طالبان حکومت تسلیم کرنے سے متعلق خبریں قیاس آرائی پر مبنی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستان کے لیے مسلسل تشویش کا باعث ہیں۔
بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے ذاتی ملازم کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے ذاتی ملازم پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے، زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
برطانیہ کی پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندیاں ختم نام ایئر سیفٹی لسٹ سے خارج

برطانیہ نے پاکستان کو ایئر سیفٹی لسٹ سے نکال دیا، پاکستانی ایئر لائنز پر عائد تین سالہ پابندیاں ختم۔ پی آئی اے نے مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار 3 پروازوں کی تیاری شروع کر دی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

وفاقی حکومت نے 16 سے 31 جولائی 2025 تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرول 5.36 روپے اور ڈیزل 11.37 روپے فی لیٹر مہنگا، جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل معمولی سستا کیا گیا ہے۔