں بلکہ قومی بقاء، غذائی خودکفالت اور ماحولیاتی تحفظ کا ذریعہ سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں وزارت بھرپور اصلاحاتی اقدامات، سمارٹ زراعت کے منصوبے اور کسانوں کے لیے براہِ راست معاونت کے نئے ماڈلز متعارف کروائے گی۔ ہم سب کا مشترکہ ہدف ایک خوشحال کسان، مضبوط معیشت اور پائیدار زرعی نظام ہے اور اس منزل کے حصول کے لیے ہم پوری سنجیدگی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔