ہنگو سیکیورٹی فورسز آپریشن: 8 خوارج ہلاک، کیپٹن ابوذر فاروق اور لیفٹیننٹ شیراز بابر سمیت 6 جوان شہید

ہنگو سیکیورٹی فورسز آپریشن کے دوران قافلے اور خوارج کے مابین شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج جہنم واصل ہو گئے، جبکہ کیپٹن ابوذر فاروق اور لیفٹیننٹ شیراز بابر سمیت 2 افسران اور 6 جوان وطن کی مٹی پر قربان ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں اور جھڑپوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 21 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ہری پور میں طوفانی بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد دیہات کا رابطہ منقطع

ہری پور کے علاقے کالیلاڑ میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے واحد سڑک بند ہوگئی، متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع جبکہ اسکول بھی متاثر ہوا۔
کرک میں پولیس موبائل پر آئی ای ڈی حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی

کرک کے علاقے بہادر خیل میں پولیس موبائل وین کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا گیا، حملے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
پشاور بورڈ میٹرک 2026 نتائج: 70.2 فیصد طلبہ کامیاب، نویں جماعت کا 99 فیصد رزلٹ

پشاور بورڈ میٹرک 2026 کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کر دیے گئے۔ دسویں جماعت میں 70.2 فیصد جبکہ نویں جماعت میں 99 فیصد کامیابی کا تناسب ریکارڈ کیا گیا۔ طلبہ اپنے نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر چیک کر سکتے ہیں۔
لکی مروت انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے

لکی مروت انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کرتے ہوئے کئی دہشتگرد ہلاک کر دیے جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
وفاقی وزیر سردار یوسف اور سینیٹر طلحہ محمود کا صوبہ ہزارہ کے قیام کا مطالبہ، نئی انتظامی اکائیوں کو وقت کی ضرورت قرار

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سینیٹر طلحہ محمود نے مشترکہ پریس کانفرنس میں صوبہ ہزارہ کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی تین مرتبہ قرارداد منظور کر چکی ہے اور نئے انتظامی یونٹس بہتر گورننس کے لیے ناگزیر ہیں۔
ڈی آئی خان میں پولیس وین پر فائرنگ، اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید

ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں پولیس وین پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔
ڈی آئی خان پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا، بم ڈسپوزل سکواڈ کا انچارج زخمی

ڈی آئی خان پولیس لائنز کے مال خانے میں رکھا بارودی مواد اچانک دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں بم ڈسپوزل سکواڈ کے انچارج زخمی ہوگئے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں جبکہ اضافی ٹیمیں موقع پر طلب کر لی گئیں۔
کے پی طوفانی بارشیں: 48 گھنٹوں میں 12 افراد جاں بحق، 18 زخمی

خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث 48 گھنٹوں کے دوران 12 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے، جبکہ متعدد اضلاع میں گھروں اور انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔