سعودی عرب کے شہزادہ ولید بن طلال، جو 2005 سے کومہ کی حالت میں زندگی گزار رہے تھے، گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ انہیں “سلیپنگ پرنس” کے نام سے دنیا بھر میں جانا جاتا تھا۔ شہزادہ ولید، شہزادہ خالد بن طلال کے بیٹے اور معروف ارب پتی سعودی شہزادہ ولید بن طلال کے بھتیجے تھے۔
ان کا کار ایکسیڈنٹ اس وقت پیش آیا جب وہ لندن کے ملٹری کالج میں زیرِ تعلیم تھے، جس کے بعد وہ شدید دماغی چوٹوں کی وجہ سے کومہ میں چلے گئے۔
ان کے والد شہزادہ خالد بن طلال نے بیٹے کی وفات کی تصدیق سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا شکریہ ادا کیا۔
شہزادہ ولید کا انتقال شاہی خاندان اور عالمی برادری کے لیے دکھ کا باعث بنا ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو انہیں زندگی کی علامت اور صبر کی ایک مثال سمجھتے تھے۔