وزیراعظم سے گلگت بلتستان میں گلوف کی پیشگی اطلاع دے کر 300 جانیں بچانےوالے چرواہے وصیت خان و دیگرکی ملاقات

گلگت بلتستان کے چرواہوں وصیت خان، انصار اور محمد خان نے حاضر دماغی سے 300 سے زائد انسانی جانوں کو گلیشیئر پھٹنے کے خطرے سے بچایا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ان بہادر چرواہوں کو اسلام آباد بلا کر خراجِ تحسین پیش کیا اور فی کس 25 لاکھ روپے انعام دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا عزم: سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ عوام کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وفاق اور صوبے مل کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، جبکہ پاک فوج اور این ڈی ایم اے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔
شہباز شریف نے اے پی سی کے لیے مسلم لیگ (ن) کا وفد نامزد کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی کل جماعتی کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی کے لیے سینیٹر عرفان صدیقی اور وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کو نامزد کیا ہے۔ اجلاس آج اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوگا
وزیراعظم کا دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کیلئے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان

اسلام آباد میں یومِ آزادی کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان کیا اور معرکۂ حق میں دشمن کو شکست دینے والے فوجی و سول شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا۔ وزیرِ اعظم نے دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم بنانے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے پر زور دیا۔
پاکستان کی فلسطینی عوام سے یکجہتی، وزیراعظم کی ہدایت پر امدادی سامان غزہ روانہ

وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان نے فلسطینی عوام کے لیے ایک اور امدادی کھیپ روانہ کر دی ہے، جس میں خوراک، ادویات اور طبی آلات شامل ہیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر منعقدہ تقریب میں امداد اردن کے راستے غزہ روانہ کی گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان عملی طور پر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہیں۔ پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی امداد مظلوموں کے لیے امید اور یکجہتی کا پیغام ہے۔
برآمدات میں اضافہ: جولائی 2024 میں 2.7 ارب ڈالر تک برآمدات، وزیراعظم نے تسلی بخش قرار دیا

وزیراعظم کا برآمدات میں اضافہ پر اظہار اطمینان، معاشی استحکام کی نوید برآمدات میں اضافہ، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار اطمینان پاکستان کی معیشت سے متعلق ایک اہم اور مثبت خبر سامنے آئی ہے۔ جولائی 2024 میں ملک کی برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس پیش رفت […]
سونے کی قیمت میں 1300 روپے اضافہ، فی تولہ 3 لاکھ 59 ہزار 300 روپے تک جا پہنچی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار 300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، عالمی مارکیٹ میں بھی قیمت بڑھ گئی۔
اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، 25 مسافر زخمی

لاہور سے راولپنڈی جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب بڑا حادثہ پیش آیا، جہاں کالا شاہ کاکو کے مقام پر ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں 25 مسافر زخمی ہو گئے۔ حادثے کے فوری بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔ گرین لائن سمیت دیگر اہم ریل […]
ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کل اپنا پہلا دورہ پاکستان کریں گے

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کل وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے، جہاں وہ اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں اور تجارتی و سیکیورٹی مذاکرات کریں گے۔
دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ،دنیا ہماری کاروائیوں کی معترف :وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی ہے ۔دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے ۔
اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی ، ریاستی رٹ کے قیام کے حوالے سے قائم اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے دہشت گرد ی کے خاتمے کے لیے زمینی آپریشن ، متعلقہ قانون سازی ، بامعنی عوامی رابطے اورانتہاپسند سوچ کی حوصلہ شکنی جیسے اقدامات کیے گئے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ بہادر افواج کے سپوتوں کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار قابل تعریف ہے۔ارض وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں اور افسران پر پوری قوم کو فخر ہے ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم ، بہادر افواج ، قانون نافذ کرنے والے ادارے ، انٹیلی جنس ادارے متحد اور یکسوں ہیں ۔ بہادر افواج نے آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب میں دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔ تاریخ ساز معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی فتح تسلیم کی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومتوں ،انٹیلی جنس اداروں، وزارت داخلہ، کاؤنٹر ٹیرارزم ، پنجاب انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے جنگ میں موثر اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان فتنہ الہندوستان،فتنہ الخوارج اور دوسرے سماج دشمن عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے پاک اور پرامن مضبوط ریاستی ڈھانچہ ہی بین االاقوامی سطح پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر سکتا ہے ۔اس حوالے سے تمام نظام کی ڈیجیٹائزیشن اور ٹیکس سسٹم میں بہتری جیسے انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں ۔پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ اضافہ اور گلوبل ریٹنگ میں بہتری ، معیشت میں استحکام کی علامت ہیں ۔
وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں سمگلنگ کی روک تھام سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کی عالمی قوانین کے مطابق وطن واپسی پر عمل درآمد جاری ہے ۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ، وفاقی وزیر اکنامک افیئرز ڈویژن احد خان چیمہ، وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی تعاون رانا ثنا اللہ، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز، انسپکٹر جنرلز اور متعلقہ سرکاری حکام نے شرکت کی۔