بریکنگ نیوز

قطر پر اسرائیلی حملہ اور اقوام متحدہ میں اسرائیل کو تاریخی شکست

قطر پر اسرائیلی حملہ: اقوام متحدہ میں تاریخی قرارداد اور اسرائیل کی شکست

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔ قطر پر اسرائیلی حملے کی عالمی سطح پر مذمت جاری، پاکستان اور دیگر ممالک کا اسرائیل کو کرارا جواب۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلاس کی میزبانی کرے گا

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلاس کی میزبانی کرے گا، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان پہلی بار شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ انہوں نے حکام کو تیاریوں کی ہدایت دی اور کہا کہ یہ موقع پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کو بہتر بنانے اور خطے میں تعاون بڑھانے کا ذریعہ ہوگا۔ ساتھ ہی ٹی چوک فلائی اوور اور ٹرانسپورٹ منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔

شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات,قطر سے اظہار یکجہتی

قطر کا ایک روزہ دورہ پر وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، حالیہ اسرائیلی حملے پر اظہار یکجہتی

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قطر کا ہنگامی دورہ کر کے اسرائیلی حملے کی مذمت کی اور برادر ملک کے عوام و قیادت سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے امتِ مسلمہ کے اتحاد اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔

قطر پر اسرائیلی حملے کیخلاف پاکستان کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف پاکستان کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ : وزیر خارجہ

اسلام آباد — پاکستان نے قطر کے خلاف اسرائیل کی فضائی جارحیت کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان قطر کی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع میں اس کے ساتھ کھڑا ہے۔ عالمی برادری سے اسرائیل کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں کو روکنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا امیر قطر سے رابطہ، اسرائیلی بمباری کی مذمت

وزیر اعظم شہباز شریف کا امیر قطر سے رابطہ ، دوحہ پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت، قطر سے اظہارِ یکجہتی

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فونک گفتگو میں دوحہ پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی اور پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔ انہوں نے مسلم دنیا کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور اسرائیلی جارحیت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

پاکستان اور قازقستان کے تعلقات کا نیا دور

شہباز شریف اور قازق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی ملاقات، پاکستان اور قازقستان کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

وزیر اعظم شہباز شریف اور قازقستان کے نائب وزیر اعظم مورات نورتیلو کی ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، کنیکٹیویٹی اور سی پیک کے تحت تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دونوں ملکوں نے مستقبل میں اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا۔

رانا ثنا اللہ سینیٹ الیکشن جیت کر سینیٹر منتخب، ن لیگ کی کامیابی

رانا ثنا اللہ سینیٹ الیکشن جیت کر سینیٹر منتخب، مسلم لیگ ن کی بڑی کامیابی

مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا ثنا اللہ پنجاب سے سینیٹ کا الیکشن جیت گئے۔ رانا ثنا اللہ نے 250 ووٹ حاصل کیے جبکہ ایک ووٹ مسترد ہوا۔ کل 251 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ یہ کامیابی ن لیگ کے لیے سیاسی میدان میں اہم سنگِ میل ثابت ہوئی ہے۔

پاک فضائیہ یوم شہداء تقریب میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو خطاب کرتے ہوئے

پاک فضائیہ یوم شہداء : ایئر چیف مارشل ظہیر بابر کا مادر وطن کے فضائی دفاع کا عزم

پاک فضائیہ یوم شہداء کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ خلائی ٹیکنالوجی، الیکٹرانک وارفیئر اور سائبر صلاحیتوں کے ساتھ مادر وطن کے فضائی دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]