پنجاب اسمبلی پی اے سی بحران شدت اختیار کرگیا، پی ٹی آئی حکمتِ عملی سے احتساب کا عمل ٹھپ

پنجاب اسمبلی پی اے سی بحران سنگین ہو گیا ہے۔ پی ٹی آئی ارکان کے مسلسل استعفوں اور سیاسی تعطل کے باعث کئی ماہ سے احتسابی عمل رک چکا ہے۔
لاہور حافظ نعیم الرحمٰن کا اجتماع عام سے خطاب پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد ہو، امریکا کی غلامی نے ملک کو نقصان پہنچایا

لاہور میں جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام ’بدل دو نظام‘ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر آزاد اور خودمختار ہونی چاہیے، کیونکہ امریکا کی غلامی نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی موجودہ حالت بھی انہی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے فلسطین پالیسی سے انحراف پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور خبردار کیا کہ کشمیر یا فلسطین پر کوئی سمجھوتہ قوم قبول نہیں کرے گی۔
مخصوص نشستوں کےکیس کا فیصلہ: جسٹس جمال مندوخیل کا اکثریتی فیصلے پر بڑا اختلاف

مخصوص نشستوں کےکیس فیصلہ میں جسٹس جمال کا اکثریتی فیصلے پر اہم اختلاف سامنے آگیا۔
قومی اسمبلی سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری، اپوزیشن کا بائیکاٹ

اسلام آباد میں قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے مطابق ترمیم سے چیف جسٹس کے تقرر سے متعلق ابہام ختم ہوگیا۔ بلاول بھٹو نے اسے “میثاقِ جمہوریت کی تکمیل” قرار دیا، جبکہ اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے سینیٹ کا اجلاس — حکومت کا نمبر پورا

27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے سینیٹ کا اجلاس جاری، حکومت کا دعویٰ — نمبر پورے ہیں۔
مریم نواز کا انتہا پسندی پر مؤقف، سیاست و مذہب میں تشدد کی مذمت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیاست یا مذہب کی آڑ میں انتہا پسندی اور تشدد ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں ایسے عناصر سے خود کو الگ رکھیں۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج، عمران خان سے ملاقات کے بغیر واپس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اگر ایک منتخب صوبے کا سربراہ اپنے قائد سے نہیں مل سکتا تو یہ جمہوریت نہیں بلکہ مزاحمت کی راہ ہے۔ پولیس نے قافلے کو جیل سے کچھ فاصلے پر روک دیا جس پر وزیراعلیٰ نے عدلیہ اور وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کی۔
پیپلز پارٹی اتحادی جماعت، تعلقات کو احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات احترام اور قدر کی بنیاد پر قائم ہیں۔
وزیراعظم ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی وفد سے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، غزہ امن معاہدے میں پاکستان کے کردار اور دونوں جماعتوں کے تعلقات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر دونوں جانب سے مخالفانہ بیان بازی کے خاتمے اور باہمی احترام کے تسلسل پر اتفاق کیا گیا۔
صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات، ملکی و علاقائی امور پر تفصیلی مشاورت

اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاست، سیکیورٹی، معاشی استحکام اور خطے کی بدلتی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے اپنے حالیہ غیر ملکی دوروں کی رپورٹ پیش کی جبکہ صدر زرداری نے قومی استحکام، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور عوامی فلاح پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پاکستان میں جمہوری تسلسل اور معاشی ترقی ہی قومی کامیابی کی ضمانت ہے۔
وزیراعظم شہباز اور نواز شریف کی ملاقات، پاک افغان سرحدی کشیدگی پر اہم گفتگو

وزیراعظم شہباز اور نواز شریف کی جاتی امراء میں ملاقات، پاک افغان سرحد پر کشیدگی، ملکی سیاست اور قومی استحکام پر مشاورت۔