مولانا فضل الرحمان کی کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے مہلت کی اپیل

مولانا فضل الرحمان نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ فی الحال کسی نئے اقدام سے گریز کرے اور مذاکراتی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے چند روز کی مہلت دے۔
فضل الرحمان کی تقریر پر مقدمے کی درخواست، عدالت کا نوٹس جاری

گوجرانوالہ کی عدالت میں مولانا فضل الرحمان کے فوج سے متعلق بیان پر اندراج مقدمہ کی درخواست دائر، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔
مولانا فضل الرحمٰن کا 27ویں آئینی ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرنے کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے 27ویں آئینی ترمیم کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں جے یو آئی کے ارکان نے اس کی مخالفت کی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں ترمیم اور متعلقہ قوانین پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم حکومت کے ساتھ باہمی مشاورت سے منظور ہوئی تھی، مگر 27ویں ترمیم میں جے یو آئی کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا۔
فارمولا کامیاب، پی ٹی آئی 6 اور اپوزیشن نے سینیٹ کی 5 نشستیں حاصل کر لیں ، غیر سرکاری نتیجہ

یبرپختونخوا سینیٹ انتخابات مکمل، پی ٹی آئی 6 اور اپوزیشن 5 نشستیں جیتنے میں کامیاب، روبینہ خالد، اعظم سواتی، مراد سعید و دیگر کامیاب امیدواروں میں شامل۔