خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر الیکشن کے نتائج سامنے آ گئے، حکومت اور اپوزیشن کا 5 اور 6 کا فارمولا کام کر گیا ہے ، غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف نے 6جبکہ اپوزیشن نےسینیٹ کی 5 نشتیں حاصل کر لیں ۔
خواتین کی مخصوص نشت
غیر سرکاری نتیجے کے مطابق خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی روبینہ ناز اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کامیاب ہو گئیں ہیں ۔ پی ٹی آئی کی روبینہ ناز نے 89 جبکہ پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد نے 52 ووٹ حاصل کیئے ۔
ٹیکنوکریٹ
ٹیکنو کریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے اعظم سواتی اور جمیعت علماء اسلام کے دلاور خان سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں، اعظم سواتی نے 89 جبکہ دلاور خان نے 54 ووٹ حاصل کیئے ۔
جنرل نشتیں
کے پی کے سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ن لیگ کے نیاز امیر جنرل نشست پر کامیاب ہو گئے ہیں ۔
جمیعت علماء اسلام کے امیدوار مولانا عطاء الحق درویش 18 ووٹ لے کر جنرل نشست پر کامیاب ۔
پیپلز پارٹی کے طلحہ محمود نے 17 ووٹ حاصل کر کے جنرل نشست پر کامیابی حاصل کر لی ۔
پاکستان تحریک انصاف کے مراد سعید نے 26 ، فیصل جاوید نے 22 ، نور الحق قادری 21 اور مرزا آفریدی 21 ووٹ لے کر جنرل نشست پر کامیاب ہو گئے ہیں ۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی درخواست پر پولنگ کا وقت ڈیڑھ گھنٹہ بڑھا کر ساڑھے پانچ بجے تک کر دیا گیا گیا تھا تاہم اب وقت مکمل ہو گیاہے اور علی امین سمیت تمام 145 اراکین اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کر لیاہے ۔
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چھ پانچ کے فارمولے پر کیا عمل ممکن ہوگا؟
خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی کے4ناراض اراکین کومنالیاگیا،جنرل نشست پرپی ٹی آئی کےباغی امیدوار خرم ذیشان بدستورامیدوارہیں،7جنرل نشستوں پراب14امیدواروں کےدرمیان مقابلہ ہوگا، جنرل نشستوں پرپی ٹی آئی کےمرادسعید،مرزا آفریدی،فیصل جاویداورعلامہ نورالحق قادری ،عطاءالحق جے یو آئی (ف) اور طلحہ محمودپی پی کےامیدوارہونگے۔
مسلم لیگ ن نے امیرمقام کے بیٹے نیاز محمد کو جنرل نشست کا ٹکٹ دیا ہے،جنرل نشستوں پرآصف رفیق، اظہرقاضی مشوانی،دلاورخان،شفقت ایازامیدوار ہیں،فیض الرحمان اور محمد اعظم سواتی آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیں گے۔
سینیٹ میں خواتین کی 2 نشستوں پر 3 امیدوار میدان میں ہیں،خواتین نشستوں پرپیپلز پارٹی کی سابق سینٹر روبینہ خالد امیدوارہیں،روبینہ نازپی ٹی آئی کیجانب سےمیدان میں اتریں گی،مہوش علی خان آزاد امیدوار ہیں،
ٹینکوکریٹس کی 2 نشستوں پر 5 امیدوارفہرست میں شامل ہیں،ٹیکنوکریٹس کی نشست پرجےیو آئی ف کے دلاور خان امیدوار ہونگے، اعظم سواتی کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا گیا ہے، خالد مسعود، نور الحق قادری اور وقار احمد ٹینکوکریٹ سیٹ پر آزاد امید وار ہیں۔