بانی: شاہنواز خان

اہم خبریں
no image
دنیااسرائیل اور ایران کے درمیان ویسا ہی معاہدہ ہوگا جیسا بھارت اورپاکستان کے درمیان کرایا، ٹرمپ
no image
ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کا ممکنہ شیڈول، پاک بھارت میچ کی تاریخ سامنے آگئی
no image
پی ٹی اے کی صارفین کو غیررجسٹرڈ موبائل فون رجسٹر کرانے کی ہدایت
no image
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ، عالمی مارکیٹ میں رسائی بہتر
no image
پنجاب کا 5 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ
no image
ایران اسرائیل کشیدگی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا
no image
اسرائیل کا ایرانی سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشریات کے دوران حملہ
no image
ہم نے اسرائیل کی حمایت کی، ایران جنگ نہیں جیت رہا، ٹرمپ
no image
ایرانی صدر کا پاکستان سے اظہارِتشکر، پارلیمنٹ میں شکریہ پاکستان کے نعرے
no image
سیفٹی کیلئے گاڑی سے باہر آنے کا کہنے پر خاتون سیخ پا، پیٹرول پمپ ورکر پر بندوق تان لی
no image
بھارتی مسافر طیارہ حادثے کی اصل وجہ کیا تھی؟ نئی ویڈیو میں اہم انکشاف
no image
اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ کا ریپ و قتل،ملزم گرفتار
no image
پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کا ریجنل ڈرامہ فیسٹیول ختم
no image
چیئرمین راولپنڈی بورڈ اور کنٹرولر امتحانات کے اچانک دورے
no image
ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری، بالائی علاقوں میں بارش متوقع
no image
ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ: پاکستان نے جاپان کو شکست دے دی
no image
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں تاریخی کارکردگی
no image
پاکستان معاشی طور پر خطے میں بڑھتی کشیدگی کے اثرات کا مقابلہ کرنےکیلئےتیار ہے: وزیرخزانہ
no image
سونےکی فی تولہ قیمت میں مزیدکمی
no image
صدر آصف علی زرداری 21 جون کو بینظیر ہنر مند پورٹل کا افتتاح کریں گے
no image
وزیر اعلیٰ لائیو سٹاک کارڈ سے سینکڑوں مویشی پال حضرات بلا سود قرضے سے مستفید.
no image
عمران خان نے عالمی حالات کے باعث احتجاجی تحریک دو ہفتوں کیلئے مؤخر کردی
no image
! فارما کی برآمدات کا مستقبل تیار کرنا
no image
چین کی شہریوں کو اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت: سکیورٹی کی خراب صورتحال کے باعث انخلا کا مشورہ
no image
صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، ،وفاقی وزیر اطلاعات
no image
سینیٹر اسحاق ڈار سے سپین کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو سراہا
no image
حکومت زراعت کو ریڑھ کی ہڈی سمجھتی ہے ،کسانوں کے لیے پائیدار اقدامات لا رہی ہے ،رانا تنویر حسین
no image
مجھ میں اور شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں ،حکومت اندرونی اور عالمی سطح پر بہترین کام کررہی ہے ،نواز شریف
no image
روس نے اسرائیل اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی
no image
تل ابیب میں موساد کے مرکز کو کامیابی سے نشانہ بنایا، ایرانی پاسداران انقلاب
no image
ایران کا اسرائیل پر نیا حملہ، اسٹریٹجک اہداف پر متعدد بیلسٹک میزائل داغ دیے
no image
صدرِ مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ،ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
no image
نائب وزیراعظم سے یو اے ای کے ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ
no image
ہمیں پتا ہے ایرانی سپریم لیڈر کہاں ہیں لیکن ابھی نشانہ نہیں بنانا چاہتے : ٹرمپ

بیرون ممالک میں آباد کشمیری ، مسئلہ کشمیر کے حل اور اس میں جاری مظالم پرعالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے میں مد

بیرون ممالک میں آباد کشمیری ، مسئلہ کشمیر کے حل اور اس میں جاری مظالم پرعالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے میں مد

اسلام آباد :صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بیرون ممالک بالخصوص یورپ میں آباد کشمیریوں کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لیے مسئلہ کشمیر کو پورے شدو مد سے اٹھانا چاہیے۔

 

ان خیالات کا اظہار صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اتوار کو یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل یورپ کے صدر زاہد ہاشمی سےملاقات میں کیا۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اب جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد بار مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے توہمیں اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے چاہیے اور اب جب بھی مسئلہ کشمیر پر مذاکرات ہوں تو کشمیری عوام کو بھی مذاکرات کی میز پر بٹھایا جائے تاکہ مسئلہ کشمیر کا جامع اور پائیدار حل نکلے۔ کیونکہ جنوبی ایشیاء میں امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے۔

بھارت نے 5 اگست 2019 کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں شروع کر دی ہیں۔ وہ مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کر کے مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔ ایسی صورتحال میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا اور دنیا کو یہ باور کروانا ہو گا کہ کشمیری عوام مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے جابرانہ و غاصبانہ قبضہ سے آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ثالثی کی پیشکش انتہائی خوش آئند ہے۔ مسئلہ کشمیر کا مستقل حل صرف مذاکرات میں ہی پوشیدہ ہے مگر مذاکرات کی میز پر مسئلہ کشمیر کے اصل فریق کشمیری عوام کو بھی بٹھایا جائے کیونکہ مسئلہ کشمیر کے اصل اور اہم فریق کشمیری عوام ہی ہیں۔ ایسی صورتحال میں پوری دنیا میں مقیم کشمیری متحد اور متفق ہو کر انٹرنیشنل کمیونٹی تک کشمیریوں کا مقدمہ پہنچائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہترین وقت ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے اور ہمیں ثالثی کی اس پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ مسئلہ کشمیر کے حل میں مثبت پیش رفت ہو سکے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ کشمیری کئی دہائیوں سے نسل در نسل اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں اور بھارتی ظلم و جبر کا مقابلہ کر رہے۔ پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہی ہے۔ پاک بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور دونوں کے درمیان کوئی بھی چھوٹا یا بڑا حادثہ ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے جو نہ صرف جنوبی ایشیاء بلکہ پوری دنیا کے امن کو اپنی لپیٹ میں لے سکتاہے۔

عالمی برادری یہ بات ذہن نشین کر لے کہ جنوبی ایشیاء کے امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے اور مسئلہ کشمیر کے اصل اور اہم فریق کشمیری عوام ہیں اور انہیں مذاکرات میں شامل کیا جائے تاکہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل نکل سکے۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ یورپ اور فرانس میں مقیم کشمیری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھرپور انداز میں آواز اٹھائیں اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق خود ارادیت دلوانے کے لیے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر پر مبذول کروائیں۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل یورپ کے صدر زاہد ہاشمی کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل یورپ کے صدر زاہد ہاشمی نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو فرانس کے دورے کی دعوت دی جو صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قبول کر لی اورکہا کہ وہ جلد ہی یورپ کا دورہ کریں گے-