پاکستان

مون سون بارشوں اور سیلاب 2025

مون سون بارشوں اور سیلاب 2025: این ڈی ایم اے، فوج اور حکومت کی مشترکہ حکمت عملی

مون سون بارشوں اور سیلاب 2025: عطا تارڑ، آئی ایس پی آر اور این ڈی ایم اے کی اہم بریفنگ حکومت، فوج اور این ڈی ایم اے کی مشترکہ پریس بریفنگ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور چیئرمین

لودھراں ریلوے اسٹیشن پر عوام ایکسپریس ٹرین حادثہ — بلیک باکس برآمد اور تحقیقات کا آغاز

عوام ایکسپریس ٹرین حادثہ، بلیک باکس سے ڈرائیور کی غفلت سامنے آنے کا امکان

لودھراں ریلوے اسٹیشن پر عوام ایکسپریس ٹرین حادثہ کے بعد بلیک باکس برآمد کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری اور مقررہ قوانین پر عمل نہ کرنے کے باعث پیش آیا۔ فیڈرل انسپکٹر آف ریلوے نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیے گئے لیکچرار ڈاکٹر عثمان 14روز کے ریمانڈپر CTD کےحوالے

ڈاکٹر عثمان دہشتگردوں کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار، 14 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بیوٹمز یونیورسٹی کے لیکچرار ڈاکٹر عثمان قاضی کو دہشتگردوں کی سہولت کاری کے الزام میں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حوالے کردیا ہے۔

نادرا دفاتر شکایات محسن نقوی کا اچانک دورہ کرتے ہوئے

نادرا سنٹرز اور پاسپورٹ آفس میں عوامی پریشانیوں کا انکشاف – نادرا دفاتر شکایات محسن نقوی کا اچانک دورہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور کے نادرا سنٹر کوٹ عبدالمالک اور پاسپورٹ آفس شاہدرہ کا اچانک دورہ کیا۔ انٹرنیٹ کی خرابی، عملے کی کمی اور ہیلپ لائن کی ناکامی جیسے مسائل پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا۔ وزیر داخلہ نے فوری اصلاحاتی احکامات جاری کیے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

سیلاب متاثرین کی امداد : وزیرِ اعظم شہباز شریف کا وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے کابینہ ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا اور وفاقی اداروں کو متاثرہ علاقوں میں بجلی، سڑکوں، صحت اور دیگر سہولیات فوری بحال کرنے کی ہدایت دی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 456 ریلیف کیمپس قائم اور 400 ریسکیو آپریشن مکمل کیے جا چکے ہیں۔

بیوٹم یونیورسٹی کوئٹہ سے گرفتارپروفیسر ڈاکٹر عثمان قاضی کالعدم تنظیم بی ایل اے سے روابط

کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز نے بیوٹم یونیورسٹی کے لیکچرار ڈاکٹر عثمان قاضی کو گرفتار کر لیا، جنہوں نے اپنے اعترافی بیان میں کالعدم بی ایل اے سے روابط اور دہشت گردوں کی سہولت کاری کا اعتراف کیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے انکشاف کیا کہ یوم آزادی پر بڑا دہشت گرد حملہ ناکام بنایا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا سیلابی صورتحال : طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے اب تک 340 سے زائد ہلاکتیں

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی۔ اب تک 340 سے زائد افراد جاں بحق، درجنوں زخمی اور سینکڑوں بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ بونیر اور سوات کے کئی گاؤں مکمل طور پر مٹ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق ملاقات میں سیاسی اور ملکی امور پر تبادلہ خیال

شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق کی اہم ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال، پارٹی امور، کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب متاثرین کے ریلیف اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں یٰسین ملک سمیت کشمیری رہنماؤں کی رہائی کے لیے کوششوں میں تیزی لانے کی تجویز بھی دی گئی۔

سینئر نوجوان صحافی خاور حسین کی پر اسرار موت، پولیس تحقیقات جاری

ڈان نیوز کراچی کے سینئر رپورٹر خاور حسین کی لاش سانگھڑ کے ایک ہوٹل کی پارکنگ سے برآمد ہوئی، جس نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ صحافتی برادری نے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]